قیوم آباد - مقبوضہ

قیوم آباد - مقبوضہ یہ پیج خالصتاً کراچی کے ایک پسماندہ رہائشی علاقے قیوم آباد کے مسائل کو سماجی ذرائے ابلاغ پر اجاگر کرن

03/06/2026
قیوم آباد مقبوضہ کے تمام مکینوں کو دلی عید مبارکعید خوشیوں، ایثار اور قربانی کا پیغام لے کر آتی ہے، مگر افسوس کہ قیوم آب...
27/05/2026

قیوم آباد مقبوضہ کے تمام مکینوں کو دلی عید مبارک

عید خوشیوں، ایثار اور قربانی کا پیغام لے کر آتی ہے، مگر افسوس کہ قیوم آباد مقبوضہ کے عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

ہمارے اہم مسائل:

پینے کے صاف پانی کی شدید قلت
گیس کی مسلسل عدم فراہمی
سیوریج نظام کی بدحالی اور ناقص نکاسیٔ آب
نوجوان نسل میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحانات
واٹر ٹینکر مافیا کی من مانی
ٹرانسپورٹ مافیا کی لوٹ مار
غیر قانونی تجاوزات اور قبضہ مافیا

عید کے اس مبارک موقع پر ہمارا مطالبہ ہے کہ متعلقہ ادارے فوری اور مؤثر اقدامات کریں تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات میسر آ سکیں اور علاقے کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کیے جا سکیں۔

آئیں! اس عید پر اپنے علاقے کی بہتری، ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہوں۔

اللہ تعالیٰ ہماری قربانیاں قبول فرمائے، ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے اور قیوم آباد مقبوضہ سمیت پورے پاکستان کو امن، خوشحالی اور ترقی عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین.

09/04/2026

کراچی

✍️ شبیرافضل

🏍️ موٹر سائیکل کا ٹائر پنکچر لگوانے والیں ہو جائیں ہوشیار🛞

شہر قائد میں 90 فیصد موٹر سائیکل 🛞 پنکچر والے شہریوں کو دھوکہ دہی سے کا لوٹنے میں مصروف

🚔 تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کی حدود قیوم آباد چورنگی پر زمان ٹاؤن ٹریفک پولیس چوکی کے فٹ پاتھ پر غیر قانونی براجمان ٹائر پنکچر والا بابا جی عرصہ دراز سے موٹر سائیکل رکھنے والے شہریوں سے ایک پنکچر کی بجائے دو یا تین پنکچر کی خوشخبری سنا کر روزانہ کی بنیاد پر لوٹنے میں مصروف ہے

شہریوں کی متعدد شکایات پر کرائم رپورٹر نے اپنے موٹر سائیکل کی خود ہوا نکال کر قیوم آباد چورنگی پر بیٹھے ٹائر پنکچر والے کے پاس پہنچ کر بتایا کہ میرے موٹر سائیکل کا ٹائر شائد پنکچر ہو گیا ہے جس پر غیر قانونی فٹ پاتھ بیٹھے ٹائر پنکچر والے بابا جی نے کہا کہ میں چیک کرتا ہوں

بعد ازاں تھوڑی دیر بعد ٹائر کھولتے ہوئے بابا جی نے باریک بینی ، ہوشیاری سے ٹیوب کو روایتی جھٹکے سے نلکی کو توڑ کر بتایا کہ ٹیوب بدلنی پڑیں گئی

جس پر کرائم رپورٹر نے اپنے موبائل سے خفیہ طریقے سے ویڈیو بناتے ہوئے کہا کہ بابا جی جلدی سے ٹیوب بدل دیں ۔ جس پر ٹائر پنکچر والے چالاک بابا جی نے ہوشیاری سے غیر معروف کمپنی کی غیر معیاری ٹیوب لگا کر 650 روپے مانگے تو کرائم رپورٹر نے اپنے موبائل سے خفیہ بنائی گئی ویڈیو دیکھائی تو بابا جی کے چہرے کی ہوائیاں آڑ گیئی اور ٹائر پنکچر والے بابا جی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافیاں مانگنے لگ گئے اور آئندہ شہریوں کے ساتھ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانیاں کروانے لگ گئے ۔

اور ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل نہ کرنے کی التجاء کرنے لگے دوسری جانب کرائم رپورٹر کا کہنا ہے کہ ٹائر پنکچر والے 90 فیصد شہریوں کے ساتھ ایسی حرکتیں عرصہ دراز سے کر رہیں ہیں اس لیے ایسے تمام عناصر ناقابل معافی ہوتیں ہیں

کرائم رپورٹر نے تمام موٹر سائیکل سواروں سے گزارش کی کہ جب بھی آپ کی موٹر سائیکل پنکچر ہو جائے آپ ٹائر پنکچر والے پر نگاہ رکھیں اور ٹائر پنکچر والے کو اپنے موٹر سائیکل کا ٹائر کھولتے ہوئے اس کے سر پر کھڑے رہیں تاکہ آپ کو ٹائر پنکچر والا مالی نقصان نہ پہنچا سکیں ۔۔۔ ہوشیار رہیں

Address

قیوم آباد
Karachi
74500

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when قیوم آباد - مقبوضہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share