Al Madni Welfare Trust Karachi Pakistan

Al Madni Welfare Trust Karachi Pakistan Al-Markaz Al-Madni is an Educational,social,Charitable registered organization.

اہل اسلام کو المدنی ویلفئیر ٹرسٹ بھٹائی آباد کی طرف سے عید مبارک
22/03/2026

اہل اسلام کو المدنی ویلفئیر ٹرسٹ بھٹائی آباد کی طرف سے عید مبارک

19/03/2026
مرکزی جمعیت اہل حدیث کراچی  کے وفد کی آمد معروف علمی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالحئی مدنی حفظہ اللہ کو مرکزی جمعیت اہل حدیث...
29/01/2026

مرکزی جمعیت اہل حدیث کراچی کے وفد کی آمد معروف علمی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالحئی مدنی حفظہ اللہ کو مرکزی جمعیت اہل حدیث میں شمولیت پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور وفد میں محترم عامر نجیب صاحب سینیئر نائب ناظم اعلی مرکزی جمیعت اہل حدیث سندھ
محمد اشرف قریشی ناظم سیاسی امور
مولانا محمد مزمل صدیقی صاحب مشیر خاص
مولانا محمد کامران سلیم صاحب نائب ناظم اعلی
شرافت حسین اثری رابطہ سیکرٹری

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 2025 کے سیلاب کے اثرات یقینا ایک وقت تک باقی رہیں گے اور لوگوں کے مسائل اتنے زیادہ اور ب...
20/01/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 2025 کے سیلاب کے اثرات یقینا ایک وقت تک باقی رہیں گے اور لوگوں کے مسائل اتنے زیادہ اور بڑے ہیں کہ انہیں چٹکی بجانے کی طرح حل نہیں کیا جا سکتا اس لیے ہمدردی اور محبت کا سلسلہ ان متاثرین سیلاب کے ساتھ جاری و ذساری ہے ان دنوں موسم سرما بہت سخت اور شدید ہے ملتان کے قریب کا سیلابی علاقہ چبوترا کمال جو رنگپور کا علاقہ ہے اور دریائی علاقہ ہے جہاں سیلاب نے اپنے گہرے اثرات مرتب کیے ہیں ان حالات میں متاثرین سیلاب کے ساتھ ہمدردی اور ان کی اعانت کے لیے المدنی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے موسم سرما کو مد نظر رکھتے ہوئے جیکٹس جرسیاں ،کمبل، مفرل، جراب اور سوٹ وغیرہ کی تقسیم کا انتظام کیا گیا اور تقسیم کے اس عمل کو مکمل کرنے کے لیے حضرت مولانا عبدالرحیم گجر چیف ایگزیکٹو المدنی ویلفیئر ٹرسٹ پنجاب اپنی ٹیم کے ہمراہ وہاں گئے جس میں حمزہ حسن مجاہد، حسان نصر اللہ ڈاکٹر محمد اشفاق تبسم ،منیب الرحمن شامل تھے ملک جمشید کھیڑا اس معاملے میں ٹیم کی معاونت کر رہے تھے کہ ملتان سے سامان لے کر چبوترا کمال پہنچے اور متاثرین میں یہ سامان تقسیم کیا گیا اس موقع پر مولانا عبدالرحیم گجر چیف ایگزیکٹو پنجاب ویلفیئر ٹرسٹ نے وعظ و نصیحت بھی کی اور ٹرسٹ کے مقاصد سے بھی آگاہ کیا اور خصوصی طور پر پروفیسر ڈاکٹر عبدالحئی مدنی چیئرمین المدنی ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا اللہ تعالی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے

13/12/2025
⚠️ ہوشیار باش! عوامی آگاہی ⚠️المدنی ویلفیئر ہسپتال کے بارے میں ایک شخص کی جانب سے خود کو صحافى/ رپورٹر ظاہر کر کے غلط، م...
13/12/2025

⚠️ ہوشیار باش! عوامی آگاہی ⚠️

المدنی ویلفیئر ہسپتال کے بارے میں ایک شخص کی جانب سے خود کو صحافى/ رپورٹر ظاہر کر کے غلط، من گھڑت اور گمراہ کن معلومات پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ شخص کا کسی بھی مستند صحافتی ادارے، میڈیا ہاؤس یا پریس کلب سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہو سکا۔ اس طرح کے ہتھکنڈے عوام کو گمراہ کرنے، ادارے کی ساکھ خراب کرنے اور دباؤ ڈالنے کی کوشش کے مترادف ہیں۔

المدنی ویلفیئر ہسپتال ایک قانونی طور پر رجسٹرڈ ادارہ ہے جو عرصۂ دراز سے انسانیت کی خدمت انجام دے رہا ہے۔ کسی کو اگر ادارے سے متعلق کوئی اعتراض یا شکایت ہو تو اس کا درست اور قانونی طریقہ موجود ہے۔

عوام اور تمام اداروں سے گزارش ہے
جھوٹی خبروں اور غیر مصدقہ دعوؤں سے ہوشیار رہیں

بغیر ثبوت کسی پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں

سچ اور قانون کے ساتھ کھڑے ہوں

❗ یاد رکھیں
غلط معلومات پھیلانا، جعلی شناخت استعمال کرنا اور اداروں کو بدنام کرنا قابلِ گرفت قانونی جرم ہے، جس پر متعلقہ فورمز سے رجوع کا حق محفوظ ہے۔

انتظامیہ
المدنی ویلفیئر ہسپتال
📍 گلستانِ جوہر، کراچی

رجسٹریشن نمبر : SHCC/P-KHI/02371

اہم عوامی وضاحتالمدنی ویلفیئر ہسپتال (رجسٹریشن نمبر: SHCC/P-KHI02371) واقع گلی نمبر 16/17، بھٹائی آباد، گلستانِ جوہر بلا...
13/12/2025

اہم عوامی وضاحت

المدنی ویلفیئر ہسپتال
(رجسٹریشن نمبر: SHCC/P-KHI02371)
واقع گلی نمبر 16/17، بھٹائی آباد، گلستانِ جوہر بلاک 9 کراچی، عوام کو یہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ حال ہی میں ایک شخص کی جانب سے خود کو رپورٹر ظاہر کرتے ہوئے ہسپتال کے بارے میں غلط، بے بنیاد اور گمراہ کن معلومات پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے۔

انتظامیہ کے علم میں آیا ہے کہ مذکورہ شخص کا کسی مستند میڈیا ادارے یا صحافتی تنظیم سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہو سکا۔ ہسپتال پر دباؤ ڈالنے اور بدنامی کی کوششوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

المدنی ویلفیئر ہسپتال ہمیشہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے انسانیت کی خدمت کرتا آیا ہے اور آئندہ بھی شفافیت، دیانت اور خدمتِ خلق کے اصولوں پر قائم رہے گا۔ اگر کسی کو ہسپتال سے متعلق کوئی جائز شکایت یا مسئلہ ہو تو وہ باقاعدہ اور قانونی طریقے سے انتظامیہ سے رابطہ کرے۔

عوام سے گزارش ہے کہ افواہوں اور غیر مصدقہ معلومات پر یقین نہ کریں، اور سچائی تک پہنچنے کے لیے مستند ذرائع پر ہی اعتماد کریں۔

انتظامیہ
المدنی ویلفیئر ہسپتال

Address

St#16/17 BHETAIABAD GULISTAN E JAUHAR BLOCK 9
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Madni Welfare Trust Karachi Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Al Madni Welfare Trust Karachi Pakistan:

Share