18/03/2026
اے چاند آہستہ چل
ابھی عبادت کرنا باقی ہے
کچھ گناہ ہیں جنکی ابھی
مغفرت کروانا باقی ہے
کچھ اپنے ہیں جنکے لیئے
دعائیں بھی کرنا باقی ہے
کچھ غیر ہیں جنکے دلوں میں
پیار بسانا باقی ہے
کچھ فرض ہیں جنکو ادا کرنا باقی ہے
کچھ توبہ کرنا باقی ہے، آنسو بہانا باقی ہے
اور رب کو منانا باقی ہے
اے ماہِ رمضان آہستہ چل
ابھی تو بہت قرض چکانا باقی ہے