22/08/2025
** سینٹ فلپس چرچ کی جانب سے اظہارِ تعزیت**
سینٹ فلپس چرچ دلی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دیتی ہے کہ محترم پاسٹر شاہد انویر آج اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔ ہم ان کی زندگی بھر کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے چرچ آف پاکستان، ڈائسیس کراچی اور بلوچستان میں بطور پاسٹر کلیسیا کے لیے بے شمار خدمات سرانجام دیں، جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی قربانیاں اور محنت ہمارے لیے ایک مثال ہیں۔
خداوند سے دعا ہے کہ مرحوم کو اپنی جلالی حضوری میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے سوگوار خاندان کو صبر اور تسلی عطا کرے۔ ہم اس دکھ کی گھڑی میں آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔