تاریخ ِولادت:۔ ۲رمضان المبارک ۱۳۵۸ھ بمطابق ۱۶،اکتوبر ۱۹۳۹ء ۔
تعلیم:۔ ۶ محرم الحرام ۱۳۶۲ ھ بروز پیر حضرت خواجہ فیض محمد شاہ جمالی علیہ الرحمہ نے قرآن مجید شروع کرایا ، فاتحہ شریف پڑھائی،پھر آپ نے تعلیم قرآن پاک ،فارسی، صرف، نحو، فقہ، اصول فقہ، منطق، مشکوۃ شریف، جلالین تک اپنے والد ماجدعلامہ محمد ظریف فیضی سے پڑھیں۔ جملہ علوم عقلیہ و نقلیہ و علم ِحدیث کی تکمیل غزالی زماں علامہ سید احمد سعید کاظمی
،مفتی آگرہ علامہ عبد الحفیظ حقانی ،علامہ مسعود علی قادری ،علامہ امید علی خان گیاوی رحمہم اللہ سے کی،17شوال المکرم 1378ھ بمطابق 26اپریل1959ء کو جامعہ انوار العلوم ملتان سے سند فراغت حاصل فرمائی۔
بیعت وخلافت:۔ آپ کو شہزادہ ٔ اعلیٰ حضرت مفتی اعظم ہندمولانا مصطفی رضاخان ،قطب ِمدینہ حضرت مولانا ضیاء الدین مدنی ،اورغزالی زماں علامہ سید احمد سعید کاظمی ،سلطان العارفین حضرت مولانا خواجہ غلام یٰسین شاہ جمالی علیہم الرحمہ نے تمام علوم اور سلاسل میں اجازت و خلافت سے نوازا۔
سیرتِ مبارکہ:۔آپ اپنے اعلیٰ علمی و روحانی مقام ومرتبہ کی وجہ سے نہ صر ف پاک وہند بلکہ پوری دنیا میں علماء ومشائخ کے منظور ِنظر تھے۔اپنے وقت کے عظیم محدث و مفسر اور عظیم مناظر وخطیب ِلاجواب تھے۔حضور نبی کریم ﷺکے عاشق ِصادق تھے۔تمام عمر خلوص کے ساتھ درس وتدریس،تصنیف وتألیف ،وعظ ونصیحت اور مسلک ِ اعلیٰ حضرت کے فروغ کیلئے گزاردی۔جب مسند ِعلم پر جلوہ افروز ہوتے اور اپنے ہر قول پر رسول اکرم ﷺکے فرامین بیان کرتےتو امام بیہقی رحمۃ اللہ علیہ کی یاد تازہ ہوجاتی ،اور جب مناظرےمیں گستاخان ِمصطفیٰ ﷺ اور گستاخانِ صحابہ واہلبیت،واولیاء کو پچھاڑتےتو ایسے معلوم ہوتاکہ رسول اللہ ﷺ کا شیر میدان میں آیا ہے اور مد ِّمقابل کو راہِ فرار کے علاوہ کوئی اور راستہ نظر نہ آتا۔ جہاں آپ علم کے تاجدار تھے اس کے ساتھ ولایت میں بھی بلند مرتبہ پر فائزتھے ۔ان تمام خوبیوں کے ساتھ انتہائی منکسرالمزاج اور بااخلاق شخصیت کے حامل تھے۔آپکی سیرت آج کے علماء کیلۓ مشعل راہِ ہے۔
وصال:۔حضرت بیہقی وقت علیہ الرحمہ تقریبا67سال کی عمر میں یکم جمادی الاخری ۱۴۲۷ھ ۲۷جون ۲۰۰۶بروز منگل شب بدھ 8:45پر عین اذانِ عشاء کے وقت اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Mufti Manzoor Ahmed Faizi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.