26/06/2026
سبیلِ مولا حسینؑ
انجمن سرفروشان اسلام سمندری سرکار زون کھوکھراپار ملیر کراچی نے الحمداللہ ہر سال کی طرح امسال بھی سبیل مولا حسین علیہ السّلام کا انعقاد کیا۔ مختلف قسم کے شربت، معصومین کی نیاز اور فرمانِ مرشدِ پاک کے پمفلٹ خاص و عام میں تقسیم کئے گئے۔ مرشدِ پاک حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی مدظلہ العالیٰ کا خطاب ایکو ساؤنڈ پر چلایا گیا۔
خصوصی شرکت
سبیل پر خصوصی شرکت محترم جناب محمد حسیب قادری ممبر رابطہ کمیٹی کراچی ڈویژن، محترم عبدالستار قادری سینیئر ساتھی الریاض زون، محترم نبی حسن امیر کورنگی زون نے فرمائی۔
مبارک باد و دعا
فدا چوہدری امیر سمندری سرکار زون کھوکھراپار ملیر کراچی اور ان کی کابینہ کو کامیاب سبیلِ مولا حسین علیہ السّلام کی مبارک باد دیتے ہوئے دعا فرمائی کہ ہر وقت سرکار پاک کے مشن کے حوالے سے ہمیشہ پیش پیش رہیں۔ آمین ثمہ آمین۔
اظہارِ تشکر
سبیل کے حوالے سے جس جس ساتھی نے جس قسم کی مدد فرمائی، سرکار پاک اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں۔ آمین ثمہ آمین۔