Edhi

Edhi Edhi Foundation is the largest and most organized social welfare system in Pakistan. He was born in 1928, in the city of Bantva in what is now western India. Mr.

Foundation works round the clock, without any discrimination on the basis of color, race, language, religion or polictics. Abdul Sattar Edhi is a prominent philanthropist and social worker based out of Karachi, Pakistan. Edhi's first interaction with human suffering occurred at the age of eleven, when his mother was physically paralyzed and later suffered from mental illness. Edhi spent his waking

hours caring for her, and her worsening health and eventual death left a lasting impact on his life. In 1947, at the age of 19, Mr. Edhi's family was forced to flee their hometown and relocate to Karachi. Finding himself in a new city without any resources, Mr. Edhi resolved to dedicate his life to aiding the poor, and over the last sixty years, he has single handedly changed the face of welfare in Pakistan. Edhi began his philanthropic career in 1951, by purchasing a small shop, which he converted into his first free dispensary. He collected funds by standing on street corners and begging for money, which he later used to purchase his first ambulance. Armed with basic medical training, Mr. Edhi drove around the streets of Karachi administering free basic health care to anybody who needed it, and earned a reputation for being a selfless aid to the injured and unwell. Soon thereafter, Mr Edhi founded the Edhi Trust and Foundation, with an initial sum of a mere five thousand rupees. Regarded as a guardian for the poor, Mr. Edhi began receiving numerous donations, which allowed him to expand his services; he opened a maternity center and a nursing school. As his funding increased, Mr. Edhi expanded his networks of clinics, opened adoptions centers, soup kitchens and shelters for children and battered women. To this day, the Edhi Foundation continues to grow in both size and service, and is currently the largest welfare organization in Pakistan. Since its inception, the Edhi Foundation has rescued over 20,000 abandoned infants, rehabilitated over 50,000 orphans and has trained over 40,000 nurses. It also runs over three hundred and thirty welfare centers in rural and urban Pakistan which operate as food kitchens, rehabilitation homes, shelters for abandoned women and children and clinics for the mentally handicapped. The Edhi Foundation is also the leading source of emergency medical assistance in Pakistan with the world's largest fleet of over eighteen hundred ambulances, twenty eight rescue boats and two airplanes. Additionally, they also run twenty-four hour medical dispensaries, a missing persons hot line and own the largest morgue in Pakistan. The Edhi Foundation has also worked extensively in international relief, including donating to victims of Hurricane Katrina, cyclone relief in Bangladesh, aid to tsunami-impacted regions in 2003 and ambulance services in Afghanistan. The Edhi foundation has centers in the United States, Japan, the United Arab Emirates, Canada and the United Kingdom. Yet Mr. Edhi has remained a simple and humble man. To this day, he owns two pairs of clothes, has never taken a salary from his organization and lives in a small two bedroom apartment over his clinic in Karachi. Due to his unassuming nature and immense contribution to the well being of his fellow citizens, Mr. Edhi has become a folk hero for many Pakistanis. The people of Pakistan are indebted to him for his unwavering commitment to the social welfare of Pakistani's and share in his vision for a brighter future for our country. Edhi is a living testament to the innumerable good that can come out of one mans vision and dedication to achieving a better life for his fellow citizens.

باورچیوں کی ضرورتایدھی ہوم کراچی میں روزانہ تقریباً 5,000 افراد کے لیے کھانا تیار کرنے کے لیے تجربہ کار باورچیوں کی ضرور...
20/08/2026

باورچیوں کی ضرورت
ایدھی ہوم کراچی میں روزانہ تقریباً 5,000 افراد کے لیے کھانا تیار کرنے کے لیے تجربہ کار باورچیوں کی ضرورت ہے۔
اگر آپ کو بڑی تعداد میں افراد کے لیے کھانا تیار کرنے کا تجربہ ہے اور خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ ایدھی فاؤنڈیشن کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو اپنا CV درج ذیل نمبر پر واٹس ایپ کریں۔
📲 CV واٹس ایپ ک
03361151158
☎️ مزید معلومات:
02132201262
اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ پیغام اہل افراد تک پہنچ سکے۔ 🤝

20/08/2026

الحمدللہ! خدیجہ اپنے والد اور بہن کے حوالے کر دی گئی
خدیجہ 6 اگست 2026 کو لاہور میں تھانے کی معرفت ایدھی ہوم پہنچی تھیں۔ ایدھی ہوم میں قیام کے دوران وہ بہت خاموش اور شرمیلی تھیں اور اپنے گھر کے بارے میں صرف اتنا بتاتی تھیں کہ وہ لاہور سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہ اپنے بھائیوں اسد اور ریحان کے نام بھی بتاتی تھیں، جو دونوں اسکول جاتے ہیں۔
ایدھی فاؤنڈیشن کی “امی ابو کی تلاش” ٹیم نے خدیجہ کے والدین اور اہلِ خانہ کی تلاش کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھیں، اور بالآخر اس کے خاندان کا سراغ مل گیا۔
آج خدیجہ کو اس کے والد اور بہن کے حوالے کر دیا گیا، جہاں وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ محفوظ ہے۔
تمام احباب کا شکریہ جنہوں نے خدیجہ کی تلاش کے پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کیا اور اس کی اپنے گھر والوں تک واپسی میں اپنا کردار ادا کیا۔
ایک اور بچھڑی ہوئی بچی اپنے پیاروں سے مل گئی.

18/08/2026

الحمدللہ! مہوش اور ارم کے وارث مل گئے
الحمدللہ، ایدھی فاؤنڈیشن کی مسلسل کوششیں رنگ لے آئیں اور کئی ماہ سے ایدھی ہوم لاہور میں موجود مہوش اور ارم کے وارثوں کا سراغ مل گیا۔
مہوش اور ارم، جن کی عمریں تقریباً 11 سے 12 سال ہیں، مئی 2026 میں تھانہ نوازکئی کی معرفت ایدھی فاؤنڈیشن کے پاس پہنچی تھیں۔ دونوں بچیاں اس وقت ایک دوسرے کے ساتھ تھیں، جن کی ایدھی ہوم لاہور میں مکمل دیکھ بھال اور حفاظت کی گئی۔
بچیوں کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر ایدھی فاؤنڈیشن کی Ami Abu Ki Talash ٹیم نے ان کے خاندان کی تلاش جاری رکھی۔ مسلسل کوششوں کے نتیجے میں بالآخر ان کے وارثوں تک پہنچنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔
یہ ایدھی فاؤنڈیشن کے اس عزم کی ایک اور مثال ہے کہ کوئی بچہ اپنے خاندان سے بچھڑ جائے تو اسے اپنے پیاروں تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھی جائے گی۔
ایدھی فاؤنڈیشن — بچھڑوں کو اپنوں سے ملانے کا سفر جاری ہے۔

17/08/2026

الحمدللہ! انیلا اپنے خاندان تک پہنچ گئی
انیلا 29 دسمبر 2024 کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد سے لاوارث حالت میں ہسپتال کی معرفت ایدھی شیلٹر ہوم لائی گئی تھیں۔
ان کے اہلِ خانہ کو کراچی، سے ٹریس کر لیا گیا اور بالآخر انیلا کو اپنے خاندان سے ملا دیا گیا۔
ایدھی فاؤنڈیشن — بچھڑوں کو اپنوں سے ملانے کا سفر جاری ہے۔

16/08/2026

15/08/2026

الحمدللہ! امی ابو کی تلاش کی ایک اور کامیاب کوشش

یہ بچی سمینہ یکم اگست 2026 کو تھانے کی معرفت ایدھی ہوم پہنچی۔ جب سمینہ ہمارے پاس آئیں تو ان کی ذہنی حالت مکمل طور پر ٹھیک نہیں تھی، جس کی وجہ سے وہ اپنے گھر، والدین اور خاندان کے بارے میں زیادہ معلومات بتانے کے قابل نہیں تھیں۔
سمینہ کے بارے میں معلوم ہوا کہ ان کے 4 بھائی ہیں جبکہ ان کے والد پولیس سے ریٹائرڈ تھے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کی "امی ابو کی تلاش" ٹیم نے سمینہ کی جانب سے بتائی گئی محدود معلومات کی بنیاد پر ان کے گھر والوں کی تلاش شروع کی۔
ٹیم نے مسلسل کوششیں کرتے ہوئے لاہور کے 7 اَپ ایریا میں تلاش کی اور بالآخر سمینہ کے اہلِ خانہ کا سراغ لگا لیا۔
الحمدللہ! آج سمینہ کو ان کے اپنوں تک پہنچانے کی راہ ہموار ہو گئی۔ یہ صرف ایک خاندان کی خوشی نہیں بلکہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر نیت نیک ہو اور کوشش مسلسل جاری رکھی جائے تو بچھڑے ہوئے اپنے دوبارہ مل سکتے ہیں۔
ہم ان تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس تلاش میں تعاون کیا۔
یہ کامیابی آپ عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔ اس کا اصل کریڈٹ ان تمام لوگوں کو جاتا ہے جو ہماری ویڈیوز کو شیئر کرتے ہیں اور کسی گمشدہ شخص کو اس کے خاندان تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔
آپ کی ایک شیئر کسی سمینہ کو اس کے گھر تک پہنچا سکتی ہے۔
اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ "امی ابو کی تلاش" کا یہ مشن مزید خاندانوں کو ان کے بچھڑے ہوئے پیاروں سے ملا سکے۔

پاکستان بھر کے ایدھی شیلٹر ہومز میں آزادی کی خوشیاں خوب جوش و خروش سے منائی گئیں۔ 🇵🇰بچوں نے ملی نغموں اور قومی ترانے کے ...
14/08/2026

پاکستان بھر کے ایدھی شیلٹر ہومز میں آزادی کی خوشیاں خوب جوش و خروش سے منائی گئیں۔ 🇵🇰
بچوں نے ملی نغموں اور قومی ترانے کے ساتھ جشنِ آزادی کو یادگار بنایا۔ 💚

انسانیت کی خدمت، ایدھی فاؤنڈیشن کے ساتھ     🇵🇰
14/08/2026

انسانیت کی خدمت، ایدھی فاؤنڈیشن کے ساتھ

🇵🇰

12/08/2026

الحمدللہ! ایک اور خاندان کو ملانے میں کامیابی
رابعہ نسیم کے گھر والوں کی تلاش "امی ابو کی تلاش" پروجیکٹ کے تحت مکمل کر لی گئی۔
رابعہ ہمیں لاہور سے ملی تھیں۔ جب وہ ہمیں ملیں تو ان کی ذہنی حالت معمول کے مطابق نہیں تھی۔ ایدھی ہوم میں انہیں مناسب دیکھ بھال اور علاج فراہم کیا گیا۔
علاج اور مسلسل دیکھ بھال کے بعد رابعہ نے اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ معلومات بتائیں۔ ان معلومات کی مدد سے ہماری ٹیم نے ان کی بہن، جو ملتان کی رہائشی ہیں، کو تلاش کر لیا۔
الحمدللہ، ایک بار پھر ایدھی فاؤنڈیشن کی "امی ابو کی تلاش" مہم کے ذریعے ایک بچھڑی ہوئی بہن کو اپنے خاندان تک پہنچانے کی کوشش کامیاب ہوئی۔ ایدھی فاؤنڈیشن پنجاب میں مختلف شہروں میں اپنے مراکز اور ہومز کے ذریعے ضرورت مند افراد کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔
آپ کی دعائیں اور تعاون ہماری طاقت ہیں۔
ہمیں اسی طرح سپورٹ کرتے رہیں، ہماری ویڈیوز شیئر کریں، تاکہ مزید بچھڑے ہوئے خاندانوں کو ان کے پیاروں سے ملایا جا سکے۔

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Edhi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Edhi:

Shortcuts

Share