27/01/2025
تعارف "Niazi Visionary Society" :
ہمارے نوجوانوں کے ساتھ سب سے بڑا ظلم یہ ہوا کہ انہیں ان کے حقِ خودارادیت اور سوال کرنے کی صلاحیت سے محروم کردیا گیا اور ایک ایسا معاشرتی نظام تشکیل دیا گیا کہ جہاں قوم کے کچھ بڑے اور معتبر لوگوں نے برادری کی قیادت کی باگ دوڑ سنبھالتے ہوئے نوجوانوں کو نظر انداز کر دیا گیا جس کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔
ہمارا مقصد نوجوانوں کے ایک ایسے نیٹ ورک کو تشکیل دینا کہ جو سماجی مسائل سے نمٹنے کا حوصلہ رکھنے کے ساتھ ساتھ سیاسی ، سماجی اور دینی آگاہی رکھتے ہوں تاکہ وہ غور و فکر کریں اور اپنی برادری کے اہم مسئلوں کے حل کے لئے فیصلہ کُن انداز میں عمل کریں اور اس طرح ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھا کر اس قابل بنائے کہ مستقبل میں قیادت سنبھال سکے!
مقاصد :
~ مثبت معاشرتی تبدیلی کے لئے تربیت یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں کا ایک بڑا نیٹ ورک تیار کرنا۔
~ نوجوانوں کو ان کے معاشرے اور ماحول سے متعلقہ مسائل کو حل کرنے کے لئے انہیں اس قابل بنانا ہے کہ وہ بامقصد سماجی کاموں کے لئے اپنا لائحہ عمل خود تیار کریں۔
~ بڑھتی معاشرتی برائیوں سے نکال کر ایک بامقصد زندگی کی طرف گامزن کروانا۔
نیازی برادری کے حالات آپ کے سامنے ہیں کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے خاص کر نوجوانوں کے حالات، ہم تبدیلی کی ایک امید کے ساتھ ان برائیوں کے خلاف میدان میں نکلے ہیں جہاں ہمیں سیاسی ، سماجی اور دینی شعور سے محروم رکھا گیا تھا اگر آپ کی سوچ میں ہم خیالی پائی جاتی ہے تو ہمارا اس مقصد میں ساتھ دیں ورنہ فیصلہ آپ کا ہے!
اگر آپ ہمارے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں تو اپنا نام اور نمبر ہمیں Inbox کردیں ہماری ٹیم آپ سے رابطہ کرلے گے!