Markazi Jamiat Ahle Hadees Balochistan مرکزی جمعیت اہلحدیث بلوچستان

  • Home
  • Pakistan
  • Karachi
  • Markazi Jamiat Ahle Hadees Balochistan مرکزی جمعیت اہلحدیث بلوچستان

Markazi Jamiat Ahle Hadees Balochistan مرکزی جمعیت اہلحدیث بلوچستان مركزی جمعیت اہلحدیث بلوچستان

03/10/2026
18/09/2026

کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب نمازِ جمعہ کے دوران خودک ش دھ ماک ہ میں پولیس اہلکاروں سمیت قیمتی انسانی جانوں کی شہادت پر گہرا دکھ ہوا ہے
عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشت گردی ہے ہم اسکی بھر پور مذمت کرتے ہیں

13/09/2026
12/09/2026

حوثی باغیوں کا سعودی عرب کے خلاف مسلسل حملوں کی مذمت کرتے ہیں

کیچ کے عوام مزید خاموش نہیں رہیں گے، 20 ستمبر کو فیصلہ کن احتجاجی ریلی کا اعلانتربت۔ آل پارٹیز کیچ کی احتجاجی تحریک اور ...
12/09/2026

کیچ کے عوام مزید خاموش نہیں رہیں گے، 20 ستمبر کو فیصلہ کن احتجاجی ریلی کا اعلان

تربت۔ آل پارٹیز کیچ کی احتجاجی تحریک اور 20 ستمبر کو منعقد ہونے والی احتجاجی ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں ہفتہ کی شام یوتھ کلب آبسر میں کارنر میٹنگ منعقد ہوئی، جس کی صدارت آبسر کی معروف شخصیت اور نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی غلام یاسین نے کی۔

کارنر میٹنگ سے آل پارٹیز کیچ کے کنوینر و نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر یونس جاوید، ڈپٹی کنوینر فدا جان بلیدی، مشکور انور بلوچ، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے صوبائی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر علی جان بلوچ، پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کیچ کے آرگنائزر میران حیات، بی این پی عوامی کے ضلعی صدر سید عابد نور، جماعت اسلامی کے رہنما غلام یاسین بلوچ، انجمن تاجران کیچ کے نمائندے جمیل عمر اور بارڈر ٹریڈ کے نمائندے حاجی فدا دشتی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ کیچ میں قتل و غارت گری، چوری و ڈکیتی، فون کالز کے ذریعے مبینہ بھتہ خوری، بارڈر کی طویل بندش اور ردیگ بارڈر پر مبینہ طور پر غیرضروری ٹیکسز کے نفاذ نے عوام کو شدید مشکلات اور بے یقینی سے دوچار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال پر مزید خاموشی اختیار کرنا عوامی و سماجی مفاد کے منافی ہوگا، اس لیے عوام کو اپنے آئینی، جمہوری اور معاشی حقوق کے لیے پرامن جدوجہد کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔

مقررین نے کہا کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے اور عوام خود کو غیرمحفوظ تصور کر رہے ہیں۔ پولیس سائلین کے ایف آئی آر درج کرنے کے بجائے انہیں روزنامچہ درج کرنے پر مجبورکرتی ہے جبکہ زمباد گاڑیوں اور ڈیزل کے چھینے جانے اور گھروں میں گھس کر شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات نے عوام میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیچ کے عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب خاموش نہیں رہیں گے اور اپنے مسائل کے حل کے لیے پرامن احتجاج کریں گے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ بارڈر کی بندش کو دوسرا سال گزر رہاہے جس کے باعث ہزاروں خاندانوں کے معاشی مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ بارڈر ٹریڈ سے وابستہ افراد اور دیگر کاروباری حلقوں کو روزی کمانے کے جائز مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

مقررین نے مطالبہ کیا کہ جالگی یا عبدوئی بارڈر کو جلد از جلد کھولا جائے تاکہ مقامی لوگوں کو قانونی اور جائز ذرائع سے روزگار کمانے کے مواقع میسر آسکیں۔ انہوں نے سڑکوں کی غیرضروری بندش پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سڑکیں عوام کی آمدورفت اور سہولت کے لیے بنائی جاتی ہیں، انہیں بلاجواز بند کرنے سے شہریوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 20 ستمبر کی احتجاجی ریلی محض ایک احتجاج نہیں بلکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے شروع کی جانے والی احتجاجی تحریک کا آغاز ہے۔ ریلی کے بعد دھرنے اور ہڑتال سمیت آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔ مقررین نے عوام پر زور دیا کہ وہ پرامن جمہوری جدوجہد میں بھرپور شرکت کریں کیونکہ عوامی اتحاد اور اجتماعی قوت ہی مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرسکتی ہے۔

مقررین نے کہا کہ معاشرے کو سیاسی بیگانگی کا شکار بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ عوام اپنے آئینی و جمہوری حقوق کے لیے آواز بلند نہ کریں، تاہم کیچ کے عوام اپنے بنیادی حقوق کے حصول اور علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لیے پرامن اور جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے حالیہ دنوں آبسر میں سرفراز میڈیکل اسٹور پر فائرنگ کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے معاشرے میں خوف اور گھٹن کی کیفیت پیدا ہوئی ہے۔ مقررین نے شہریوں، تاجروں، زمباد ڈرائیوروں اور بارڈر ٹریڈ سے وابستہ افراد سمیت تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ 20 ستمبر کی احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کریں۔

آبسر کی معروف شخصیت اور نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی غلام یاسین نے کہا کہ آبسر کے اتحاد نے ہمیشہ عوام کو امید اور حوصلہ دیا ہے اور اس مرتبہ بھی ان شاء اللہ عوام بھرپور انداز میں نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بدامنی اور جرائم نے عوام سے جینے کا سکون چھین لیا ہے۔ آبسر کی ایک مسجد سے اب تک پانچ موٹرسائیکلیں چوری ہوچکی ہیں، تاہم تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، جس سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کوئی شخص اپنے گھر، دکان یا کاروباری مقام پر خود کو مکمل طور پر محفوظ تصور نہیں کرتا۔

مقررین نے کہا کہ 20 ستمبر کو ہر دکاندار، ہر زمباد ڈرائیور، تاجر، بارڈر ٹریڈر اور عام شہری کو اپنے حقوق کے لیے باہر نکلنا ہوگا۔ اگر موجودہ صورتحال پر بروقت آواز نہ اٹھائی گئی تو حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔

کارنر میٹنگ میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض نیشنل پارٹی آبسر کے صدر احسان درازئی نے انجام دئیے۔ اس موقع پر مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع کیچ کے امیر مولانا سعید احمد تگرانی، سنیئر نائب امیر مولانا اعجاز بلوچ، مولانا عبداللہ عمر ،مولانا اسماعیل سعید، اور نیشنل پارٹی کے رہنما جسٹس (ر) شکیل احمد، محمد جان دشتی، سرتاج گچکی، پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے رہنما اسفندیار بزنجو، غفور بھٹو، جیہند علی، بی ایس او پجار کے چیئرمین بوہیر صالح سمیت سیاسی و سماجی کارکنوں، تاجروں، بارڈر ٹریڈ سے وابستہ افراد اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

08/09/2026
08/09/2026
08/09/2026

Address

267 Service Station Rd, Civil Lines,
Karachi
75500

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Markazi Jamiat Ahle Hadees Balochistan مرکزی جمعیت اہلحدیث بلوچستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share