Human Rights Defender

Human Rights Defender Human Rights Defender has been Established with the Goal in Mind to Help those Peoples who are Await.

امت مسلمہ کو عید الحضیٰ بہت بہت مبارک ہو اس موقع پر اپنے اردگرد سفید پوش خاندانوں کا خاص خیال رکھیں۔اللہ آپ کی قربانی قب...
26/05/2026

امت مسلمہ کو عید الحضیٰ بہت بہت مبارک ہو اس موقع پر اپنے اردگرد سفید پوش خاندانوں کا خاص خیال رکھیں۔
اللہ آپ کی قربانی قبول فرمائے آمین

تمام اہلِ اسلام کو حج مبارک ہو
26/05/2026

تمام اہلِ اسلام کو حج مبارک ہو

 ِ_صحافت کے موقع پر چوہدری منظور   کے صدر کا  #پیغام صحافت ریاست کے چار ستونوں کا اک حصہ ہے صحافی ہماری آنکھیں ہیں جو ہم...
04/05/2026

ِ_صحافت کے موقع پر چوہدری منظور کے صدر کا #پیغام

صحافت ریاست کے چار ستونوں کا اک حصہ ہے صحافی ہماری آنکھیں ہیں جو ہمیں سچ دکھاتی ہیں۔

انہوں نے ان صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنے صحافتی فرائض کو انجام دیتے ہوئے شہادتیں بھی دی۔

جو صحافی اپنی صحافت کو شفاف انداز میں رکھتا ہے تو کچھ بد عنوان عناصر ایسے مقدمات قائم کر دیتے ہیں جن سے ان کا کوئی واسطہ نہیں ہوتا اور پریشان اور دھمکایا جاتا ہے اس کے باوجود وہ صحافی ایمانداری سے اپنا قلم استعمال کرتے ہوئے برائیاں اور معاشرے میں جو غلط ہو رہا ہے اعلیٰ حکام تک پہنچاتے ہیں آزاد، خودمختار اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافی برادری معاشرے میں سچائی، شفافیت اور احتساب کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، اور مشکل حالات کے باوجود حقائق عوام تک پہنچانا ایک عظیم خدمت ہے۔ انہوں نے ان صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنے صحافتی فرائض کو انجام دیتے ہوئے شہادت بھی دی۔

چودھری منظور حسین نے کہا کہ آج کے دور میں صحافیوں کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں دباؤ، عدم تحفظ اور محدود وسائل شامل ہیں، اس کے باوجود ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ حکومت اور متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ وہ صحافیوں کو محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کریں اور ایسے افراد پر کڑی نظر رکھیں جو خود غلط طریقے سے کام کر رہیں ہوں اور کسی صحافی نے اس برائی کو اپنے قلم کے ذریعے حکام بالا تک پہنچانے پر جھوٹا مقدمہ درج کرا کر اس صحافی کی آواز کو دبانے کو کوشش کرتے ہیں تاکہ وہ بلاخوف و خطر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہیومن رائٹس ڈیفنڈر ہمیشہ ازادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی۔

ٹاؤن چیئرمین عبدالجمیل خان کا لطیف پارک کا دورہ، شاندار استقبال، کھیلوں کا معائنہ ہیومن رائٹس ڈیفینڈر سیکرٹری جنرل علی ا...
26/04/2026

ٹاؤن چیئرمین عبدالجمیل خان کا لطیف پارک کا دورہ، شاندار استقبال، کھیلوں کا معائنہ

ہیومن رائٹس ڈیفینڈر سیکرٹری جنرل علی اکبر نقی بخاری کی ہدایت پر چیرمین لانڈھی ٹاؤن کا زمہ دارانوں نے پرتپاک استقبال کیا گیا

ٹاؤن چیئرمین لانڈھی ٹاؤن جناب عبدالجمیل خان کے لطیف پارک پہنچنے پر مختلف اسپورٹس و سماجی تنظیموں کے ذمہ داران کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر بچوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور چیئرمین کا بھرپور خیرمقدم کیا۔
استقبال کرنے والوں میں عامر کفایت (سیکرٹری جنرل فلائنگ ڈسک ایسوسی ایشن)، سر راجہ خلدون (انٹرنیشنل ریفری تائیکوانڈو)، ملک کلیم اعوان (سیکرٹری سائیکلنگ ایسوسی ایشن)، انجینئر عبدالباسط (ایگزیکٹو ممبر ایچ آر ڈی اسپورٹس ونگ)، سر نعمان (فٹبال ٹرینر) اور ڈائریکٹر ایچ آر ڈی اسپورٹس طارق شاہ شامل تھے۔
اس موقع پر ذمہ داران نے اپنے اپنے کھیلوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور ٹاؤن چیئرمین عبدالجمیل خان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں گرین بیلٹس اور پیور بلاک کے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، جس پر عوام انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
مزید برآں ذمہ داران نے ٹاؤن چیئرمین کو فیاض پارک، ماسٹر رفیق الدین پارک اور زہیرالدین پارک (یوسی نائن وارڈ تھری) کی تعمیر و بحالی پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ اسی طرح لطیف پارک کو بھی مکمل طور پر بہتر بنا کر عوام کو ایک اور بہترین سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ شکریہ ادا کرنے کا مزید موقع میسر آئے۔
چیئرمین عبدالجمیل خان کو پارک میں جاری مختلف کھیلوں کا معائنہ بھی کروایا گیا، جن میں کرکٹ، ڈاج بال، جمناسٹک اور دیگر اسپورٹس سرگرمیاں شامل تھیں۔ اس موقع پر چیئرمین نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسپورٹس کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
دورے کے دوران چیئرمین باغات لانڈھی ٹاؤن سید سجاد احمد اور وارڈ کونسلر راجہ اختر قریشی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، جنہوں نے معزز مہمانوں سے تعارف اور ملاقات کروائی۔ اس موقع پر مقامی افراد اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

ہیومن رائٹس ڈیفینڈر کی مرکزی قیادت نے ضلع کورنگی کی صدر سائرہ عوان صاحبہ کے والد کے انتقال پر انتہائی رنج کا اظہار کیا ض...
23/04/2026

ہیومن رائٹس ڈیفینڈر کی مرکزی قیادت نے ضلع کورنگی کی صدر سائرہ عوان صاحبہ کے والد کے انتقال پر انتہائی رنج کا اظہار کیا

ضلع کورنگی کے تمام ممبران و عہدے داران سائرہ اعوان صاحبہ کے غم میں ان کے لیے دعا گو ہیں

ہیومن رائٹس ڈیفینڈر کے مختلف اضلاح کے صدور اور دوسرے شہروں عہدے داران کے بھی سائرہ عوان کے لیے تعزیتی پیغامات

کراچی رپورٹ (محمد مزمل) تفصیلات کے مطابق ہیومن رائٹس ڈیفینڈر ضلع کورنگی کی صدر سائرہ عوان صاحبہ کے والد محترم کا رضائے الہی سے انتقال ہو گیا جو کافی عرصے سے علیل تھے سائرہ اعوان کے والد نہایت اچھے خوش اخلاق درویش صفت انسان تھے تمام ہیومن رائٹس کے مرکزی عہدے داران نے ان کے انتقال پر نہایت دکھ کا اظہار کیا ہے اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کی ہے کہ ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ان کے گناہ کبیرہ اور گناہ صغیرہ گناہوں کو معاف فرمائے اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اس کے علاوہ ضلع کورنگی کے ہر ممبر نے اپنے اپنے انداز میں دکھ کا اظہار کیا ہے ضلع کورنگی کا آفس دو یوم کے لیے بند رہے گا مرکزی قیادت نے یہ بھی کہا ہے سائرہ وہاں صاحبہ نہایت پر خلوص لوگوں کی خدمت اور انسانیت کا جذبہ رکھتی تھی جو کہ انہوں نے اس کی تربیت اپنے والد محترم سے ہی حاصل کی تھی اللہ تعالی سائرہ عوان صاحبہ ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے امین۔ہیومن رائٹس ڈیفینڈر کے مختلف اضلاح کے صدور اور دوسرے شہروں عہدے داران کے بھی سائرہ اعوان کے لیے تعزیتی پیغامات تمام پاکستان سندھ بھر سے عہدے داران نے ٹیلیفونک رابطہ کر کے سائرہ عوان صاحبہ کے لیے تعزیتی پیغامات بھجوائے۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل اقرا الضیا القران اکیڈمی کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں آٹھ بچوں نے مخت...
21/04/2026

ڈسٹرکٹ سینٹرل اقرا الضیا القران اکیڈمی کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں آٹھ بچوں نے مختصر عرصے میں تکمیل حفظ قران پاک اور 10 بچوں نے تکمیل ناظرہ و قران پاک کی سعادت حاصل کی۔
اس پر مسرت موقع پر دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کا رزلٹ بھی بتایا گیا اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو خصوصی انعامات اور میڈل سے نوازا گیا جس میں وہاں کے بانی بقا الرحمن نے بطور مہمان خصوصی ہیومن را ڈیفینڈر ضلع سینٹرل کی صدر صاحبہ زائدہ پرویین ، مظفر خان نائب صدر ڈسٹرکٹ سینٹرل، لالہ اسد جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ سینٹرل، محمد احسن افس سیکرٹری ممبرز مزمل فرخندہ رخسانہ کو مدعو کیا ڈسٹرکٹ سینٹرل کی صدر زاہدہ پروین صاحبہ اور ان کی ہیومن رائٹس ڈیفنڈر کی ٹیم کو بھی عزازی شیلڈ اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا ۔ اور بچوں اور بچیوں میں انعامات اور میڈلز تقسیم کیے۔

21/04/2026

Girls Football game Training
Sports Wing
Human Rights Defender

21/04/2026

Human Rights Defender
Sports Wing

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دنیا بھر میں اضافہ نہیں ہوا لیکن پاکستان میں اضافے پر اضافہ ایسا کیوں، علی اکبر نقوی ‏پٹر...
04/04/2026

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دنیا بھر میں اضافہ نہیں ہوا لیکن پاکستان میں اضافے پر اضافہ ایسا کیوں، علی اکبر نقوی

‏پٹرول اور ڈیزل ایک ایسی پروڈکٹ ہے جس کا کوئی متبادل نہیں اس کی قیمتیں بڑھنے سے غریب آدمی، کسان ، مزدور براہِ راست متاثر ہوگا ۔

اس حکومت نے بلاجواز قیمتیں بڑھائیں، پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ قیمتیں بڑھانے والا ملک بن گیا ہے۔ ہیومن رائٹس ڈیفنڈر

کراچی (رپورٹ:) تفصیلات کے مطابق ہیومن رائٹس ڈیفینڈر کے مرکزی سیکرٹری جنرل علی اکبر بخاری نے پیٹرولیم مصنوعات پر بے حد اضافے پر نہایت تک تفتیش کا اظہار کیا ہے اور کہا اگر 2022 میں پیٹرول ڈالر 128 روپے فی بیرل 150 روپے بیچا جا سکتا تھا تو اب 108 ڈالر فی بیرل پر تین گنا زیادہ اضافہ کیوں کیا گیا ہے۔ ہمارے ملک پاکستان میں 80 پرسنٹ غریب عوام رہتی ہے جن کے لیے یہ اضافہ نہایت بوجھ ہے وہ اپنے گھر کا گزارا کریں بچوں کو پڑھائیں گھر کا کرایہ دیں بجلی کا بل دیں گیس کا بل دیں یوٹیلیٹی بل دیں اور ان تمام بلوں میں گورنمنٹ کے ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں اس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ حیرت انگیز عمل ہے دنیا میں جنگ چل رہی ہے لیکن وہاں پر کسی بھی ملک میں اضافہ نظر نہیں ایا سوائے ہمارے ملک پاکستان میں کیا جنگ ہمارے ملک پاکستان میں ہو رہی ہے کیا پیٹرولیم مصنوعات زیادہ قیمتوں میں ہمیں ہی مل رہی ہیں دنیا میں فی بیرل کی قیمت وہیں کی وہیں ہے لیکن ہمارے ملک میں فوری اضافہ کر دیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے دل پر بہت بڑا پتھر رکھ کر یہ اضافہ کر رہے ہیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ہمارا پوچھنا یہ ہے کہ عوام کو کیسے ریلیف ملے گا ہمیں معلوم ہے کہ لوگوں کے گھروں میں روٹی نہیں ہے لوگوں کے سروں پر چھت نہیں ہے بچیوں کی شادیاں رکی ہوئی ہیں اگر خدانخواستہ کسی کے گھر میں انتقال ہو جائے تو ان کے پاس اتنے پیسے نہیں ہوتے کہ وہ اس کا کفن دفن کر سکیں اگر پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہوا تو ہر چیز میں اضافہ ہوگا چاہے وہ کھانے پینے کی اشیاء ہو چاہے ٹرانسپورٹ ہو چاہے کوئی سی بھی دنیاوی معاملات کیوں نہ ہوں اب دیکھنے میں ائے گا کہ کچھ ہی دنوں میں بجلی کی مصنوعات میں بھی بے گناہ اضافہ کر دیا جائے گا گیس اور ایل پی جی میں تو پہلے بھی اضافہ ہو چکا ہے اب مزید اور اضافہ ہو جائے گا عوام غریب عوام کہاں جائے کس سے فریاد کرے کس کے اگے اپنا رونا روئے گورنمنٹ اف پاکستان کو چاہیے کہ اپنے اخراجات اپنی ضروریات زندگی میں کمی لائے اور عوام کو ریلیف دے تاکہ عوام کم از کم ان کو دعا تو دے سکے ہیومن رائٹس ڈیفینڈر فوری مطالبہ کرتی ہے پیٹرولیم مصنوعات کے اضافے کو فل فور واپس کیا جائے اللہ نہ کرے ایسا وقت ائے کہ سفید پوش لوگ اپنی فیملی کے ساتھ خودکشیاں کرنے پہ مجبور ہو جائیں تو گورنمنٹ اف پاکستان اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

20/03/2026

تمام اہل اسلام کو عید الفطر مبارک ہو
منجانب
ہیومن رائٹس ڈیفنڈر

Address

H-583 Street Number 3, 31-G Allah Wala Town Sector H Korangi City, Sindh
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Human Rights Defender posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Human Rights Defender:

Share