27/04/2026
محمد طارق خان جدون کی پیشہ وارانہ و سماجی خدمات پر قوم کا سلام
تعارف
محمد طارق خان جدون ایک نہایت جری، باصلاحیت اور پیشہ ور پولیس افسر ہیں، جنہوں نے اپنی سروس کے دوران تحقیقاتی مہارت، انٹیلیجنس آپریشنز، کرائم سین مینجمنٹ اور ایڈمنسٹریشن کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔ آپ کی پیشہ ورانہ زندگی جرات، دیانت، حکمت عملی اور جدید پولیسنگ کا حسین امتزاج ہے، جبکہ سماجی سطح پر بھی آپ نے اپنی برادری اور قبائل کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
خاندانی پس منظر
والد: رحمت خان جدون (مرحوم)
دادا: میر زمان خان جدون
پردادا: میر ظریف خان جدون
آپ کا تعلق قبیلہ اسماعیل خیل (سملخیل) ادرم زئی سے ہے۔
نسلی طور پر آپ کا شجرہ قیس بن عبدالرشید سے ملتا ہے، جو پشتونوں کے جدِ امجد مانے جاتے ہیں۔ ان کی اولاد میں سے غرغشت بابا (اسماعیل) کے ذریعے یہ سلسلہ آگے بڑھتا ہے، جبکہ آپ کا تعلق غرغشت الافغان جدون کے بیٹے سالار کی شاخ سے ہے، جس میں اسماعیل خیل نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔
آپ کے دادا اور پردادا رجوعیہ شریف (تحصیل حویلیاں، ضلع ایبٹ آباد) کے نامور جرگوئی تھے، جن کے انصاف پر مبنی فیصلے آج بھی علاقے میں مثال کے طور پر یاد کیے جاتے ہیں۔
پیدائش اور تعلیم
جائے پیدائش: کراچی
آبائی تعلق: رجوعیہ شریف، حویلیاں، ایبٹ آباد
تعلیمی قابلیت:
ماسٹرز – جامعہ کراچی
بیچلرز – فیڈرل اردو یونیورسٹی کراچی
انٹرمیڈیٹ (کامرس) – کراچی
میٹرک (سائنس) – کراچی
ابتدائی تعلیم: کراچی و گورنمنٹ پرائمری اسکول رجوعیہ شریف
پولیس سروس کا آغاز
آپ نے اپنی سروس کا آغاز CIA کراچی میں بطور کانسٹیبل کیا۔ اپنی محنت، ذہانت اور جرات کی بدولت 1997 میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ASI) کے عہدے پر ترقی حاصل کی اور بعد ازاں مختلف اہم اور حساس ذمہ داریوں پر فائز رہے۔
اہم عہدے اور ذمہ داریاں
انچارج Crime Scene Investigation Unit (CSI) – کراچی پولیس
انویسٹیگیشن آفیسر – CIA کراچی
انٹیلیجنس آفیسر اِنچارج – ساؤتھ زون کراچی
ویلفیئر آفیسر – کراچی پولیس
SIO / SHO – مختلف تھانے کراچی
انچارج اینٹی ڈکیتی و رابری سیل – سینٹرل
انچارج کمپلین سیل – انویسٹیگیشن ایسٹ
انچارج کرائم سین یونٹ ایسٹ زون کراچی
کورس کوآرڈینیٹر – DIGP ایسٹ زون
ڈی ایس پی ایڈمن (SSP گورنگی ڈسٹرکٹ)
موجودہ عہدہ:
انچارج – DIG آفس (ہیومن رائٹس اینڈ کمپلین مینجمنٹ سسٹم -HRCMS)
اہم سروس اور نمایاں کارنامے
● آپ نے CIA کراچی میں 10 سال بطور پارٹی انچارج
ایک دہائی تک حساس ترین آپریشنز کی قیادت کی اور درجنوں پیچیدہ کیسز کو کامیابی سے منطقی انجام تک پہنچایا۔
● بابو ڈکیت کی تاریخی گرفتاری (1998)
بدنام زمانہ دہشت گرد محمد اقبال عرف بابو ڈکیت کو ایک ماہ 14 دن تک بھیس بدل کر گرفتار کیا اور CIA سینٹر صدر کراچی منتقل کیا۔ اس کارکردگی پر آپ کو IGP سندھ کی جانب سے پروموشن دی گئی۔
● اغواء برائے تاوان کے نیٹ ورکس کا خاتمہ
متعدد خطرناک گروہوں بشمول وزیر بروہی کو گرفتار کیا۔
● نوسرباز نیٹ ورک کی بیخ کنی
ذوالقرنین حیدر ایڈووکیٹ اور اس کے گروہ کو گرفتار کر کے جعلی کرنسی، سونا اور ڈگریاں برآمد کیں۔
● چوہدری اسلم شہید کے قاتلوں کی گرفتاری
۔SSP چوہدری اسلم شہید کے قاتلوں کو 5 دن میں گرفتار کیا۔
● صفورہ گوٹھ کیس
داعش سے وابستہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا جو بین الاقوامی نیٹ ورک کا حصہ تھے۔
● پروین رحمان قتل کیس (سپریم کورٹ)
سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت ملزم پپو شاہ کو مانسہرہ سے گرفتار کیا۔
● بین الاقوامی گرفتاری
جنوبی افریقہ (ملاوی) سے ایک خطرناک ملزم کو گرفتار کر کے پاکستان منتقل کیا۔
● پاک فشریز منشیات اسمگلنگ کیس
طارق اکرام (پاک فشریز) کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا، جہاں مچھلیوں کے ذریعے 8 من چرس (6 کروڑ روپے) جدہ بھیجی جا رہی تھی۔
سعودی حکام کے ساتھ مل کر کنٹینر برآمد کروایا اور کراچی میں بھی منشیات ضبط کی گئی۔
اس کارکردگی پر آپ کو سندھ پولیس میں پہلی بار بطور انعام پلاٹ دیا گیا۔اور سعودی ANF کے چیف کرنل عبدالرزاق زہرانی نے سعودی حکومت کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیا بلکہ پوری فیملی کو سرکاری طور پر حج و عمرہ بھی کروایا اس کیس میں وزیر اعلی سندھ نے انعام کے طور پر IGP Sindh کی سفارش پر ایک رہائشی پلاٹ بھی دیا
سماجی و برادری خدمات
پولیس سروس کے ساتھ ساتھ آپ نے سماجی سطح پر بھی نمایاں کردار ادا کیا:
متحدہ کاروانِ جدون انٹرنیشنل پاکستان کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کیا، جس کے ذریعے دنیا بھر کے جدون قبیلے کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا۔
پہلی مرتبہ “کاروانِ جدون میگزین” کا اجرا کیا، جس میں جدون قبیلے کی تاریخ، تعارف اور خدمات کو عالمی سطح پر متعارف کروایا گیا۔
کراچی میں ہزارہ وال قبائل کی یکجہتی اور ویلفیئر کے لیے انجمن اتحاد ہزارہ کے پلیٹ فارم کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
چیف الیکشن کمشنر کے طور پر شفاف اور کامیاب انتخابات کروائے، جس سے تنظیمی استحکام میں نمایاں بہتری آئی۔
کراچی میں ہزارہ وال قبائل اور جدون برادری کے لیے ایک مرکزی مقام کے طور پر ہزارہ ہاؤس (وائٹ ہاؤس رجوعیہ)، واقع جدون چوک، حسن ٹاؤن کراچی میں ایک بڑا ڈیرہ (جدون ڈیرہ) قائم کیا، جو ثقافتی، سماجی اور روایتی ورثے کی علامت ہے اور آج بھی برادری کے اجتماعات کا اہم مرکز ہے۔
آج بھی کراچی میں ہزارہ وال قبائل کے اتحاد، فلاح و بہبود اور نمائندگی کے لیے فعال اور مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔
پیشہ ورانہ تربیت (قومی و بین الاقوامی)
کرائم سین مینجمنٹ و فارنزک – سندھ پولیس
۔CVSA (Lie Detection) – آسٹریلین فیڈرل پولیس
پوسٹ بلاسٹ انویسٹیگیشن – FBI
کاؤنٹر ٹیررازم (سائبر) – آسٹریلین فیڈرل پولیس
ایئرکرافٹ سرچ – UNODC
۔IED ریکگنیشن – FBI
فنگر پرنٹ و فارنزک – GIZ / پنجاب فرانزک
فرسٹ ایڈ و CPR – ریڈ کریسنٹ
ہیومن ٹریفکنگ – UNODC
پیشہ ورانہ مہارتیں
کرائم سین انویسٹیگیشن
فرانزک و فنگر پرنٹ اینالیسس
۔CVSA (Lie Detection)
کرمنل سائیکالوجی
انٹیلیجنس آپریشنز
ایڈمنسٹریشن و لیڈرشپ
اعزازات و اسناد
بینظیر بھٹو ٹیلنٹ ایوارڈ (2012)
سندھ پولیس بیسٹ ایوارڈ (2012)
کمنڈیشن سرٹیفکیٹس بمعہ نقد انعام
سعودی عرب و دیگر اداروں سے تعریفی اسناد
کراچی چیمبر آف کامرس اپریسی ایشن
بین الاقوامی وابستگی
سیکرٹری، ریجن-5 سندھ
انٹرنیشنل پولیس ایسوسی ایشن (IPA) پاکستان سیکشن
اختتامیہ:
محمد طارق خان جدون کی زندگی جرات، دیانت، قیادت اور خدمت کا ایک مکمل نمونہ ہے۔
انہوں نے نہ صرف خطرناک جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں کیں بلکہ اپنی برادری اور قبائل کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر کے ثقافتی اور سماجی ہم آہنگی کو بھی فروغ دیا۔
آپ کی پیشہ ورانہ اور سماجی خدمات آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مثال اور مشعلِ راہ ہیں۔
Tafteesh Khan ♥️
Gharghasht Jadoon
Hazara Qabila Quetta Since 1860's