Voice of Gulshan-e-Hadeed Views and News

Voice of Gulshan-e-Hadeed Views and News One Voice, One Community, Endless Impact
روایتی انداز سے ہٹ کر کچھ ایسا جو آپ کو سوچنے پر مجبور کرے

Feels Like Home – Frozen FoodsDelicious, halal & home-cooked frozen meals, made with love!Post shared by member — please...
21/09/2026

Feels Like Home – Frozen Foods
Delicious, halal & home-cooked frozen meals, made with love!
Post shared by member — please support & share

Voice of Gulshan-e-Hadeed Views and News

گلشنِ حدید کا پانی اب مسئلہ صرف سپلائی کا نہیں، ذمہ داری کا ہے! جب واٹر کمیٹی خود کہہ رہی ہے کہ یہ نظام ان کے لیے چلانا ...
20/09/2026

گلشنِ حدید کا پانی اب مسئلہ صرف سپلائی کا نہیں، ذمہ داری کا ہے!

جب واٹر کمیٹی خود کہہ رہی ہے کہ یہ نظام ان کے لیے چلانا ممکن نہیں اور اسے کراچی واٹر بورڈ کارپوریشن کے حوالے کیا جائے، تو اب فیصلہ مزید مؤخر کیوں؟
ذمہ داری واضح کریں، نظام کراچی واٹر بورڈ کارپوریشن کے حوالے کریں اور گلشنِ حدید کو مستقل پانی فراہم کریں۔

اہلیانِ گلشنِ حدید کی آواز بنیں — اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔

Voice of Gulshan-e-Hadeed Views and News

گلشنِ حدید میں پانی کی سپلائی کم پریشر نہ ہونے کے برابر اور بڑی تعداد میں گھر اور گلیاں تقریباً 70 فیصد علاقہ پانی سے مح...
20/09/2026

گلشنِ حدید میں پانی کی سپلائی کم پریشر نہ ہونے کے برابر اور بڑی تعداد میں گھر اور گلیاں تقریباً 70 فیصد علاقہ پانی سے محروم ہیں۔

عوام کو مختلف اطلاعات نہیں، انتظامیہ کی جانب سے واضح اور مستند وضاحت چاہیے۔

اب اس صورتحال کا کریڈٹ آخر کس کو دینا ہے؟






Voice of Gulshan-e-Hadeed Views and News

گلشنِ حدید میں پانی کا بحران ایک بار پھر شدت اختیار کر گیاکیا آپ کے گھر یا آپ کی گلی میں پانی آ رہا ہے؟اپنی صورتحال کمنٹ...
19/09/2026

گلشنِ حدید میں پانی کا بحران ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا

کیا آپ کے گھر یا آپ کی گلی میں پانی آ رہا ہے؟
اپنی صورتحال کمنٹس میں ضرور بتائیں۔

Voice of Gulshan-e-Hadeed Views and News

19/09/2026

ملیر شاہ لطیف ٹاؤن میں بچی سے مبینہ نازیبا حرکت کا ملزم پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار

ملیر شاہ لطیف ٹاؤن میں چند روز قبل بچی کے ساتھ مبینہ نازیبا حرکت کے الزام میں مطلوب ملزم کو پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے نیفے میں موجود پستول چلنے سے وہ زخمی ہوا، جس کے بعد اسے حراست میں لے کر طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Voice of Gulshan-e-Hadeed Views and News

18/09/2026

میر رضا علی کے لیے انصاف کی آواز بلند کرنے کے لیے کراچی بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، اور اسی سلسلے میں گلشنِ حدید میں بھی روزانہ کی بنیاد پر احتجاج جاری ہے۔

اہلیان گلشنِ حدید، اسٹیل ٹاؤن، پیپری، سندھی گوٹھ، شاہ ٹاؤن، ایزی سٹی اور گردونواح کے تمام عوام سے اپیل ہے کہ اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں اور انصاف کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔

مقام گلشنِ حدید، اللہ والی چورنگی
وقت روزانہ رات 11 بجے

انصاف کے لیے آواز اٹھائیں، حق کے لیے متحد ہوں۔

اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ آواز زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔

آپ کی ایک شیئر بھی انصاف کے مطالبے کے اس پیغام کو مزید لوگوں تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

یہ پوسٹ اور پیغام منتظمینِ احتجاج کی جانب سے ہے




















Voice of Gulshan-e-Hadeed Views and News

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہاہلیانِ گلشنِ حدید و گردونواح، عوام الناس کے لیے پیغام و خصوصی دعوتِ عامان شاء اللہ 18 ست...
16/09/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اہلیانِ گلشنِ حدید و گردونواح، عوام الناس کے لیے پیغام و خصوصی دعوتِ عام

ان شاء اللہ 18 ستمبر 2026 بروز جمعہ، بعد نمازِ عشاء ایک بابرکت محفل جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

تمام اہلِ محبت و عقیدت سے خصوصی دعوتِ عام ہے کہ اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر اس بابرکت محفل میں ضرور شرکت فرمائیں

آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ سعادت ہوگی۔

مقام گلشنِ حدید فیز 2، نزد بازار

آئیے! ذکرِ مصطفیٰ ﷺ سے اپنے دلوں کو منور کریں۔

جزاکم اللہ خیراً کثیراً

16/09/2026

🏍️ نئی بائیک! 😎

نہ پٹرول کا خرچہ،
نہ بجلی کا بل…!

بس بندہ خود چلے،
اور بائیک ساتھ چلے!

100٪ دیسی ٹیکنالوجی 🇵🇰
سستی بھی، مست بھی، فِٹ بھی! 😎🔥

Voice of Gulshan-e-Hadeed Views and News

گلشنِ حدید کے رہائشیوں کے لیے اہم اطلاع — پانی کی فراہمی کے مقررہ اوقات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔تمام...
16/09/2026

گلشنِ حدید کے رہائشیوں کے لیے اہم اطلاع — پانی کی فراہمی کے مقررہ اوقات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔

تمام معزز مکینوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (KW&SC) کی جانب سے مورخہ 15-09-2026 کو جاری کردہ آفس آرڈر کے مطابق گلشنِ حدید بوسٹر پمپ کو روزانہ صرف 12 گھنٹے چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مقررہ اوقات رات 9:00 بجے سے صبح 9:00 بجے تک

آفس آرڈر کی اصل کاپی اس پوسٹ کے ساتھ منسلک ہے۔

موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر تمام مکینوں سے گزارش ہے کہ پانی کا استعمال انتہائی احتیاط اور صرف ضرورت کے مطابق کریں۔ محدود اوقات میں دستیاب پانی کو بہتر انداز میں استعمال کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ہمیں اس صورتحال کا سامنا باہمی تعاون، نظم و ضبط اور مشترکہ حکمتِ عملی کے ساتھ کرنا ہوگا۔ پانی کی فراہمی میں بہتری اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ اور ضروری کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

آپ کے تعاون اور ذمہ دارانہ رویے کا شکریہ۔

منسلک KW&SC آفس آرڈر مورخہ 15-09-2026







12/09/2026

گلشنِ حدید میں جرائم بے قابو، اک بعد اک وارداتوں کا سلسلہ جاری پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

گزشتہ روز ڈکیتی کی بڑی واردات کے باوجود سیکیورٹی انتظامات میں بہتری نہ آ سکی، آج پھر موبائل چھیننے کی متعدد وارداتیں

گلشنِ حدید ایکسٹینشن میں گزشتہ روز بڑی واردات کے باوجود سیکیورٹی انتظامات میں کوئی نمایاں بہتری نظر نہیں آ رہی۔ شہریوں کے مطابق آج ایک بار پھر گلشنِ حدید میں موبائل فون چھیننے کی متعدد وارداتیں پیش آئیں، جس سے علاقے میں خوف و تشویش کی فضا برقرار ہے۔

موبائل چھیننے کی ایک واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں مبینہ طور پر ملزمان کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

اہلیانِ گلشنِ حدید کی جانب سے پولیس اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔










Voice of Gulshan-e-Hadeed Views and News

Address

Gulshan E Hadeed
Karachi
75010

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Gulshan-e-Hadeed Views and News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share