17/08/2026
🇵🇰🌹 جشنِ آزادی پاکستان — الحمد ویلفیئر ٹرسٹ 🌹🇵🇰
الحمدللہ رب العالمین!
الحمد ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام حلقہ اول، دوم اور سوم کے مساجد و مکاتب میں جشنِ آزادی پاکستان پر عظیم الشان، بابرکت اور شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ✨
پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد طلبہ کے درمیان حمد، تقریری مقابلے اور مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا گیا۔ 📖🎤🏆
نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پوزیشن ہولڈرز کو شیلڈز اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ 🏆🎁
تمام اساتذہ کرام، طلبہ، والدین، منتظمین اور معاونین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، جن کی محنت اور تعاون سے یہ پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ 🌹
اللہ تعالیٰ الحمد ویلفیئر ٹرسٹ کی تمام دینی، تعلیمی اور تربیتی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور اس مشن کو دن دگنی رات چوگنی ترقی دے۔ آمین یا رب العالمین 🤲
🇵🇰 پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
🌹 الحمد ویلفیئر ٹرسٹ — علم، تربیت اور خدمت کا روشن سفر 🌹
🇵🇰