Rehan Hanif Offcial

Rehan Hanif Offcial 🎥 Digital Creator | Sharing my world in content

✨ Creating. Inspiring. Connecting.

📸 Life through my lens

🌍 Ideas into content

💡 Simple content, real impact

21/12/2025
ملک و قوم کی بہتری کے لیے جب بھی حکومتی سطح پر کوئی اقدامات کئے جاتے ہیں تو ہمیشہ سے ملک و قوم کے دشمن ان اقدامات کے خلا...
20/09/2025

ملک و قوم کی بہتری کے لیے جب بھی حکومتی سطح پر کوئی اقدامات کئے جاتے ہیں تو ہمیشہ سے ملک و قوم کے دشمن ان اقدامات کے خلاف منفی پروپیگنڈہ پھلاتے ہیں جیسا کہ ماضی میں پولیو ویکسینیشن کووڈ ویکسینیشن یہاں تک کہ پیدائشی حفاظتی ویکسینیشن تک کو بھی عوام دشمنی کا پروپیگنڈہ پھلایا گیا اور عوام بغیر تحقیق کئے اسے حقیقت مان لیتے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں ہمیشہ سے ایسا ہوتا چلا آیا ہے مگر اب سوشل میڈیا کا دور ہے ملک دشمنوں کو منفی پروپیگنڈہ پھلانے میں اب بہت آسانی ہو گئی ہے پہلے دور میں افواہ پھلنے میں وقت درکار ہوتا تھا مگر اب سوشل میڈیا پر افواہ مطلب منفی پروپیگنڈہ راتوں رات پھیل جاتا ہے اور لوگ یقین اس لیے بھی کر لیتے ہیں عوام کی صحت کے حوالے جو بھی ویکسین بنتی ہے وہ اکثر غیر مسلم مملک کی ہوتی ہے غیر مسلم ممالک دراصل زندگی سے بہت پیار اور قدر کرتے ہیں اوپر سے وہ ترقی یافتہ ممالک بھی ہیں اس لیے وہ زندگی بچانے والی ادویات جدید ٹیکنالوجی کے زریعے مارکیٹ میں لے آتے ہیں اسی طرح جب خواتین میں سروائیکل کنسر جیسی مرض کی تشخیص ہوئی تو انھوں نے اس سے بچاو کی ویکسین ایجاد کی جو دنیا کے مختلف ممالک میں بھیجی گئیں جس کے استعمال سے وقت سے پہلے اس وائرس سے بچا گیا اب پاکستان میں اس ویکسین کو بھیجا گیا تو مخصوص خواتین کے لیے اور یہ لگائی بھی 9 سے 16 سال کی عمر کی بچیوں کو جائے گی تو منفی پروپیگنڈہ پھلانے والوں کو بے حد اس بات کو پھلانے میں آسانی ہوئی کہ یہ افزائش نسل کو روکا جا رہا ہے مطلب بچیوں کی جب شادی کی عمر قریب آتی ہے تب اس ویکسین کے ذریعے خواتین میں ماں بنے کی صلاحیت کو ختم کیے جانے کی ویکسین ہے جبکہ اگر اس بات پر غور کیا جائے کہ ہم ویکسین بنانے والے ملک کی بیشتر ادویات اور بے شمار پروڈکٹ انھی ممالک کی استعمال کر رہے ہیں جیسے بچوں کے دودھ خواتین کے مخصوص ایام کے دوران استعمال کئے جانے والے پیڈ حمل کے دوران دی جانی والی ادویات وغیرہ وغیرہ اگر ان مملک کا مقصد افزائش نسل کو روکنا ہوتا تو وہ اپنی ایسی کسی بھی پروڈکٹ کے زریعے ویکسین دے سکتے ہیں ہمیں پتا بھی نا چلے اور وہ اپنا کام بھی کر جائیں وہ پاگل نہیں ہیں جو وہ سروائیکل کینسر کے لیے کوئی ویکسین ایجاد کر کے ہمارے ملک میں بھجوائیں مگر عوام میں منفی پروپیگنڈہ پھلایا گیا کہ یہ خواتینِ کو ماں بننے کی صلاحیت کو ختم کر دے گا جس پر وزریر صحت مصطفیٰ کمال نے اس منفی پروپیگنڈہ کو غلط ثابت کرنے کے لیے اپنی ہی بیٹی کو میڈیا کے سامنے سروائیکل کینسر سے حفاظت کی ویکسین لگوائی یاد رکھیں سیاست دان سے لاکھ اختلافات سہی سیاست دان کی پالیسی عوام کو دھوکہ دینے والی سہی مگر سیاست دان کبھی اپنی جوان اولاد وہ بھی بیٹی زات جس کی خوشی کے لیے باپ اپنے آپ کو بیچ دے اس کو اپنی سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھائے گا

ریحان حنیف
چیف رپورٹر حریت حفاظات میڈیا گروپ
ممبر کراچی یونین آف جرنلسٹ کراچی پریس کلب

Address

Karachi

Telephone

+923112988663

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rehan Hanif Offcial posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share