22/08/2026
:
ایک باعزت فیملی اس وقت فاقہ کشی کی صورتحال سے دوچار ہے۔ گھر کے سربراہ درزی ہیں، مگر بواسیر کی تکلیف کے باعث اب مسلسل بیٹھ کر سلائی کا کام نہیں کر پاتے، جس سے گھر کی آمدنی ختم ہوچکی ہے، فاقوں کی نوبت ہے، کرائے کا گھر ہے، بچے چھوٹے ہیں۔ انہیں کپڑوں کو رنگ کرنے کا کام بھی آتا ہے، ان کے بھائی بھی یہی کام کرتے ہیں۔ اگر انہیں رنگ کے کام کا ضروری سامان فراہم کردیا جائے تو وہ دوبارہ حلال روزگار کما کر اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکتے ہیں، گھر کی اور بچوں کی ضروریات خود پوری کرسکتے ہیں، انہیں اپنے بچوں کیلئے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلانا پڑے گا۔ 💔
Total amount needed = 38,500 rupees.
اس فیملی کو فاقہ کشی سے روزگار تک لانے میں مدد کرنی ہے۔ جتنا ہوسکے ساتھ دیں، تعاون کریں تاکہ ان کا روزگار شروع ہوجائے اور ان کی زندگی کچھ آسان ہوجائے، زکوٰۃ قابل قبول ہے۔ 🙏