10/08/2025
ترکی کے صوبے بالیق اسیر میں 6.1 شدت کا زلزلہ -
زلزلے کے جھٹکے استنبول سمیت قریبی صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے
ترکیہ کا صوبے بالیق اسیر 6.1 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز کے مطابق اس زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد 4.6 اور 4.1 سدش کے آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔
ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ضلع سیندیرگی تھا اور زلزلے کے جھٹکے استنبول سمیت قریبی صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے