Human Rights & Social Reforms Sindh

Human Rights & Social Reforms Sindh Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Human Rights & Social Reforms Sindh, Non-Governmental Organization (NGO), Office/R48, Ground Floor, Sector A, Bhittai colony/Korangi Crossing, Karachi.

ترجیحی بنیادوں پر تعلیم ، صحت ، کھیل، اداروں کے منتظمین سے نئی پالیسیوں پر کام لینا، انسانی حقوق، قیدیوں کی حقوق ، شجر کاری ، نشے سے بچاؤ ، پانی کے مسائل اور سائلین تک فری قانونی مدد فراہم کرنا منشور کا حصہ بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔

Sunday 9th August 2026, 2:30pm from Korangi 2.... Flag hosting & Cake cutting at Karachi press Club 5pm.
04/08/2026

Sunday 9th August 2026, 2:30pm from Korangi 2....
Flag hosting & Cake cutting at Karachi press Club 5pm.

سندھ پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کل رات 9 بجے کوسٹ گارڈ چورنگی پر یاد گار لمحہ ۔۔۔۔SSU Sindh Police Naeem Sheikh S...
04/08/2026

سندھ پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کل رات 9 بجے کوسٹ گارڈ چورنگی پر یاد گار لمحہ ۔۔۔۔

SSU Sindh Police Naeem Sheikh Sindh Culture, Government of Sindh Sindh Chief Minister House Chief Secretary Sindh Sindh Human Rights Commission Shaikh Monayem Hazim Bangwar Affan Aj

16/07/2026

ممبر سازی کا آغاز کر دیا گیا ، جو بھی افراد خواہشمند ہیں آگست کے آخر تک اپنی درخواست جمع کروا دیں۔

نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کر کے اپنے متعلقہ تفصیلات جمع کروائیں ۔

13/07/2026

Human Rights & Social Reforms Sindh

ہیومن رائٹس اینڈ سوشل ریفارمز سندھ کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات

ہیومن رائٹس اینڈ سوشل ریفارمز سندھ کی ٹیم کو مختلف علاقوں سے صفائی کی ناقص صورتحال، ٹوٹے ہوئے گٹروں کے ڈھکن، سیوریج رنگز کی خستہ حالی اور دیگر بلدیاتی مسائل سے متعلق متعدد شکایات موصول ہوئیں۔

شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تنظیم نے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا اور عوامی مسائل کی باقاعدہ نشاندہی کی۔ اس موقع پر یو سی چیئرمین امجد نے شکایات کو سنجیدگی سے سنا، مکمل تعاون کا یقین دلایا اور مسائل کے حل کے لیے ضروری سامان فراہم کیا۔

ہیومن رائٹس اینڈ سوشل ریفارمز سندھ، یو سی چیئرمین امجد کے مثبت تعاون پر ان کا دلی شکریہ ادا کرتی ہے۔ تنظیم کے رضاکاروں نے بھی بھرپور جذبے کے ساتھ علاقے میں عملی طور پر کام کرتے ہوئے عوامی خدمت کی بہترین مثال قائم کی۔

ہم سمجھتے ہیں کہ شہری مسائل کے حل کے لیے عوام، سماجی تنظیموں اور متعلقہ اداروں کا باہمی تعاون ہی ایک صاف، محفوظ اور بہتر معاشرے کی ضمانت ہے۔

آئیں، مل کر اپنے شہر کو صاف، محفوظ اور خوبصورت بنائیں۔

ہیومن رائٹس اینڈ سوشل ریفارم سندھ کی جانب سے شارجہ سے کراچی آنے والے K2 Airways کے کارگو طیارے کے سمندر میں حادثے پر گہر...
08/07/2026

ہیومن رائٹس اینڈ سوشل ریفارم سندھ کی جانب سے شارجہ سے کراچی آنے والے K2 Airways کے کارگو طیارے کے سمندر میں حادثے پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا جاتا ہے۔

ہم اس افسوسناک واقعے پر انتہائی رنجیدہ ہیں اور طیارے میں موجود تمام عملے کے افراد اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں کپتان محمد رضوان ادریس، معاون پائلٹ فیصل محمود جتوئی، انجینئر محمد حامد، انجینئر محمد عارف صدیقی اور لوڈ ماسٹر محمد توفیق خان سوار تھے، جبکہ طیارہ کراچی سے تقریباً 300 کلومیٹر دور سمندر میں حادثے کا شکار ہوگیا۔

ہیومن رائٹس اینڈ سوشل ریفارم سندھ دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کو جلد از جلد کامیابی عطا فرمائے، طیارے اور اس میں سوار تمام افراد کے بارے میں خیر کی خبر نصیب فرمائے، اور اس آزمائش کی گھڑی میں ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل، حوصلہ اور استقامت عطا فرمائے۔

ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کو تمام دستیاب وسائل کے ساتھ مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے، واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، اور عوام کو بروقت اور درست معلومات فراہم کی جائیں۔

اللہ تعالیٰ اس سانحے سے متاثر ہونے والے تمام خاندانوں پر اپنا خاص رحم و کرم فرمائے اور وطنِ عزیز کو ہر قسم کے حادثات اور آفات سے محفوظ رکھے۔ آمین۔

کراچی: ہیومن رائٹس اینڈ سوشل ریفارم سندھ اور روزنامہ ہمارا جہاں نیوز کے مشترکہ تعاون سے محرم الحرام کی مناسبت سے ایک پرو...
06/07/2026

کراچی: ہیومن رائٹس اینڈ سوشل ریفارم سندھ اور روزنامہ ہمارا جہاں نیوز کے مشترکہ تعاون سے محرم الحرام کی مناسبت سے ایک پروقار، روح پرور اور عقیدت سے بھرپور دعوتِ حلیم کا اہتمام کیا گیا، جس میں شہر کی معروف سماجی، سیاسی، صحافتی، قانونی، کاروباری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے رات گئے تک شرکت کرکے اہلِ بیتِ اطہارؓ سے اپنی محبت، عقیدت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس باوقار تقریب کی میزبانی ہیومن رائٹس اینڈ سوشل ریفارم سندھ کے مرکزی صدر حسیب خان، تنظیم کے مرکزی جنرل سیکریٹری و چیف ایڈیٹر روزنامہ ہمارا جہاں نیوز محمد معیز خان، اور ہیومن رائٹس اینڈ سوشل ریفارم ضلع کورنگی کے صدر عبدالرحمن نے کی۔

تقریب کے دوران آنے والے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ بہترین انتظامات، نظم و ضبط اور مہمان نوازی نے شرکاء کو بے حد متاثر کیا۔ دعوتِ حلیم میں تنظیم کے مرکزی عہدیداران اور کارکنان نے نہایت خلوص، محبت اور جذبۂ خدمت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں اور پروگرام کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔

دعوتِ حلیم کی انتظامی ذمہ داریوں میں تنظیم کے وائس پریزیڈنٹ ایڈوکیٹ محمد عرفان، فنانس سیکریٹری عفان عبدالجبار، انفارمیشن سیکریٹری سفیان سہیل، آفس سیکریٹری عبدالحسیب سمیت دیگر عہدیداران اور رضاکاروں نے بھرپور حصہ لیا۔

تقریب میں شریک نمایاں مہمانوں میں بیرسٹر ابراہیم ابڑو، ایڈوکیٹ عبدالحکیم شر، کے 21 نیوز کے بیورو چیف سید اسد زیدی، میٹرو ون نیوز کے سینئر صحافی کاشف نذیر، ورکنگ جرنلسٹ فورم کے صدر میاں خرم شہزاد، سینئر صحافی عامر رضا، چیف ایڈیٹر ایم ڈبلیو ایس محمد وسیم صدیقی، چیف ایڈیٹر مذکور نیوز محمد خاور، راجپوتانہ کمیونٹی کے سینئر صدر خرم مجاہد، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے سینئر رہنما امتیاز نیازی اور شاہد نیازی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اسحاق ملک، اور عتیق اللّٰہ خان آفریدی،بزنس فورم سے سہیل احمد، صحافی جنید خان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی متعدد معزز شخصیات شامل تھیں۔

تمام مہمانوں نے اس بابرکت محفل میں شرکت کو اپنے لیے باعثِ سعادت قرار دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش کی جانے والی نیاز میں اپنی محبت، عقیدت اور عاجزانہ شرکت پیش کی۔

محرم الحرام اسلامی تاریخ کا وہ عظیم مہینہ ہے جو ہمیں حضرت امام حسینؓ اور اہلِ بیتِ اطہارؓ کی لازوال قربانیوں، صبر، استقامت، حق گوئی اور انسانیت کی سربلندی کا درس دیتا ہے۔ پاکستان میں محرم الحرام کے دوران نیاز اور بالخصوص حلیم کی تقسیم ایک دیرینہ روایت بن چکی ہے، جس کے ذریعے لوگ اہلِ بیتِ اطہارؓ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ایصالِ ثواب کرتے ہیں۔ اگرچہ یہ عاجزانہ خدمت ان عظیم قربانیوں کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں رکھتی، تاہم محبت، اخوت، بھائی چارے اور دینی روایات کے فروغ کا ایک خوبصورت ذریعہ ضرور ہے۔

اس موقع پر ہیومن رائٹس اینڈ سوشل ریفارم سندھ کے مرکزی صدر حسیب خان نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں اتحاد، صبر، برداشت، خدمتِ انسانیت اور حق کے ساتھ کھڑے ہونے کا درس دیتا ہے۔ ہماری تنظیم ہمیشہ مذہبی ہم آہنگی، سماجی خدمت، انسانی حقوق کے تحفظ اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے سرگرم عمل رہی ہے۔ آج کی یہ دعوتِ حلیم بھی اسی جذبے کی عکاس ہے کہ ہم سب مل کر محبت، احترام اور انسانیت کے پیغام کو عام کریں۔ انہوں نے تمام مہمانوں اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شرکت نے اس بابرکت تقریب کی رونق میں مزید اضافہ کیا۔

مرکزی جنرل سیکریٹری ہیومن رائٹس اینڈ سوشل ریفارم سندھ اور چیف ایڈیٹر روزنامہ ہمارا جہاں نیوز محمد معیز خان نے اپنے تفصیلی خطاب میں کہا کہ محرم الحرام صرف غم منانے کا مہینہ نہیں بلکہ یہ حق، سچائی، عدل، قربانی، صبر، اخلاص اور انسانیت کی بقا کا عظیم درس دیتا ہے۔ حضرت امام حسینؓ اور اہلِ بیتِ اطہارؓ نے دین اسلام کی سربلندی اور حق کی حفاظت کے لیے جو لازوال قربانیاں دیں، رہتی دنیا تک پوری امت مسلمہ ان سے رہنمائی حاصل کرتی رہے گی۔ ہم اہلِ بیتِ اطہارؓ سے اپنی بے پناہ محبت، عقیدت اور احترام کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ان کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ ہیومن رائٹس اینڈ سوشل ریفارم کا مقصد صرف ایک تنظیم بنانا نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد کو ساتھ لے کر چلنا، انسانیت کی خدمت کرنا، نوجوانوں کو مثبت پلیٹ فارم فراہم کرنا، بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینا اور ہر مظلوم کی آواز بننا ہے۔ الحمدللہ آج مختلف مکاتب فکر، سیاسی جماعتوں، صحافتی تنظیموں، وکلاء، سماجی رہنماؤں اور کاروباری شخصیات کی ایک ہی چھت تلے موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ محبت، احترام اور خدمتِ انسانیت کا سفر سب کو ایک دوسرے کے قریب لے آتا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ضلع کورنگی میں تنظیم سازی کو مزید مؤثر، منظم اور وسیع پیمانے پر بڑھایا جائے گا تاکہ نوجوانوں، خواتین، وکلاء، صحافیوں، تاجروں اور سماجی کارکنوں کو ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے سینئر رہنما شاہد نیازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہیومن رائٹس اینڈ سوشل ریفارم ایک مثبت اور عوام دوست ادارہ ہے جو سماجی خدمت، بھائی چارے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دے رہا ہے۔ محرم الحرام ہمیں قربانی، اتحاد اور صبر کا درس دیتا ہے اور ایسی تقریبات معاشرے میں محبت، برداشت اور باہمی احترام کو فروغ دیتی ہیں۔ انہوں نے ادارے کی پوری ٹیم کو اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

کے 21 نیوز کے بیورو چیف سید اسد زیدی نے کہا کہ محرم الحرام امت مسلمہ کے لیے احترام، عقیدت اور فکر کا مہینہ ہے۔ حضرت امام حسینؓ کی قربانی ہمیں ظلم کے خلاف ڈٹ جانے اور حق کا ساتھ دینے کا سبق دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیومن رائٹس اینڈ سوشل ریفارم نے اس پروگرام کے ذریعے نہ صرف مذہبی روایات کو زندہ رکھا بلکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے اتحاد، یگانگت اور بھائی چارے کا بہترین پیغام دیا ہے۔

سینئر صحافی عامر رضا نے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہیومن رائٹس اینڈ سوشل ریفارم اور روزنامہ ہمارا جہاں نیوز کی پوری ٹیم کے شکر گزار ہیں جنہوں نے نہایت محبت، خلوص اور بہترین انتظامات کے ساتھ اس بابرکت محفل کا انعقاد کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ادارے کو مزید ترقی اور کامیابیاں عطا فرمائے۔

اس موقع پر معروف سماجی کارکن جبران حیدر نے اپنے امن کے پیغام میں کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر ہیومن رائٹس اینڈ سوشل ریفارم سندھ اور روزنامہ ہمارا جہاں نیوز کی جانب سے منعقدہ دعوتِ حلیم کو بین المسالک ہم آہنگی، بھائی چارے اور خدمتِ انسانیت کی ایک مثبت کاوش قرار دیتے ہوئے منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام مختلف طبقات اور مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے محبت، احترام، رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور امید ظاہر کی کہ ادارہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت اور سماجی اصلاح کا سفر جاری رکھے گا۔

راجپوتانہ کمیونٹی کے سینئر صدر خرم مجاہد نے کہا کہ ہیومن رائٹس اینڈ سوشل ریفارم ایک ایسا پلیٹ فارم بن چکا ہے جو بلاامتیاز عوامی خدمت اور سماجی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اداروں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تنظیم مستقبل میں علاقائی مسائل، بنیادی سہولیات، نوجوانوں کے مسائل اور عوامی حقوق کے لیے مزید مؤثر انداز میں آواز بلند کرتی رہے گی کیونکہ یہی حقیقی سماجی خدمت ہے۔

تقریب کے اختتام پر مرکزی جنرل سیکریٹری و چیف ایڈیٹر روزنامہ ہمارا جہاں نیوز محمد معیز خان نے پروگرام کی کامیابی میں کردار ادا کرنے والے تمام رضاکاروں، عہدیداران اور کارکنان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کامیاب پروگرام کے پیچھے ایک مخلص، محنتی اور منظم ٹیم ہوتی ہے۔ انہوں نے بالخصوص سینئر ممبر عبدالوہاب، حمزہ عباسی، عارف عباسی، شاہ رضوان احمد، عبدالرحمن اخراج، مزمل علی، عبدالوحید، ظہیر احمد، غلام قادر، انیس احمد، شاہ صاحب، معراج، معین، محمد بلال، آصف نواز، فیضان، معاویہ، عدیل احمد خان، شکیل احمد خان، نعمان احمد خان، نوید اختر، عنایت، ممتاز، سلمان، حیدر علی ، کامران ، عادل اور دیگر تمام رضاکار ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دن رات محنت، اخلاص اور جذبۂ خدمت کے ساتھ اس روحانی اور سماجی تقریب کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، امت مسلمہ کے اتحاد، شہدائے کربلا کے ایصالِ ثواب، امن، بھائی چارے، محبت، انسانیت کی خدمت اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Address

Office/R48, Ground Floor, Sector A, Bhittai Colony/Korangi Crossing
Karachi
75400

Opening Hours

Monday 15:00 - 23:00
Tuesday 15:00 - 23:00
Wednesday 15:00 - 23:00
Thursday 15:00 - 23:00
Friday 17:00 - 23:00
Saturday 15:00 - 23:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Human Rights & Social Reforms Sindh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share