Karachiites

Karachiites Community Page for citizens of Karachi and people of Pakistan to update , facilitate.

31/08/2026

کراچی کی بربادی پیپلز پارٹی ، پیپلز پارٹی

کراچی کے نوجوانوں نے احتجاج کے دوران نعرے لگا دئے ۔

31/08/2026

کراچی فائیو اسٹار چورنگی پر اسٹریٹ مومنٹ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی.

30/08/2026

کراچی والوں
یہ خوشگوار بادلوں والا موسم کچھ دنوں کا مہمان ہے پھر وہی دھوپ اور گرمی کی واپسی متوقع ⚠

28/08/2026

کیا پولیس میں کوئی افسر ہو تو اس کے رشتے دار اس طرح بدمعاشی کریں گے۔ کس طرح اس شہر اس ملک کے اندر لوگ رہیں گے۔۔ جب پولیس والوں کے رشتے دار بھی بدمعاشی کر رہے ہوں۔

ویڈیو دیکھیں
اس میں ایک خاتون ڈمپل سے میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنارہی ہیں ان محترمہ کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ محترمہ سندھ پولیس کے ایک سینیئر آفیسر کی رشتہ دار ہیں
خود بھی تشدد کررہی ہیں

تشدد کا نشانہ بننے والے میاں بیوی کی بے بسی دیکھیں تشدد کا نشانہ بننے کے بعد بھی گھرمیں چھپ گئے محترمہ کو پھر بھی رحم نہ آیا پھر مسلح پولیس اہلکاروں سے تشدد کرانے کے لیے ان کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی جارہی ہے ۔سی سی ٹی وی کیمرہ بھی توڑا گیا۔

اس پر بھی بس نہیں کیا بعد میں ان دونوں میاں بیوی کو گرفتار کرادیا گیا ابھی اطلاع کے مطابق میاں بیوی رہا تو ہوگئے ہیں مگر خوف کے مارے کہیں روپوش ہیں

اگر فلیٹ میں کیمرے نہ ہوتے تو شاید کسی کو معلوم نہیں چلتا
اب آپ ایک بات پرغور کریں جس پولیس آفیسر کی سالی کی یہ حالت ہے تو وہ پولیس آفیسر خود کتنا بے رحم ہوگا اور اس کا عام انسانوں کے ساتھ کیسا رویہ ہوگا

کیا اس پولیس آفیسر کے خلاف کارروائی ہوگی

28/08/2026

کراچی کے نوجوانوں نے مقدمات کا سامنا کرنے اور احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا ۔

آج شام شاہراہ پاکستان پر احتجاجی مظاہرہ ہوگا ۔

25/08/2026

دو دن سے بے شمار سندھی بولنے والے verified accounts اور سندھی صحافیوں تک کی جانب سے اردو کمیونٹی کے بارے میں ہتک‌آمیز گفتگو پڑھ کر افسوس ہوا۔ کئی نے تو یہ تک لکھ دیا کہ اتنی تکلیف ہے تو واپس ہندوستان کیوں نہیں چلے جاتے؟

کیا اپنی صوبائی حکومت کی کارکردگی سے غیر مطمئن دوسرے صوبے کے لوگوں کو بھی ملک چھوڑنے کا کہا جاتا ہے؟

اور پیپلز پارٹی کی کارکردگی پر تنقید تو سندھ کے دوسرے علاقے کے لوگ بھی ہیں، لیکن انہیں جوابا ملک چھوڑنے کا کوئی نہیں کہتا۔
شکر ہے آپ نے لکھا کہ اردو اسپیکنگ لوگ ہجرت کر کے وفاقی کیپیٹل میں آئے تھے۔ ایک بحث یہ بھی ہے کہ اردو بولنے والے اپنے آپ کو مہاجر نہ بولیں، صرف پاکستانی کہیں، ورنہ ان کی ح الوطنی پر آنچ آجائے گی، تو جیسے سندھی، پنجابی، بلوچ اور پشتون اپنی قومیت کی ان اصطلاحات کے ساتھ پاکستانی ہیں، ایسے ہی اردو بولنے والے یا مہاجر بھی اس مہاجر اصطلاح کے ساتھ اتنے ہی پاکستانی ہیں۔

حیرانی کی بات ہے کہ یہاں پیپلز پارٹی کی مخالفت کو سندھیوں کی مخالفت کیوں سمجھا جارہا ہے؟

اور رہی بات صوبوں پر شروع ہونے والی بحث کی، تو اس گفتگو کا آغاز "جنہوں" نے کیا تھا، ہمت کریں ان سے سوال کریں،

بلاوجہ ہر اردو بولنے والے کو ٹارگٹ کیوں بنا رکھا ہے؟

جو کچھ ہو رہا ہےوہ سیاسی سطح پر ہورہا ہے، کیا۔ اچھا ہو کہ اس صوبے میں رہنے والے ان سیاسی جماعتوں کے بہکاوے میں آکر ایک دوسرے سے لڑنے و نفرت آمیز جملے کسنے کے بجائے اپنا غم و غصہ صرف ان سیاسی جماعتوں تک محدود رکھیں؟

24/08/2026

کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام کی اطلاع
کارساز روڈ سے غریب آباد تک بدترین ٹریفک جام، گاڑیوں کی لمبی قطاریں

24/08/2026

مرسوں مرسوں۔۔۔ نقل ضرور کرسوں۔۔
کورٹ ملازمین کی آسامیوں کے لیے منعقدہ ٹیسٹ اندرون سندھ سینٹر پر کھلے عام نقل.

کل 23 اگست کو کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 14 گریڈ کے جونئیر ایسوسئیٹس ہائی کورٹ سندھ کیلیے NTS کا ٹیسٹ تھا، اور یہ فوٹیج لاڑکانہ کی ہے، جہاں کھلے عام نقل کی جارہی ہے اور باہر کھڑے لوگ میرٹ کے اس قتل پر سراپا احتجاج ہیں۔ اس جماعت نے دہائیوں سندھ پر راج کیا اور سندھ کے ہر شہر ہر محکمے کو صرف اور صرف برباد کیا۔

جس نے جو شور شرابہ اور رونا دھونا کرنا ہے کر لے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چلنا ہی حرام خوری، نقل، کرپشن، ہڈحرامی، بے ایمانی، دنگا فساد، لاقانونیت، بداخلاقی، بجلی چوری اور بل نادہندگانی پر ہے

23/08/2026

کراچی کے نوجوانوں کی تحریک نے تین تلوار کے بعد ڈسکو بیکری پر بھی شاندار احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

اسٹریٹ موؤمنٹ کے ذریعے نوجوان کراچی کے مسائل آواز اٹھا رہے ہیں ۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachiites posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share