21/08/2026
ایک اہم اور خوش آئند پیش رفت
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور خادمِ انسانیت ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کے لیے اہم MOU پر دستخط کیے گئے۔
اس موقع پر کراچی چیمبر کے صدر محمد ریحان حنیف اور خادمِ انسانیت کے چیئرمین جاوید میتی والا نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، جبکہ اس پُر مسرت موقع پر KCCI کے چیئرمین ہیلتھ کمیٹی جناب فرحان اشرفی صاحب بھی موجود تھے۔
ہمیں امید ہے کہ یہ شراکت داری انسانیت کی خدمت، فلاحی سرگرمیوں کے فروغ اور معاشرتی ترقی کے لیے مؤثر ثابت ہوگی۔