Halari Memon General Jamat

Halari Memon General Jamat Promoting Community, Integrity and Harmony.

کیا آپ روزگار کی تلاش میں ہیں اور اپنی محنت سے اپنا مستقبل بنانا چاہتے ہیں؟اب موقع ہے کہ آپ باعزت روزگار کی طرف قدم بڑھا...
14/03/2026

کیا آپ روزگار کی تلاش میں ہیں اور اپنی محنت سے اپنا مستقبل بنانا چاہتے ہیں؟

اب موقع ہے کہ آپ باعزت روزگار کی طرف قدم بڑھائیں۔ WMO کی جانب سے Bykea اور Foodpanda کے اشتراک سے *موٹر سائیکل ڈسٹری بیوشن پروگرام* شروع کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو باقاعدہ روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں خودمختار بنانا ہے۔

اس پروگرام کے ذریعے آپ Bykea اور Foodpanda کے ساتھ کام کر کے اپنی مستقل آمدنی کا ذریعہ بنا سکتے ہیں اور اپنی زندگی میں ایک مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔

اگر آپ واقعی کام کرنا چاہتے ہیں اور اپنا روزگار کمانا چاہتے ہیں تو آج ہی رجسٹریشن کریں۔

رجسٹریشن لنک:
https://forms.gle/uAZJ3pCZVYKnWoQF8

ایک بچے کی تعلیم، ایک پورے مستقبل کی تعمیر۔3,750 روپے ماہانہ یا 45,000 روپے سالانہ کے ذریعے آپ کسی مستحق طالبعلم کی مکمل...
13/03/2026

ایک بچے کی تعلیم، ایک پورے مستقبل کی تعمیر۔
3,750 روپے ماہانہ یا 45,000 روپے سالانہ کے ذریعے آپ کسی مستحق طالبعلم کی مکمل تعلیمی کفالت کر سکتے ہیں۔ یہ قدم صرف فیس ادا کرنا نہیں بلکہ ایک بااعتماد اور کامیاب نسل کی تیاری ہے۔

آج ہی اس کارِ خیر میں شامل ہوں اور علم کے اس سفر کو آگے بڑھائیں۔

Donations via:
Meezan Bank
Account Title: Halari Memon General Jamat
Account Number: 0136-0109426143
IBAN: PK27MEZN0001360109426143
Branch: Garden West
Branch Code: 0136

الحمدللہ، آپ کے تعاون سے 4 کروڑ روپے مستحقین تک پہنچائے گئے۔500 بیواؤں، یتیموں اور طلاق یافتہ خواتین کی کفالت کی گئی، جب...
11/03/2026

الحمدللہ، آپ کے تعاون سے 4 کروڑ روپے مستحقین تک پہنچائے گئے۔
500 بیواؤں، یتیموں اور طلاق یافتہ خواتین کی کفالت کی گئی، جبکہ 2,200 خاندانوں کو رمضان میں 10,000 روپے فی خاندان فراہم کیے گئے۔

یہ اعداد صرف نمبر نہیں، بلکہ سینکڑوں گھروں کی دعائیں ہیں۔
آئیے، اس خدمت کے سفر کو جاری رکھیں اور مزید ضرورت مند خاندانوں تک سہارا پہنچائیں۔

Bank Details:
Meezan Bank
Account Title: Halari Memon General Jamat
Account Number: 0136-0109426143
IBAN: PK27MEZN0001360109426143
Branch: Garden West
Branch Code: 0136

تعلیم ایک چراغ ہے جو اندھیروں کو روشنی میں بدل دیتا ہے۔جب ایک بچہ کتاب تھامتا ہے تو وہ صرف الفاظ نہیں پڑھتا، بلکہ اپنے خ...
09/03/2026

تعلیم ایک چراغ ہے جو اندھیروں کو روشنی میں بدل دیتا ہے۔
جب ایک بچہ کتاب تھامتا ہے تو وہ صرف الفاظ نہیں پڑھتا، بلکہ اپنے خوابوں کی بنیاد رکھتا ہے۔

آپ کی زکوٰۃ کسی ضرورت مند بچے کی فیس، کتابوں اور روشن مستقبل کا سہارا بن سکتی ہے۔ آج آپ کا دیا ہوا حصہ، کل کسی کے لیے کامیابی کی کہانی بن سکتا ہے۔

آئیے، مل کر امید کو پروان چڑھائیں اور تعلیم کے اس سفر میں اپنا کردار ادا کریں۔
کیونکہ جہاں تعلیم ہے، وہیں ترقی ہے… اور وہیں روشن کل ہے۔

اپنی زکوٰۃ تعلیم کے لیے عطیہ کریں اور کسی بچے کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ بنیں۔

Bank Details:
Meezan Bank
Account Title: Halari Memon General Jamat
Account Number: 0136-0109426143
IBAN: PK27MEZN0001360109426143
Branch: Garden West
Branch Code: 0136

مضان رحمتوں، برکتوں اور بخشش کا مقدس مہینہ ہے۔اس بابرکت مہینے میں اپنی زکوٰۃ، صدقات اور عطیات کو تعلیم کے لیے وقف کیجیے ...
08/03/2026

مضان رحمتوں، برکتوں اور بخشش کا مقدس مہینہ ہے۔
اس بابرکت مہینے میں اپنی زکوٰۃ، صدقات اور عطیات کو تعلیم کے لیے وقف کیجیے اور کسی مستحق بچے کے روشن مستقبل کا ذریعہ بنیے۔

ہالاری میمن جنرل جماعت کے تعلیمی منصوبے سینکڑوں طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔ آپ کا تعاون نہ صرف ایک بچے کی زندگی بدل سکتا ہے بلکہ پورے معاشرے کے مستقبل کو مضبوط بنا سکتا ہے۔ آئیے اس رمضان علم کے چراغ روشن کریں اور اپنے عطیات کو صدقۂ جاریہ بنائیں۔

Bank Details:
Meezan Bank
Account Title: Halari Memon General Jamat
Account Number: 0136-0109426143
IBAN: PK27MEZN0001360109426143
Branch: Garden West
Branch Code: 0136

اللہ تعالیٰ آپ کے عطیات کو قبول فرمائے اور آپ کے رزق میں بے شمار برکتیں عطا فرمائے۔ آمین۔

علم سے خود مختاری — ایک روشن سفر کی داستان1963 میں قائم ہونے والا ھالار اسکول آج بھی تعلیم اور خدمت کے اسی جذبے کے ساتھ ...
07/03/2026

علم سے خود مختاری — ایک روشن سفر کی داستان

1963 میں قائم ہونے والا ھالار اسکول آج بھی تعلیم اور خدمت کے اسی جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داری نبھا رہا ہے۔ الحمدللہ، اس ادارے میں اس وقت 2360 طلبہ و طالبات زیرِ تعلیم ہیں، جبکہ اب تک 6,300 سے زائد گریجویٹس معاشرے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

ہمارے ساتھ 204 فیمیل اسٹاف ممبرز اپنی محنت اور لگن سے نئی نسل کی تربیت میں مصروف ہیں، جبکہ 25% طلبہ زکوٰۃ فنڈ کے ذریعے تعلیم حاصل کر رہے ہیں — جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ادارہ صرف تعلیم نہیں بلکہ سماجی ذمہ داری بھی نبھا رہا ہے۔

آئیں! مل کر اس تعلیمی مشن کو مزید مضبوط بنائیں اور خود مختار، بااعتماد اور کامیاب نسل کی تیاری میں اپنا کردار ادا کریں۔ کیونکہ علم ہی اصل طاقت ہے، اور تعلیم ہی اصل خود مختاری۔

یہ صرف ایک اسکول نہیں بلکہ امید، شعور اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ھالار اسکول علم کے ذریعے زندگیوں کو بدلنے کے مشن پر کا...
05/03/2026

یہ صرف ایک اسکول نہیں بلکہ امید، شعور اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔
ھالار اسکول علم کے ذریعے زندگیوں کو بدلنے کے مشن پر کام کر رہا ہے۔ الحمدللہ، 2300 سے زائد بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کی جا رہی ہے، جن میں سے 50% بچے مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

یہ خدمت صرف تعلیم دینا نہیں بلکہ ایک مضبوط، بااعتماد اور کامیاب نسل کی تیاری ہے۔ آئیے! ہم سب مل کر اس عظیم مقصد کا حصہ بنیں اور علم کے اس چراغ کو مزید روشن کریں۔ کیونکہ تعلیم ہی کامیابی کی اصل کنجی ہے۔

سفید پوش افراد کو رعائتی قیمت (سبسڈی) پر راشن کی فراہمیامریکہ میں مقیم فیملیز کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی جماعت ...
28/02/2026

سفید پوش افراد کو رعائتی قیمت (سبسڈی) پر راشن کی فراہمی

امریکہ میں مقیم فیملیز کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی جماعت کے تعاون سے، الحمدللہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں سفید پوش خاندانوں کے لیے راشن کا اہتمام کیا گیا۔

6 رمضان المبارک کو 250 راشن پیکٹس تقسیم کیے گئے۔
ہر راشن کی مالیت تقریباً 8,500 روپے تھی، جبکہ سفید پوش افراد کو یہ راشن صرف 1,000 روپے میں فراہم کیا گیا۔

اللہ تعالیٰ ان تمام فیملیز کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اسے ان کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین۔

دعاؤں کے طلبگار:
گوپالانی فیملی
باشمانی فیملی
آکھائی فیملی

ہالاری میمن جنرل جماعت کو فطرہ ادا کرکے آپ دوہرا ثواب حاصل کریں۔ایک ثواب فطرہ کی ادائیگی کا اور دوسرا جب یہ فطرہ جماعت س...
27/02/2026

ہالاری میمن جنرل جماعت کو فطرہ ادا کرکے آپ دوہرا ثواب حاصل کریں۔
ایک ثواب فطرہ کی ادائیگی کا اور دوسرا جب یہ فطرہ جماعت سے آپکے غریب ہالاری رشتے دار، تعلق دار، یا کسی ہالاری دوست تک پہنچے گا تو آپکو صلہ رحمی کا بھی ثواب حاصل ہوگا۔










The first Halar Ramadan Padel Tournament, proudly organised by Halari Memon General Jamat and Halar Youth Forum, was a g...
26/02/2026

The first Halar Ramadan Padel Tournament, proudly organised by Halari Memon General Jamat and Halar Youth Forum, was a great success!

Big congratulations to Suleman Saleem and Bilal Aslam on winning the final after a thrilling match against Danish Patel and Abdul Basit — well played by all!

Thank you to everyone who showed up and made this tournament memorable. Looking forward to the next one already!

A special shoutout to Abdul Gaffar Khamisa for his incredible efforts in making this event possible.

لحمدللہہالاری میمن جنرل جماعت کی جانب سے رمضان المبارک 2026 کے موقع پر بیوہ، یتیم اور مستحق خاندانوں میں کیش امداد تقسیم...
24/02/2026

لحمدللہ

ہالاری میمن جنرل جماعت کی جانب سے رمضان المبارک 2026 کے موقع پر بیوہ، یتیم اور مستحق خاندانوں میں کیش امداد تقسیم کی گئی۔

ہر مستحق کو 10,000 روپے نقد فراہم کیے گئے۔
2134 خاندانوں تک امداد پہنچائی گئی۔
کل تقسیم شدہ رقم 2,13,40,000 روپے رہی۔

یہ سب آپ حضرات کے تعاون اور اعتماد کا نتیجہ ہے۔ اللہ تعالیٰ ہماری اس کاوش کو قبول فرمائے اور آئندہ بھی خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

22/02/2026

ALHAMDULILLAH 🤲

04th Ramzan – Iftar Pack Distribution

Today’s menu: Beef Daal Chawal with Dates

A total of 850 Iftar boxes were distributed today through Halari Memon General Jamat, serving families across different communities.

May Allah accept this effort and reward every donor generously. Ameen. ✨

Address

69, Bagh-e-Halar, Nishter Road, Shoe Market
Karachi
74200

Opening Hours

Monday 11:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 19:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 19:00

Telephone

+922132252061

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Halari Memon General Jamat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Halari Memon General Jamat:

Share