21/12/2025
ایمبولنس یونین پاکستان (لاہور) کی جانب سے عوام، میڈیا اور متعلقہ اداروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ گزشتہ چند روز سے ہمارے جائز مطالبات کے حوالے سے مسلسل مذاکرات جاری تھے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ تمام تر کوششوں کے باوجود ہمارے مطالبات کو کسی بھی صورت تسلیم نہیں کیا گیا۔
اس صورتحال کے پیشِ نظر، ایمبولنس یونین پاکستان (لاہور) نے متفقہ فیصلے کے تحت
22 دسمبر بروز سوموار صبح 10 بجے سے باقاعدہ پرامن احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ اس احتجاج کے تحت لاہور سمیت پورے پاکستان میں ایمبولنس یونین سے وابستہ تمام پرائیویٹ ایمبولنس سروسز کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کیا جا رہا ہے۔
واضح کیا جاتا ہے کہ
22 دسمبر بروز سوموار صبح 10 بجے سے ایمبولنس یونین پاکستان (لاہور) کسی بھی قسم کی ایمبولنس سروس فراہم نہیں کرے گی۔ یہ فیصلہ پورے پاکستان کی ایمبولنس یونینز کی مشاورت اور مکمل حمایت سے کیا گیا ہے، اور ملک بھر میں ایمبولنس سروسز ایک ہی وقت میں معطل کی جائیں گی۔
ایمبولنس یونین پاکستان اس بات پر زور دیتی ہے کہ ہمارا احتجاج مکمل طور پر پرامن اور آئینی دائرہ کار میں ہوگا۔ ہم اپنے جائز، قانونی اور آئی