Social Work -Dedicate to Dr.M.Khalid

Social Work -Dedicate to Dr.M.Khalid Social Network for Social Working

08/11/2025

کچھ ذمہ داریاں ادھر بھی ہیں

01/06/2025

ہنستے کھیلتے اسکول جائیں

29/05/2025

ان خدمت گاروں کے بغیر گزارا نہیں ، رب تعالیٰ کا نظام ہی کچھ ایسا ہے کہ ہم ایک دوسرے کی مدد کے بغیر نہیں رہ سکتے ۔ کسی کی ضرورت پیسہ ہے تو کسی کو ہاتھ بثانے والا چاہئے ۔

24 اپریل 2015 😢تم زندہ ہوکے مردہ ہو وہ مردہ ہو کے بھی زندہ ہے
24/04/2025

24 اپریل 2015 😢
تم زندہ ہوکے مردہ ہو
وہ مردہ ہو کے بھی زندہ ہے

22/04/2025

پیشہ ورانہ سماجی بہبود کا بنیادی اور پہلا اصول یہی ہے کہ پہلے اپنے ممکنہ وسائل پر غور کیا جائے کیونکہ کسی بھی پروگرام کو مستقل بنیادوں پر چلانے کے لیے ضروری ہے کہ اپنے وسائل پر بھروسہ کیا جائے ۔ خود انحصاری ہو نہ کہ دوسروں کی طرف دیکھا جائے ۔
تاج حیدر صاحب بھی ڈاکٹر اختر حمید خان کے اسی فلسفے پر روشنی ڈال رہے ہیں ۔

16 اپریل 2025شہر میں پچھلے دنوں جس طرح راشن خیالی پائی جارہی تھی ایسے میں یہی خیال گزرتا کہ کیا اب ہم اپنے پیروں پر نہ ک...
18/04/2025

16 اپریل 2025
شہر میں پچھلے دنوں جس طرح راشن خیالی پائی جارہی تھی ایسے میں یہی خیال گزرتا کہ کیا اب ہم اپنے پیروں پر نہ کھڑے ہوسکیں گے ۔ ہم جو روشن خیالی سے چلے تھے اب آکر راشن خیالی پر رک گئے ہیں ۔ یہ بات دل کو بے سکون کرنے کے لیے کافی تھی ۔
لیکن بھلا ہو ایسے لوگوں کا جو اس مکدر فضا میں اپنے حصے کا کام کیے جارہے ہیں ۔ کیوں کہ پیشہ ورانہ سماجی بہبود کسی کی میراث نہیں ۔
یہاں ذکر ہورہا ہے اپنے دو محترم دیرینہ ساتھی Mansoor Raza اور بہت پیاری Zainab Raza کا ۔ان دونوں نے اپنی اپنی والدہ کے نام پر آمنہ شمیمہ فاؤنڈیشن کی بنیاد 2022 میں رکھی ۔
مقصد کیا تھا ؟ دونوں ہی تو اپنی اپنی جگہ معقول ملازمت کرہی رہے تھے ۔ مگر آدمی کے کچھ کرنے کی خواہش اسے چین سے نہیں بیٹھمے دیتی ۔ کہیں نیند کی وجہ سے خواب نہیں آتے اور کہیں خواب کی وجہ سے نیند نہیں آتی ۔ یہی کیفیت ان دونوں صاحبان کی رہی۔ تبھی اپنا اپنا تجربہ اور علم کی بنیاد پر فاؤنڈیشن کا وجود ہوا۔
شہر سے دور گڈاپ ٹاؤن میں واقع زکریا گوٹھ میں فاؤنڈیشن کی دو منزلہ خوبصورت چمچماتی عمارت قائم ہے جس کے درودیوار کسی فنڈ پر نہیں بلکہ ذاتی جمع پونجی پر کھڑے ہیں ۔ عمارت میں نزدیکی رہائش پذیر خواتین ، لڑکیوں کو خود انحصاری کی طرف راغب کیا جاتا ہے کس کے لیےمختلف کورسز کرائے جاتے ہیں جس میں سیلف گرومنگ ، مہندی لگانا ، کمپیوٹر ، سلائی ، دست کاری اور سب سے بڑھ کر تعلیمِ بالغاں بھی ہے۔
اندازاً اب تک پانچ سو سے زیادہ خواتین تربیتی اسناد لے چکی ہیں ۔ فی الوقت یہاں 50 خواتین ، لڑکیاں تربیتی پروگرام کا حصہ ہیں ۔
یہ سب اپنی اپنی مصروفیات سے ذمہ داریوں سے وقت نکال کر یہاں آتی ہیں ۔ فاؤنڈیشن میں ہر چیز جس ترتیب اور قرینے سے رکھی گئی تھی وہ ان کی ہنرمندی کی طرف اشارہ کررہی تھی بلکہ کمپیوٹر کور ، سلائی مشین کور ، ٹشو پیپر بکس ، گلاس کور ، ٹیبل میٹ ، ڈیکوریشن سامان سب ان ہنر مند خواتین نے خود تیار کیا تھا۔ بلکہ دفتر کو خوبصورت ہرابھرا بھی بنایا گیا تھا جہاں مختلف پودے رکھے تھے جو شدید گرمی میں بھی ٹھنڈا احساس دلارہے تھے ۔
قابلِ ذکت بات یہ کہ ہنر مندی ہال کو ڈاکٹر آختر حمید ہال کا نام دیا گیا ہے اور جہاں غورو فکر پوتا ہے اس ہال کو عارف حسن ہال کہا گیا ہے ۔
خواتین اپنی اپنی جگہ بہت مطمئن ہیں مگر زینب رضا اور منصور رضا کے چہرے پر جو اطمینان تھا وہ بہت کم دیکھنے میں آتا ہے کہ شہر سے دور ، اپنی ملازمت کے ساتھ ساتھ دوسرے لوگوں کی زندگی جس طرح بنائی جارہی ہے وہ قابل اطمینان ہی تو ہے ۔
اپنے والدین کا نام روشن کرتے ہوئے صدقہ جاریہ کی خوبصورت مثال ۔ دونوں صاحبان کو شاباشی اور ان کی ہمت کے لیے دعائیں 🙏 ☺️

Address

Karachi

Telephone

+923002164931

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Social Work -Dedicate to Dr.M.Khalid posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Social Work -Dedicate to Dr.M.Khalid:

Share