Block B Residents Association North Nazimabad

Block B Residents Association North Nazimabad Block B Residents Association North Nazimabad is registered to solve the problems of Block B residents

07/09/2026

ڈاکٹر فرید بقائی اسٹریٹ میں سیکیورٹی کے حوالے سے اہم پروگرام

حفیظ جالندھری اسٹریٹ کے پروگرام کے بعد ڈاکٹر فرید بقائی اسٹریٹ کے رہائشیوں نے بھی بلاک بی ریزیڈنٹس ایسوسی ایشن کی کمیٹی اور نمائندگان کو اپنی گلی میں مدعو کیا، جہاں سیکیورٹی اور علاقے کے دیگر مسائل کے حوالے سے ایک بہترین اور مثبت پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اس پروگرام میں یونین کونسل کے وائس چیئرمین جناب ذوالفقار صاحب کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا، جہاں گلی کے رہائشیوں نے اپنے مسائل، شکایات اور مختلف کاموں کے حوالے سے ان سے تفصیلی گفتگو کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر فرید بقائی اسٹریٹ کے تمام رہائشیوں نے سیکیورٹی کے حوالے سے گیٹس اور حفاظتی گارڈز کے نظام میں بھرپور تعاون اور بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔

گلی کے رہائشیوں کی جانب سے اس مثبت اور اجتماعی اقدام کو کامیاب بنانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔

ان شاء اللہ، باہمی تعاون اور اجتماعی کوششوں کے ذریعے بلاک بی کی سیکیورٹی، ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

جاری کردہ: بلاک بی ریزیڈنٹس ایسوسی ایشن

05/09/2026

اللہ کو کیا جواب دو گے؟

عوام کے سامنے بڑے بڑے دعوے، وعدے اور یقین دہانیاں…
لیکن جب عملی کام کا وقت آئے تو خاموشی، ٹال مٹول اور بہانے!

آخر کب تک؟

جن لوگوں نے آپ کو اختیار دیا، جن کے مسائل حل کرنا آپ کی ذمہ داری ہے، اگر ان کے بنیادی مسائل بھی حل نہ ہوں تو پھر یہ عہدے اور اختیارات کس کام کے؟

یاد رکھیں!
عہدہ مستقل نہیں، اختیار مستقل نہیں، کرسی مستقل نہیں۔
آج آپ کے پاس اختیار ہے، کل کوئی اور ہوگا۔ لیکن جو وقت آپ کو ذمہ داری کے ساتھ دیا گیا ہے، اس کا حساب ضرور ہوگا۔

عوام سے کیے گئے وعدے صرف الفاظ نہیں ہوتے، یہ امانت اور ذمہ داری ہوتے ہیں۔

آج شاید عوام کو جواب نہ دینا آسان ہو،
شاید فائلیں روکنا آسان ہو،
شاید وعدے کرکے بھول جانا آسان ہو…

لیکن اللہ کو کیا جواب دو گے؟

وہاں نہ عہدہ کام آئے گا، نہ کرسی، نہ پروٹوکول اور نہ کوئی بہانہ۔

عوام کے مسائل حل کریں، وعدے پورے کریں اور اپنی ذمہ داری نبھائیں—اس سے پہلے کہ جواب دہی کا وقت آ جائے۔



#جوابدہی

29/08/2026

آج وزیرِ اعلیٰ سندھ کی سیفی ہاسپٹل میں افتتاح کے سلسلے میں آمد کے باعث نارتھ ناظم آباد اور اطراف کے علاقوں میں بھرپور صفائی ستھرائی اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی۔ نتیجہ سب کے سامنے ہے—علاقے کی شکل ہی بدل گئی اور ایک صاف ستھرا، خوبصورت اور پُرسکون ماحول نظر آنے لگا۔

لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ہمارے علاقوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ہر بار کسی VIP موومنٹ کا انتظار ضروری ہے؟

اگر یہی صفائی، تجاوزات کے خلاف کارروائی اور سڑکوں و گلیوں کا خیال روزانہ کی بنیاد پر مستقل طور پر رکھا جائے تو نارتھ ناظم آباد ہمیشہ ایسا ہی خوبصورت اور پُرسکون نظر آ سکتا ہے۔

VIP موومنٹ کے لیے صفائی ہو سکتی ہے تو عام شہریوں کے لیے مستقل صفائی کیوں نہیں؟

امید ہے متعلقہ ادارے آج کی جانے والی کارروائی کو صرف ایک دن تک محدود نہیں رکھیں گے بلکہ اسے مستقل بنیادوں پر جاری رکھیں گے۔

صاف ستھرا شہر ہر شہری کا حق ہے، صرف VIPs کے استقبال کے لیے نہیں۔

25/08/2026

بلاک بی ریزیڈنٹس ایسوسی ایشن کی دعوت پر رکن قومی اسمبلی این اے ۲۵۰ فرحان چشتی صاحب نے بلاک بی کا دورہ کیا اور بلاک بی ریزیڈنٹس ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں بلاک بی کی فلاح و بہبود اور علاقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ سیکیورٹی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، جبکہ بلاک بی میں ترقیاتی کام کروانے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ان شاء اللہ بہت جلد بلاک بی میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا۔ ..

یہ صاحب جب جب دھرنا یا ہڑتال کی کال دیتے ہیں حکومت ان کو آڑے ہاتھوں لیتی ہے پہلے انہوں نے بجلی کے لیے ہڑتال کی تو بجلی ب...
18/08/2026

یہ صاحب جب جب دھرنا یا ہڑتال کی کال دیتے ہیں حکومت ان کو آڑے ہاتھوں لیتی ہے پہلے انہوں نے بجلی کے لیے ہڑتال کی تو بجلی بڑوا کر واپس آگئے اور اب پیٹرول کے لیے دھرنا کر رہے ہیں تو حکومت نے پیٹرول کی پیسے بڑھا دیے😂🤝

16/08/2026

عوامی آگاہی

الحمدللہ ایک 9 سالہ بچی اغوا ہونے سے محفوظ رہی۔

آج رات تقریباً 2 بجے Block F, North Nazimabad میں Spar Store کے برابر Loop Coffee Shop کے باہر Block B کی ایک فیملی کافی پینے آئی ہوئی تھی۔ واپسی پر ان کی چاروں بیٹیاں سائیکلوں پر گھر جا رہی تھیں کہ اسی دوران ایک موٹر سائیکل سوار، جو کافی دیر سے ان پر نظر رکھے ہوئے تھا، اچانک ایک 9 سالہ بچی کو زبردستی اٹھا کر اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا کر فرار ہو گیا۔

والدین کے شور مچانے پر راہگیروں نے فوری طور پر ملزم کا تعاقب کیا۔ تعاقب کے دوران جب ملزم Saifee Hospital کے پیچھے گلی میں پہنچا تو گیٹ بند ہونے کی وجہ سے اس نے بچی کو وہیں موٹر سائیکل سے نیچے پھینک دیا اور خود فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

بچی کے مطابق ملزم کے ہاتھ میں کوئی اسپرے یا دوا جیسی چیز تھی جسے وہ اس پر استعمال کرنا چاہتا تھا، اور اسے مسلسل دھمکیاں دے رہا تھا کہ "خاموش رہو، ورنہ تمہارا گلا دبا دوں گا اور جان سے مار دوں گا۔"

اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ بچی محفوظ رہی۔

تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو باہر لے جاتے وقت ان پر کڑی نظر رکھیں، اردگرد موجود مشکوک افراد پر بھی نظر رکھیں، اور بچوں کو ہرگز اکیلا نہ چھوڑیں۔ موجودہ حالات میں غیر ضروری طور پر بچوں کو باہر لے جانے سے گریز کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔

اللہ تعالیٰ ہمارے تمام بچوں کو اپنی حفاظت میں رکھے۔ آمین۔
براہِ کرم اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ والدین ہوشیار رہیں اور ایسے واقعات کی روک تھام میں مدد ملے۔

بلاک بی ریزیڈنٹس ایسوسی ایشن کی نئی کمیٹی کے ساتھ بلاک بی کی مختلف گلیوں کے نمائندگان اور ذمہ داران کی ایک اہم میٹنگ منع...
11/08/2026

بلاک بی ریزیڈنٹس ایسوسی ایشن کی نئی کمیٹی کے ساتھ بلاک بی کی مختلف گلیوں کے نمائندگان اور ذمہ داران کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں بلاک بی کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے نئے لگائے جانے والے گیٹس اور سیکیورٹی گارڈز کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

میٹنگ میں مختلف تجاویز اور آراء کا جائزہ لیا گیا، تاکہ باہمی مشاورت سے ایسے فیصلے کیے جائیں جو بلاک بی کے تمام مکینوں کے مفاد میں ہوں۔ ان شاء اللہ، جلد ہی اتفاقِ رائے سے ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائے گا تاکہ علاقے کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط اور مؤثر بنایا جا سکے۔

04/08/2026

الحمدللہ!

بلاک بی ریزیڈنٹس ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ جناب عبدالرشید فتحپوری صاحب، جناب سہیل صاحب، جناب احمد علوی صاحب، جناب اسفر ہائی صاحب، جناب عمر صدیقی صاحب، جناب انصر خان صاحب اور ڈاکٹر احمد صاحب کی جانب سے بلاک بی کی سیکیورٹی اور فلاح و بہبود کے لیے گیٹس کی تنصیب کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

آج پہلے مرحلے میں چھ (6) گیٹس نصب کیے جا رہے ہیں، اور الحمدللہ ان میں سے پہلا گیٹ کامیابی کے ساتھ نصب کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر اہلِ علاقہ نے بھی بھرپور شرکت کی اور اس مثبت اقدام پر اپنی خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

ہم تمام معزز اہلِ علاقہ کے تعاون پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں۔ ان شاء اللہ، اگر آپ سب کا یہی تعاون اور اعتماد برقرار رہا تو ہم مل کر پورے بلاک بی کو ایک محفوظ، منظم، صاف ستھرا اور بہترین رہائشی ماحول والا علاقہ بنا کر رہیں گے۔

بلاک بی ریزیڈنٹس ایسوسی ایشن
آپ کا تعاون، ہماری طاقت۔

شکر، الحمدللہ  نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی جانب سے یو سی 8 الفلاح، بلاک بی میں روڈ کارپٹنگ کا کام جاری ہے ..
19/07/2026

شکر، الحمدللہ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی جانب سے یو سی 8 الفلاح، بلاک بی میں روڈ کارپٹنگ کا کام جاری ہے ..

Address

North Nazimabad
Karachi

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Block B Residents Association North Nazimabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share