Mufti Talha Atiq Al Rai

Mufti Talha Atiq Al Rai Motivational Speaker / Blogger / Renowned Social Worker
Director at Idara-tul-harmain Foundation (IHF)
(2)

غربت کی آخری لکیر پر کھڑے انسان کو ہماری ترس بھری نگاہوں سے زیادہ ہماری سچی ہمدردی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے لوگوں کے زخم ا...
27/04/2026

غربت کی آخری لکیر پر کھڑے انسان کو ہماری ترس بھری نگاہوں سے زیادہ ہماری سچی ہمدردی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے لوگوں کے زخم الفاظ سے نہیں، رویّوں سے بھرے جاتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ان سے بات کرتے ہوئے ان کی عزتِ نفس کا خیال رکھیں، نرم لہجہ اپنائیں اور یہ احساس دلائیں کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔
سچی ہمدردی یہ ہے کہ ہم کہیں: "میں آپ کے ساتھ ہوں"، اور پھر واقعی ساتھ بھی دیں۔ کبھی ایک حوصلہ افزا جملہ، کبھی خاموشی سے سن لینا، اور کبھی چھوٹی سی مدد—یہ سب کسی کی زندگی میں بڑی امید پیدا کر سکتے ہیں۔

آئیے، ہم ایسے الفاظ اور رویّے اپنائیں جو دلوں کو جوڑیں، نہ کہ توڑیں۔ کیونکہ ہمدردی صرف کہنے کا نہیں، نبھانے کا نام ہے۔

26/04/2026

پنجاب حکومت کا سینماؤں کے لیے 2 ارب روپے ؟

✨ اصلاحی و فکری نشست ✨موضوع: *فلسفۂ حج و قربانی*ان شاء اللہ ایک نہایت اہم اور فکر انگیز بیان جس میں حج اور قربانی کی اص...
26/04/2026

✨ اصلاحی و فکری نشست ✨
موضوع:
*فلسفۂ حج و قربانی*
ان شاء اللہ ایک نہایت اہم اور فکر انگیز بیان جس میں حج اور قربانی کی اصل روح، حکمت اور ہماری عملی زندگی میں اس کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔
🎙️ مدرس:
مفتی طلحہ عتیق الراعی صاحب
(ڈائریکٹر ادارۃ الحرمین کراچی)
تاریخ: 26 اپریل 2026
🕗 وقت: بعد نماز عشاء (8:45 PM)
📍 مقام:
ادارۃ الحرمین نواب کالونی، اتحاد ٹاؤن، کراچی
📌 نوٹ:
اصلاحی و فکری نشست ہر اتوار بعد نماز عشاء منعقد ہوتی ہے۔
📞 رابطہ نمبر:
0333-2105351
0322-0123777

بالوں میں آ گئی ہے سفیدی اور ایک تُوایسا بسا ہے  دل میں ذرا گھٹ نہیں رہا
25/04/2026

بالوں میں آ گئی ہے سفیدی اور ایک تُو
ایسا بسا ہے دل میں ذرا گھٹ نہیں رہا

اس تصویر کی سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ یہ بندہ نے خود ہی لی ہےشیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برک...
25/04/2026

اس تصویر کی سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ یہ بندہ نے خود ہی لی ہے
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ ❤️

24/04/2026

ہمارے علاقے حالات
آج ایک بار پھر یو سی تھری، وارڈ ون، نواب کالونی (جام باڑے کے قریب) میں ڈکیتی کی ایک افسوسناک واردات پیش آئی، جہاں ایک معصوم نوجوان کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا گیا۔ ڈاکو نہ صرف اس کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے بلکہ اس پر چار فائر بھی کیے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ نوجوان محفوظ رہا، تاہم یہ واقعہ علاقے میں شدید خوف و ہراس کا باعث بنا ہے۔
یہ انتہائی تشویشناک صورتحال ہے کہ محنت مزدوری کر کے اپنے لیے موٹر سائیکل خریدنے والے غریب لوگوں کو اس طرح نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے اور احساسِ تحفظ ختم ہوتا جا رہا ہے۔
ہم اپنے تمام ذمہ دار سیکیورٹی اداروں، خصوصاً پولیس اور رینجرز سے برائے مہربانی پرزور اپیل کرتے ہیں کہ:
قائم خانی چوکی کی نفری میں فوری اضافہ کیا جائے
علاقے میں گشت کو مؤثر اور مسلسل بنایا جائے
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے
خصوصی طور پر ہم ایس ایس پی صاحب اور ونگ کمانڈر رینجرز سے درخواست کرتے ہیں کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لے کر ہمارے علاقے میں سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ ہمارے بچے اور نوجوان سکون اور تحفظ کے ساتھ اپنی زن

23/04/2026

{إِنَّ اللّٰهَ وَمَلَائِکَتَه یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّ یَٰأَیُّهَا الَّذِیْنَ أٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا}

ترجمہ : بے شک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے رحمت بھیجتے ہیں ان پیغمبر پر،اے ایمان والو تم بھی آپ پر رحمت بھیجا کرو اور خوب سلام بھیجا کرو ۔(بیان القرآن)

حدیث شریف میں ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی توصحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: یارسول اللہ!سلام کاطریقہ توہمیں معلوم ہوچکا یعنی التحیات میں جوپڑھتے ہیں ’’السلام علیك أیها النبي ورحمة اللّٰه وبرکاته‘‘صلوٰۃ کاطریقہ بھی ارشاد فرمادیجیے تو آپﷺ نے درودِ ابرہیمی سکھایا، یعنی ’’أللّٰهم صل علٰی محمد وعلٰی أٰل محمد کما صلیت علٰی إبراهیم وعلٰی أٰل إبراہیم إنك حمید مجید أللّٰهم بارك علٰی محمد و علی أٰل محمد کما بارکت علٰی إبراهیم وعلٰی أٰل إبراهیم إنك حمید مجید‘‘

23/04/2026

اہل علاقہ کی مسجد سے محبت

22/04/2026

خوش نصیب ہے وہ شخص جسے اللہ نے توفیق دی کہ وہ مسجد کی بنیاد میں حصہ دار بنا۔ یہاں ادا کی جانے والی ہر نماز تاقیامت اس کے نامۂ اعمال میں اجر بن کر لکھی جاتی رہے گی۔ انشاء اللہ

مکمل ایڈریس
مرکزی جامع مسجد الحرمین ایم اے ایس روڈ نواب کالونی اتحاد ٹاؤن بلدیہ کراچی
AC TITLE : IDARATUL HARMAIN FOUNDATION
Branch code : 841
Acc : 5010447148000018
IBAN. PK91BPUN5010447148000018
Swift code: BPUNKKA
Bank of Punjab
For more details
0300 8246847

22/04/2026

دعا نہ پڑھیں بلکہ اللہ سے مانگیں !

تازہ صورتحالظلمتِ شب سے نہ گھبرا کہ یہ عارضی ہےصبح کا نور ترے در پہ اتر آئے گا انشاء اللہمرکزی جامع مسجد الحرمینایم اے ا...
21/04/2026

تازہ صورتحال

ظلمتِ شب سے نہ گھبرا کہ یہ عارضی ہے
صبح کا نور ترے در پہ اتر آئے گا انشاء اللہ

مرکزی جامع مسجد الحرمین
ایم اے ایس روڈ نواب کالونی اتحاد ٹاؤن کراچی

21/04/2026

قربانی فی سبیل اللہ

قربانی صرف عبادت نہیں بلکہ خوشیاں بانٹنے کا ذریعہ ہے

ہزاروں مستحق گھرانے عید کی خوشیوں کے منتظر ہیں۔
آئیے اپنی قربانی کے ذریعے ان کے گھروں میں بھی خوشیاں پہنچائیں

🐄 فی حصہ: 25,000 روپے
🐄 مکمل گائے: 175,000 روپے

انشاء اللہ قربانی کا گوشت شفافیت کے ساتھ ہزاروں بیواؤں اور یتیم گھرانوں میں پہنچانا اب ہماری ذمہ داری ہے ۔

ادارۃ الحرمین فاؤنڈیشن
مزید معلومات کے لیے
03332105351
0300 8246847

Address

M. A. S Road Nawab Colony
Karachi
75700

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mufti Talha Atiq Al Rai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Mufti Talha Atiq Al Rai:

Share