04/10/2025
«« شاہ فیصل کالونی پارک میں قبضہ مافیا کا راج »»
کراچی کا علاقہ شاہ فیصل کالونی لاوارث ہے یہ انتظامیہ نے شاہ فیصل کو قبضہ مافیا کے حوالے سے دیا ہے ؟؟؟ تھانہ شاہ فیصل اور * ٹاؤن چیئرمین گوہر خٹک * کی سربراہی میں پارک پر قبضہ کر کے غیر قانونی طور پر فوڈ اسٹریٹ بنائی جا رہی ہے۔۔۔
یہ پارک جو عوام کے لئے بنایا گیا تھا، جہاں بچے کھیلتے تھے، بزرگ سکون کی سانس لیتے تھے،اور زہنی ٹینشن دور کرنے کے لیے پارک کا رخ کرتے تھے وہاں اب قبضہ مافیا نے پنجے گاڑ لئے ہیں۔۔۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ پارک سرکاری زمین ہے لیکن "لینڈ مافیا" اور بااثر افراد کی ملی بھگت سے یہاں دکانیں اور کھانے پینے کے اسٹال لگائے جا رہے ہیں۔ نہ قانون کی پرواہ، نہ شہریوں کے حقوق کی فکر !!!
۔(( 👥 علاقہ مکینوں نے سوال اٹھایا ہے ))۔
کیا عوام کے لئے بنائے گئے پارکس یوں ہی ختم کر دیے جائیں گے ؟؟؟
کیا شہریوں کا آکسیجن کا واحد ذریعہ بھی مافیا کھا جائے گا ؟؟؟
بلدیہ اور انتظامیہ آخر کہاں سو رہی ہے ؟؟؟
📢 اعلیٰ افسران سے شہری مطالبہ کر رہے ہیں کہ فوری طور پر اس قبضے کو روکا جائے اور پارک کو اصل حالت میں بحال کیا جائے،جو کہ یہ پارک عوام کے لیے بنایا گیا تھا اور یہ پارک سرکاری زمین ہے اور عوام کے لیے بنایا گیا ہے مگر انتظامیہ اور پولیس کی غفلت یا ملی بھگت کی وجہ سے عوام کے بنائے گئے پارک پر قبضہ مافیا راج کر رہا ہے اعلیٰ افسران سے گزارش ہے کہ یہ پارک مافیا کے ہاتھ سے لیکر عوام کو سوپا جائے اگر ہم سے ہمارا حق چھینا گیاتو عوام سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے۔۔۔
افسران سے گزارش ہے کہ ان قبضہ مافیا کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے اور جو انتظامیہ غفلت کی نیند سو رہی ہے انہیں اٹھایا جائے اور مافیا کے لیے فوری کارروائی کی جائے ۔۔۔۔
آئی جی سندھ : غلام نبی میمن صاحب
ایڈیشنل آئی جی : جاوید عالم اوڈھو
ڈسٹرکٹ کورنگی : ایس ایس پی طارق نواز صاحب
ڈسٹرکٹ کورنگی : ڈی ایس پی فیصل خان صاحب
ڈسٹرکٹ کورنگی : ایس ایچ او امتیاز حسین صاحب
ڈسٹرکٹ کورنگی : چیئرمین گوہر خٹک صاحبِ
ڈسٹرکٹ کورنگی : کے ایم سی/ ٹی ایم سی انتظامیہ