Al Ansar Welfare Association

Al Ansar Welfare Association Al Ansar Association is a community welfare organization which works for Ansari Community

08/03/2026

یومِ بدر کے موقع پر خصوصی پروگرام

ہر سال کی طرح اس سال بھی 17 رمضان المبارک کے بابرکت دن یومِ بدر کے موقع پر الانصار ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے جامع مسجد غوثیہ، ملیر کھوکھراپار چمن کالونی میں ایک روح پرور پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے معززین اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز خصوصی بیان سے ہوا۔ اس موقع پر مسجد کے امام مولانا داود قادری صاحب نے یومِ بدر کی اہمیت اور فضیلت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں بیان کیا کہ غزوۂ بدر اسلام کی تاریخ کا ایک عظیم اور فیصلہ کن معرکہ تھا جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب نبی حضرت محمد ﷺ اور صحابۂ کرامؓ کو شاندار فتح عطا فرمائی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے ہمیں ایمان کی مضبوطی، صبر، اتحاد اور اللہ تعالیٰ پر کامل بھروسے کا درس ملتا ہے۔

بیان کے اختتام پر خصوصی دعا کی گئی جس میں پاکستان، کراچی، اہلِ محلہ اور بالخصوص انصاری محلہ کے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا مانگی گئی۔ اسی طرح الانصار ویلفیئر ایسوسی ایشن کی ترقی، کامیابی اور عوامی خدمت کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے بھی اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

بعد ازاں اجتماعی افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام شرکاء نے مل کر روزہ افطار کیا۔ اس بابرکت موقع پر اہلِ علاقہ میں محبت، اخوت اور باہمی اتحاد کی خوبصورت فضا دیکھنے میں آئی۔

آخر میں الانصار ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے تمام مخیر حضرات اور تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا گیا جن کے تعاون سے یہ بابرکت پروگرام خوش اسلوبی سے منعقد ہوا۔ دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔

*روزہ کا بیان**ﷲ عزوجل فرماتا ہے:* [یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الّ...
18/02/2026

*روزہ کا بیان*

*ﷲ عزوجل فرماتا ہے:*

[یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَۙ(۱۸۳)

*ترجمہ کنز العرفان:*
اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کیے گئے جیسے تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم پرہیز گار بن جاؤ۔

17/12/2025

*الانصار ویلفیئر ایسوسی ایشن نے انصاری برادری اور اہلِ علاقہ کی مسلسل شکایات کو سنجیدگی سے مدِنظر رکھتے ہوئے، یو سی 1 غریب آباد اور جامع مسجد غوثیہ کے اطراف میں موجود شدید اندھیرے کے باعث پیش آنے والے موبائل اسنیچنگ، چوری اور منشیات فروش عناصر کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے تدارک کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت اسٹریٹ لائٹس کا مؤثر انتظام کیا ہے، جس کے نتیجے میں علاقے میں روشنی بحال ہو گئی ہے اور عوام کو قدرے اطمینان حاصل ہوا ہے۔*

*اس فلاحی اقدام میں الانصار انتظامیہ کا تعاون قابلِ ستائش اور باعثِ فخر ہے۔*
*الانصار ویلفیئر ایسوسی ایشن آئندہ بھی اسی طرح باہمی تعاون کے ساتھ علاقے کی فلاح و بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔*

*اللہ تعالیٰ ہم سب کو خدمتِ خلق کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔*

Address

W64C, Khokhrapar A Area Khokhrapar 5 Khokhrapar City, Sindh
Karachi
75050

Telephone

+923122693008

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Ansar Welfare Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share