Knowledge for Nation

Knowledge for Nation To raise a new generation of young people that will be the builder of a better society.

02/01/2026

اپنے حصے کی شمع جلائیں

افغانستان دریائے کابل میں جو اس وقت سیلاب چڑھا ہوا ہے اس نے دریاۓ سندھ میں آ کر شامل ہونا ہے۔ پختونخواہ میں جو طوفانی با...
28/08/2024

افغانستان دریائے کابل میں جو اس وقت سیلاب چڑھا ہوا ہے اس نے دریاۓ سندھ میں آ کر شامل ہونا ہے۔ پختونخواہ میں جو طوفانی بارشیں اور سیلاب آیا ہے وہ پانی بھی دریاۓ سندھ میں آ کر شامل ہو گا۔ یہ جمع ہونے والا ریلہ ابھی کالاباغ کے مقام تک نہیں پہنچا لیکن جلد پہنچنے والا ہے۔ اس کے بعد میدانی علاقہ ہے او یہ بڑا ریلہ تب تک تباہی مچاتا رہے گا جب تک بحرہ عرب میں جا کر نہیں گر جاتا۔ کچے کا سارا علاقہ ڈوبے گا، ڈیرہ اسماعیل خان کے ساتھ ساتھ بھکر کا کچھ حصہ متاثر ہوگا، تباہی در تباہی ہو گی لیکن کسی قسم کی کوئی تیاری نہیں کی گئی ہے۔
کالاباغ ڈیم ہوتا تو یہ سارا پانی سٹور ہو جانا تھا لیکن ڈیم بن گئے تو بجلی کے “کارخانے” لگا کر حکمران تگڑا کمیشن کیسے کھائیں گے، سولر پلیٹ کیسے بیچیں گے؟

یہ سب میٹھا پانی ہے۔ اربوں ڈالر مالیت کا یہ میٹھا پانی اربوں ڈالر مالیت کی تباہی مچاتا ہوا سمندر میں جا گرے گا۔ چند ماہ بعد خشک سالی ہو گی۔
ستر سال سے اسی سیلاب اور خشک سالی کے درمیان جی رہے ہیں۔ ایک کالاباغ ڈیم اربوں ڈالر کا میٹھا پانی بچاۓ گا، اربوں ڈالر کا نقصان بچائے گا اور اربوں ڈالر کی سستی بجلی الگ سے فراہم کرے گا۔ جو قومیں فیصلے نہیں کرتیں ان کی قسمت میں بھوک، سیلاب اور خشک سالیاں ہوتی ہیں خوشحالیاں نہیں۔🦴۔ہم ظالم اندھے لوگ

08/08/2024

Thank you !
❤️🇵🇰🏅
Proud of Pakistan 🇵🇰

To raise a new generation of young people that will be the builder of a better society.

اگر انڈونیشیا کے دو بوڑھے میاں بیوی  باوجود بڑھاپے کے دس لاکھ درخت لگا سکتے ہیں  اور اقوام متحدہ انہیں  امریکہ بلوا کر ا...
25/07/2024

اگر انڈونیشیا کے دو بوڑھے میاں بیوی باوجود بڑھاپے کے دس لاکھ درخت لگا سکتے ہیں اور اقوام متحدہ انہیں امریکہ بلوا کر اُن کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں ؟؟

اگر انڈیا کا غریب سائیکل والا بابا اپنے علاقے کے 1000 کنال کےوسیع رقبے کو ایک گھنے جنگل میں تبدیل کر کے گینیز بُک آف ولڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا سکتا ھے ۔ یہاں تک کہ اس کے علاقے کی خوبصورتی دیکھ کر سنگا پور کے نایاب خوبصورت پرندے سنگا پور جیسے خوبصورت خطے کو چھوڑ کر اسکے علاقے کو رونق بخشتے ہیں ؟؟؟
اگر جنوبی افریقہ کے دو دوست پہلے سے موجود زوما کے جنگل جیسا ایک اور جنگل اُگا سکتے ہیں جو ہمارے چھانگا مانگا سے دوگناہ ھے ؟؟؟
تو تُم پاکستانی بھائیو میرے بچو اور بیٹیو ایسا کیوں نہیں کر سکتے ؟؟؟ جن کا دین و مذہب بھی ایسی سرگرمی کی حمایت کرتا ہے، ہمارے محبوب آخری نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی کئی احادیث شجر کاری سے متعلق ہیں،ایک حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ اگر تمارے ہاتھ میں پودا ہو اور ساتھ ہی دنیا کا آخری وقت آن پہنچے یعنی قیامت کا اعلان ہو جائے پھر بھی جو پودا تمارے ہاتھ میں ھے اسے لگا دو۔
ہماری تو مٹی بھی زرخیز ہے، اپنے حصے کا 1درخت ضرور لگائیں🌺

Unfortunately.The New York times.
15/02/2024

Unfortunately.
The New York times.

‏اُن پاکستانیوں کے لیے جو کہتے ہیں" ان چھوٹی چھوٹی باتوں سے کوئی فرق نہیں  پڑتا۔ "سب سے پہلے میں 5 باتیں بتاتا ہوں۔1- ان...
20/01/2024

‏اُن پاکستانیوں کے لیے جو کہتے ہیں" ان چھوٹی چھوٹی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ "
سب سے پہلے میں 5 باتیں بتاتا ہوں۔
1- انٹرنیشنل سائیکل ریسر اپنی ٹانگوں کی شیو کرتے ہیں کہ ہوا کئی رگڑ کم ہو اور سپیڈ میں اضافہ ہو۔
2- کسی ملک میں پانی کا بحران آگیا تو کچھ بڑے بڑے اقدام کیے گئے، جیسے سوئمنگ پول نہیں بھرنا، گاڑی سروس نہیں ہوگی، اور 1 چھوٹا قدم یہ اٹھایا گیا کہ باتھروم کے فلیش ٹینک میں 1۔ 1 اینٹ ڈال دی جائے۔
3- کسی یورپی ملک میں 1 سٹوڈنٹ نے 1 ریسرچ کی کہ ہمارے ملک میں گورمنٹ اور پرائیویٹ سیکٹر میں کمپیوٹر میں جو فونٹ (لکھائی) استمال ہو رہی ہے اگر اس کی بجائے دوسرا فونٹ استمال کیا جائے تو ہمارے ملک کو پرنٹنگ اور سیاہی کی مد میں ملین ڈالرز کا فائدہ ہوگا۔ اس کے اس آئیڈیا کو نافذ کیا گیا اور اسٹوڈنٹ کو 30 ہزار ڈالر کا انعام دیا گیا۔
4- ہوائی جہاز کے پروں کے کنارے پر چھوٹے چھوٹے پر لگائے جاتے ہیں جن کو ونگلٹ ( Winglets) کہا جاتا ہے اس کے استمعال سے 4 سے6 فیصد پٹرول کی بچت ہوتی ھے۔

اب آئیں اصل موضوع پر
پاکستان تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے اور ہم اپنی سوچ نہیں بدل رہے۔
کچھ چھوٹے چھوٹے اقدام اٹھائیں ( ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگ اسکو پڑھ کر مجھے پاگل سمجیں )
سرکاری پرائیویٹ بالخصوص بینک، انشورنس ، فارماسیوٹیکل کمپنی وغیرہ میں اصول بنائیں کہ مارچ سے ستمبر تک کوئی کوٹ نہیں پہنے گا، کیو نکہ فل سوٹ پہن کے شدید گرمی میں دفاتر میں اے سی فل چلایا جاتا ہے ۔
آپ کسی کو کولڈ ڈرنک سے روک نہیں سکتے لیکن شادی ہال پر پابندی لگادی جائے کہ کھانے کے ساتھ سادہ پانی دیا جائے۔
ہوٹل ریسٹرانٹ میں فلٹر شدہ پانی دیا جائے نہ کہ منریل واٹر۔
ہفتہ میں ایک دن No tea کا ہونا چائیے، گھر، ہوٹل ریسٹرانٹ دفاتر وغیرہ میں اس دن چائے نہ بنے۔
مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ کی مساجد میں پانی کے نلکے اسطرح کے ھیں کہ اُن میں سے پانی کی پتلی دھار نکلتی ہے اگر آپ اسکو زیادہ کھولیں تو پانی ہاتھوں پے لگ کر آس پاس لوگو پے گرتا ہے اس لیے اسکو آہستہ کھولا جاتا ہے جِس سے پانی کی بچت ہوتی ہے۔ یہاں بھی ایسے نلکے ہونے چائیں ۔
چھوٹے بڑے ٹرک ، گڈز ٹرانسپورٹ کی گاڑیاں وغیرہ میں لوہے کی ڈیکوریشن لگائی جاتی ہے جس سے گاڑی کا وزن 300 سے 2000 کلو تک بڑھ جاتا ھے اور ڈیزل زیادہ استمعال ہوتا ھے، اسکو روکا جائے۔
گھر ، دفاتر میں فالتو 10 واٹ کا بلب بھی بند کر دیں۔
اسی طرح کی سینکڑوں چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں جن پہ عمل کر کے ہم اپنا فائدہ اور پاکستان کو تباہی سے بچا سکتے ہیں۔

منقول

28/12/2023

ہم سب کو جذباتی تعلق، شخصیت پرستی اور ذاتی مفاد سے بالا تر ہوکر ملک کو فوقیت دینی ہوگی ورنہ خدا کا قانون اٹل ہے کہ:
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت بدلنے کا۔

23/12/2023

پاکستان کی ترقی کیلئے تمام اداروں کا ایک پیج پر آنا ناگزیر ہوچکا اختلافات کو ایک سائیڈ پر رکھنا ہوگا سب کو ملکر ہنگامی بنیادوں پر ایک ہو کر ملکی ترقی کا روڈ میپ بنانا ہوگا ورنہ جو معاشی اور معاشرتی صورت حال ہے وہ خطرناک نتائج پیدا کرنے جارہی ہے۔
اس قوم نے اور اسکے قابلِ فخر اداروں نے ماضی میں اس سے بھی بڑے بحرانوں کا سامنا کیا اور اللّٰہ کے نصرت سے فتح یاب ہوئے انشا اللّہ ہم ملکر یہ بھی کر لیں گے۔
پاکستان ذندہ باد 🇵🇰❤️🇵🇰

26/08/2023

"Education is the prime instrument of nation building."

Knowledge for Nation

22/08/2023

"United we Stand, divided we fall."

Knowledge for Nation

18/08/2023

"Quality Education is the key to building a strong nation"
Knowledge for Nation

Address

Karachi

Telephone

+923410279895

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Knowledge for Nation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Knowledge for Nation:

Share