WSWO

WSWO We Social Welfare Organization aims to empower youth and community at large specifically targeting

بلڈر مافیا کی سی بی سی وارڈ-9 میں غیرقانونی تعمیرات نامنظور چار سے آٹھ منزلہ عمارتیں بن رہی ہیں  ، رات و رات ناقص مٹیریل...
27/08/2026

بلڈر مافیا کی سی بی سی وارڈ-9 میں غیرقانونی تعمیرات نامنظور چار سے آٹھ منزلہ عمارتیں بن رہی ہیں ، رات و رات ناقص مٹیریل اور پرانی عمارتوں پر غیرقانونی تعمیرات کی جارہی ہیں!!! ادارہ چین کی نیند سورہا ہے یا کسی بڑے سانحہ کا انتظار کررہا ہے !!! علاقہ فرئیر پولیس تو ایسی غائب ہے کہ جیسے تھانہ فرئیر کا وجود ہی نہیں پہلے افسران خود علاقے کو وزٹ کیا کرتے تھے لیکن اب تو چاروں طرف خاموشی ہی خاموشی ہے

ترجمان
وسوہ

WSWO NGO WSWO Digital Channel

“وسوہ کے صدر کامران نیازی اور ٹیم وسوہ کی جانب سے جشنِ آزادی مبارك"
11/08/2026

“وسوہ کے صدر کامران نیازی اور ٹیم وسوہ کی جانب سے جشنِ آزادی مبارك"

مبارکباد 🎉وسوہ (WSWO) کی جانب سےاپنے قابل فخر ممبر سیف جٹ کو سندھ پولیس میں بطور پولیس کانسٹیبل بنے پر دل کی گہرائیوں سے...
07/08/2026

مبارکباد 🎉

وسوہ (WSWO) کی جانب سےاپنے قابل فخر ممبر سیف جٹ کو سندھ پولیس میں بطور پولیس کانسٹیبل بنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے 🤲 ہمیں آپ پر فخر ہے

ترجمان
وسوہ

وسوہ کے صدر کامران نیازی اور  وسوہ ٹیم کا علاقہ کی صفائی کے حوالے سے کوشش جاری سی بی سی کے اعلی افسرانُ اور علاقے کی سی ...
06/08/2026

وسوہ کے صدر کامران نیازی اور وسوہ ٹیم کا علاقہ کی صفائی کے حوالے سے کوشش جاری سی بی سی کے اعلی افسرانُ اور علاقے کی سی بی سی صفائی ٹیم کا عملہ صفائی مہم جاری رکھے ہوئے ہے لیکن ان کو چاہئیے کہ یہ مہم جاری رہے اور لوگوں سے درخواست ہے اپنے گھروں کو کچرا دوسروں کے گھر کے آگے نہ ڈالیں یہ اقدام انتہائی مناسب ہے اخلاقی طور پر بھی اور ہمارا دین بھی اس کام کی اجازت نہیں دیتا لہذا اپنے رویہ کو ٹھیک کریں ایسا کام نہ کریں

ترجمان
وسوہ

سی بی سی صفائی کے عملے کو خراجِ تحسین۔صدر وسوہ کامران نیازیعلاقے کے لوگوں نے صفائی سے متعلق شکایت درج کروائی تھی جس پر ف...
06/08/2026

سی بی سی صفائی کے عملے کو خراجِ تحسین۔صدر وسوہ کامران نیازی

علاقے کے لوگوں نے صفائی سے متعلق شکایت درج کروائی تھی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کی صفائی کر دی گئی۔ اس بروقت اقدام پر شمون اور علی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

امید ہے کہ آئندہ بھی علاقے کی صفائی اور ستھرائی پر مزید توجہ دی جائے گی تاکہ ماحول صاف اور خوشگوار رہے۔

شکریہ، سی بی سی صفائی عملہ

ترجمان
وسوہ
WSWO NGO WSWO Digital Channel

⸻**“یہ صرف صفائی نہیں… یہ ہماری سوچ کی تبدیلی ہے کل یہی جگہ گندگی، بدبو اور بے حسی کی علامت تھی…آج یہی جگہ امید، خوبصورت...
04/08/2026



**“یہ صرف صفائی نہیں… یہ ہماری سوچ کی تبدیلی ہے
کل یہی جگہ گندگی، بدبو اور بے حسی کی علامت تھی…
آج یہی جگہ امید، خوبصورتی اور اتحاد کی پہچان ہے۔

فرق صرف ایک قدم کا تھا —
کسی نے سوچا، کسی نے ہمت کی… اور سب نے ساتھ دیا۔

آئیں، ہم بھی وہ تبدیلی بنیں جس کا ہم خواب دیکھتے ہیں۔ 🌱✨
کیونکہ صاف ماحول… صرف جگہ نہیں، ایک احساس ہوتا ہے۔”**

“گلی نمبر 17 پنجاب کالونی جو کئی ماہ سے کچرا کنڈی بنی ہوئی تھی، جہاں ہر طرف گندگی اور بدبو پھیلی ہوئی تھی اور کسی کی توج...
02/08/2026

“گلی نمبر 17 پنجاب کالونی جو کئی ماہ سے کچرا کنڈی بنی ہوئی تھی، جہاں ہر طرف گندگی اور بدبو پھیلی ہوئی تھی اور کسی کی توجہ نہیں تھی سی بی سی کا عملہ بھی صفائی کرتا لیکن پھر وہی حال ہوجاتا لیکن آج اپنی مدد آپ کے تحت صاف کر کے ایک خوبصورت اور صاف ستھری جگہ میں بدل دی گئی۔ وسوہ کے صدر کامران نیازی اور اُن کے ہمراہ جنرل سیکرٹری عرفان چوہدری نے لوگوں میں آگاہی پیدا کی، جس کے بعد سب نے مل کر صفائی کی، درخت لگائے اور دیواروں کو خوبصورت بنایا۔

یہ تبدیلی اس بات کا ثبوت ہے کہ کبھی کبھار ہمیں خود بھی آگے بڑھ کر کام کرنا پڑتا ہے۔ آئیں ہم سب مل کر اپنے علاقے کو صاف، سرسبز اور خوبصورت بنائیں، کیونکہ تھوڑی سی کوشش واقعی بڑا فرق لاتی ہے۔”
اور شکریہ ہاشیر خان اور سی بی سی کا جہنوں نے ایک دن کے نوٹس پر اسٹریٹ لائٹ بھی لگادی اور جگہ کو روشن کردگیا—

ترجمان
وسوہ

پنجاب کالونی CBC وارڈ 9 میں صفائی کی ابتر صورتحال 🚯جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر، عملے کی غفلت اور عوام شدید پریشان — آخر کب تک؟W...
29/07/2026

پنجاب کالونی CBC وارڈ 9 میں صفائی کی ابتر صورتحال 🚯
جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر، عملے کی غفلت اور عوام شدید پریشان — آخر کب تک؟

WSWO (وسوہ) کی جانب سے مطالبہ:
فوری نوٹس لیا جائے، صفائی کا نظام بہتر بنایا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے!

#وارڈ9 #کراچی #صفائی

29/07/2026

پنجاب کالونی (CBC) میں غیر قانونی تعمیرات زور و شور سے جاری ہیں۔
قانون کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے کچھ عناصر اداروں کو گمراہ کر رہے ہیں۔
علاقے کے مکینوں کے حقوق اور سلامتی خطرے میں ڈال دی گئی ہے۔
متعلقہ حکام فوری نوٹس لے کر اس غیر قانونی عمل کو روکیں۔

Illegal construction is rapidly taking place in Punjab Colony (CBC).
Certain individuals are misleading authorities and openly violating building regulations.
This is putting the safety and rights of residents at serious risk.
Concerned authorities must take immediate action to stop this unlawful activity.

🚨

سی بی سی  کے  سیکرٹری سجاد نذیر سے صدر کامران نیازی کی اہم ملاقات، جس میں علاقائی ترقی، عوامی مسائل اور جاری منصوبوں پر ...
28/07/2026

سی بی سی کے سیکرٹری سجاد نذیر سے صدر کامران نیازی کی اہم ملاقات، جس میں علاقائی ترقی، عوامی مسائل اور جاری منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سجاد نذیر صاحب کی جانب سے علاقے میں شجرکاری مہم اور دیگر ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ کو سراہا گیا۔ ہمیشہ کی طرح سجاد صاحب نے علاقے کی بہتری کے لیے خلوصِ نیت کے ساتھ عملی اقدامات کیے اور جائز کاموں میں پیش پیش رہے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Address

We Social Welfare Organization House No. 360-A Street No. 16 (Near Khuwaja Gareeb Nawaz Hotel ) Punjab Colony Clifton Karachi
Karachi

Opening Hours

Monday 21:00 - 23:30
Tuesday 21:00 - 23:30
Wednesday 21:00 - 23:30
Thursday 21:00 - 23:30
Friday 21:00 - 23:30
Saturday 21:00 - 00:00

Telephone

923337969796

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when WSWO posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to WSWO:

Shortcuts

Share