Shershah Youth Society

Directions

Shershah Youth Society ایک قدم بہتر مستقبل کی جانب

یومِ اساتذہ مبارک!استاد وہ عظیم ہستی ہے جو علم کی روشنی سے ہماری زندگیوں کو منور کرتی ہے اور ہمیں کامیابی کی راہ دکھاتی ...
05/10/2026

یومِ اساتذہ مبارک!
استاد وہ عظیم ہستی ہے جو علم کی روشنی سے ہماری زندگیوں کو منور کرتی ہے اور ہمیں کامیابی کی راہ دکھاتی ہے۔
ایک بہترین معاشرے اور ہمارے روشن مستقبل کی تعمیر میں اساتذہ کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔
شیرشاہ یوتھ سوسائٹی (SYS) کی جانب سے تمام اساتذہ کرام کو ان کی انتھک محنت، لگن، صبر اور بہترین رہنمائی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
آپ کی قربانیوں کے بغیر ہماری کامیابی ناممکن ہے۔
آئیے! آج کے دن اپنے اساتذہ کو یاد رکھیں اور ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کریں۔
منجانب:
شیرشاہ یوتھ سوسائٹی

🇵🇰 جشنِ آزادی مبارک! 🇵🇰14 اگست — یومِ آزادیِ پاکستانآزادی ہمارے لیے ایک عظیم نعمت ہے، اور اس نعمت کی قدر کرنا ہم سب کی ذ...
14/08/2026

🇵🇰 جشنِ آزادی مبارک! 🇵🇰

14 اگست — یومِ آزادیِ پاکستان

آزادی ہمارے لیے ایک عظیم نعمت ہے، اور اس نعمت کی قدر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
آئیں اس یومِ آزادی پر عہد کریں کہ اتحاد، دیانت داری، تعلیم، خدمت اور مثبت کردار کے ذریعے اپنے پاکستان کو مزید مضبوط اور خوشحال بنائیں گے۔

نوجوان کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں۔
آئیں مل کر ایک ایسے پاکستان کی تعمیر کریں جہاں ہر نوجوان کو آگے بڑھنے، سیکھنے اور اپنا کردار ادا کرنے کے مواقع میسر ہوں۔

💚 شیرشاہ یوتھ سوسائٹی
ایک قدم بہتر مستقبل کی جانب

🇵🇰 پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

#14اگست

09/08/2026

یہ ہے ہمارا شیرشاہ۔۔۔
ہمارا گھر، ہماری پہچان۔

سندھی ہوں، پنجابی، بلوچ، پختون یا اردو بولنے والے۔۔۔

ہم سب مل کر شیرشاہ کا گلدستہ ہیں۔

مختلف رنگ، مگر ایک خوشبو۔۔۔
اور ایک دوسرے کا سہارا۔

لیکن ہمارے مسائل بھی بہت ہیں۔
صاف پانی کے لیے لوگ ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں، اور بچے دور سے پانی کے گیلن اٹھا کر لاتے ہیں۔

ٹوٹی سڑکیں، کھلے مین ہول، اور بارش کے بعد کئی دنوں بلکہ بعض اوقات مہینوں تک کھڑا رہنے والا پانی، ہماری روزمرہ زندگی کو مشکل بنا دیتا ہے۔

گیس کی لوڈشیڈنگ بھی کئی گھروں کے معمولات کو متاثر کرتی ہے۔
ہمارے بچوں کے پاس پڑھنے کا خواب تو ہے، مگر کھیلنے کے لیے محفوظ میدان کہاں ہے؟

تعلیم اور صحت۔۔۔ یہ سہولتیں نہیں، ہماری بنیادی ضرورتیں ہیں۔
اور جب رات ہوتی ہے، کئی گلیاں مناسب روشنی سے محروم ہو جاتی ہیں۔

لیکن ہم صرف مسائل گنوانے کے لیے نہیں۔۔۔ ان کے حل کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

ہماری طاقت کسی ایک فرد میں نہیں، ہماری طاقت ہماری یکجہتی میں ہے۔

شیرشاہ کے تمام رہائشیوں سے ہماری اپیل ہے۔۔۔

آئیں، اس کوشش کا حصہ بنیں۔ ہماری طاقت بنیں۔ اپنی رائے دیں، اپنی آواز اٹھائیں، اور اپنے علاقے کے مسائل کے حل کے لیے ہمارے ساتھ چلیں۔
مسئلے ہمارے ہیں۔۔۔ حل بھی ہم ہی نکالیں گے۔
آئیں، مل کر قدم بڑھائیں۔۔۔ اپنے شیرشاہ کو بہتر بنائیں۔
شیرشاہ ہمارا ہے۔۔۔ اور اس کا مستقبل بھی ہمارا

🌿 یومِ والد کے موقع پر — شیرشاہ یوتھ سوسائٹی کی جانب سے پیغام 🌿والد صرف ایک رشتہ نہیں، بلکہ محبت، قربانی، رہنمائی اور حو...
21/06/2026

🌿 یومِ والد کے موقع پر — شیرشاہ یوتھ سوسائٹی کی جانب سے پیغام 🌿

والد صرف ایک رشتہ نہیں، بلکہ محبت، قربانی، رہنمائی اور حوصلے کا دوسرا نام ہیں۔
وہ ہماری زندگی کی وہ مضبوط بنیاد ہیں جو خاموشی سے ہمارے خوابوں کو سہارا دیتے ہیں اور ہر قدم پر ہمیں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتے ہیں۔

آج یومِ والد کے موقع پر Shershah Youth Society تمام والدین کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
ہم اُن تمام بابا، ابا اور والد صاحبان کی محبت، محنت اور دعاؤں کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی وجہ سے نسلیں سنورتی ہیں۔

"والد وہ سایہ ہیں جن کی موجودگی زندگی کو تحفظ، محبت اور روشنی عطا کرتی ہے۔"

اللہ تعالیٰ تمام والدین کو صحت، خوشی اور لمبی عمر عطا فرمائے، اور جو ہمارے درمیان نہیں رہے اُن پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے۔ آمین۔

– Shershah Youth Society

عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر شیرشاہ یوتھ سوسائٹی کی جانب سے اہلِ شیرشاہ اور پوری اُمتِ مسلمہ کو دلی عید مبارک۔ 🌙✨اللہ ...
27/05/2026

عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر شیرشاہ یوتھ سوسائٹی کی جانب سے اہلِ شیرشاہ اور پوری اُمتِ مسلمہ کو دلی عید مبارک۔ 🌙✨

اللہ تعالیٰ ہماری قربانیوں، عبادات اور نیک خواہشات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، اور ہمارے دلوں میں محبت، اخوت اور انسانیت کا جذبہ ہمیشہ قائم رکھے۔

آئیے اس عید پر ضرورت مندوں، غریبوں اور اپنے اردگرد موجود لوگوں کی خوشیوں کا بھی خیال رکھیں، کیونکہ حقیقی خوشی بانٹنے میں ہے۔

شیرشاہ یوتھ سوسائٹی
ایک قدم بہتر مستقبل کی جانب

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ شیرشاہ یوتھ سوسائٹی کی جانب سے اہلِ علاقہ کی سہولت کے لیے شیرشاہ میں عیدالاضحیٰ 2026 کی ...
25/05/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

شیرشاہ یوتھ سوسائٹی کی جانب سے اہلِ علاقہ کی سہولت کے لیے شیرشاہ میں عیدالاضحیٰ 2026 کی نمازِ عید کے اوقات پر مشتمل یہ معلوماتی پوسٹر پیشِ خدمت ہے۔
براہِ کرم اپنے عزیز و اقارب، دوستوں اور محلّے کے گروپس میں ضرور شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ بروقت اپنی قریبی مسجد میں نمازِ عید ادا کر سکیں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کی عبادات، قربانی اور دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین

شیرشاہ یوتھ سوسائٹی
ایک قدم بہتر مستقبل کی جانب

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 🌙شیرشاہ یوتھ سوسائٹی کی جانب سے اہلِ علاقہ کی سہولت کے لیے شیرشاہ میں عیدالاضحیٰ 2026 کی...
24/05/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 🌙

شیرشاہ یوتھ سوسائٹی کی جانب سے اہلِ علاقہ کی سہولت کے لیے شیرشاہ میں عیدالاضحیٰ 2026 کی نمازِ عید کے اوقات پر مشتمل یہ معلوماتی پوسٹر پیشِ خدمت ہے۔
براہِ کرم اپنے عزیز و اقارب، دوستوں اور محلّے کے گروپس میں ضرور شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ بروقت اپنی قریبی مسجد میں نمازِ عید ادا کر سکیں۔ 🤍

اللہ تعالیٰ ہم سب کی عبادات، قربانی اور دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین 🌸

شیرشاہ یوتھ سوسائٹی
ایک قدم بہتر مستقبل کی جانب ✨

🌸 ماں — اللہ کی سب سے خوبصورت نعمت 🌸شیرشاہ یوتھ سوسائٹی کی جانب سے دنیا کی تمام ماؤں کو مادرِ محبت کا دن مبارک ہو۔ ❤️ماں...
10/05/2026

🌸 ماں — اللہ کی سب سے خوبصورت نعمت 🌸

شیرشاہ یوتھ سوسائٹی کی جانب سے دنیا کی تمام ماؤں کو مادرِ محبت کا دن مبارک ہو۔ ❤️

ماں وہ ہستی ہے جو اپنی اولاد کی خوشیوں کے لیے ہر قربانی دیتی ہے، دعا بن کر ساتھ رہتی ہے اور ہر مشکل میں سایۂ رحمت ثابت ہوتی ہے۔

✨ “جنت ماں کے قدموں تلے ہے” ✨

آئیے آج کے دن اپنی ماؤں کی قدر کریں، ان سے محبت کا اظہار کریں اور ان کی صحت و خوشیوں کے لیے دعا کریں۔

شیرشاہ یوتھ سوسائٹی
ایک قدم بہتر مستقبل کی جانب

🌟 شیرشاہ یوتھ سوسائٹی ممبران کے لیے ایک شاندار موقع! 🌟کیا آپ کو لوگوں کے سامنے انگریزی بولنے میں جھجھک محسوس ہوتی ہے؟ کی...
07/05/2026

🌟 شیرشاہ یوتھ سوسائٹی ممبران کے لیے ایک شاندار موقع! 🌟

کیا آپ کو لوگوں کے سامنے انگریزی بولنے میں جھجھک محسوس ہوتی ہے؟

کیا کمزور انگلش آپ کے کیریئر اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے؟

تصور کریں کہ آپ اعتماد کے ساتھ روانی سے انگریزی بول رہے ہیں، آپ کی بات میں وزن ہے اور ہر کوئی آپ کی مہارت کا معترف ہے۔

آپ اپنی پڑھائی اور پیشہ ورانہ زندگی میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنا چاہتے ہیں۔

شیرشاہ یوتھ سوسائٹی آپ کے اس خواب کو حقیقت بنانے کے لیے سینٹر آف کمیونیکیشن اینڈ ٹیکنالوجی (CCT) کے تعاون سے لائی ہے ایک بہترین حل!

📚 3 ماہ کا انگلش لینگویج کورس
یہ کورس خاص طور پر شیرشاہ یوتھ سوسائٹی کے ممبران کو بااختیار بنانے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

✨ کورس کی خاص باتیں:
-بول چال کی مہارت میں بہتری (Speaking Skills)
- اعتماد میں اضافہ (Boost Confidence)
- آسان گرامر اور ذخیرہ الفاظ (Grammar & Vocabulary)
- ماہر اساتذہ اور عملی مشقیں

🎁 خصوصی رعایت (Exclusive Offer):
شیرشاہ یوتھ سوسائٹی کے ممبران کے لیے:
50% ماہانہ فیس میں رعایت!
ایڈمیشن فیس بالکل ختم!
آخری تاریخ: 15 مئی 2026

مقامات: ہارون گرامر اسکول (برانچ 1 اور 2)، شیرشاہ، کراچی۔

📞 *ابھی رجسٹریشن کے لیے رابطہ کریں:*
0312-1046812 (واٹس ایپ دستیاب ہے)
آئیں، مل کر ایک بہتر اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھیں!

شیرشاہ یوتھ سوسائٹی -ایک قدم بہتر مستقبل کی جانب

شیر شاہ یوتھ سوسائٹی کی جانب سے یومِ مزدور کے موقع پر تمام محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔یہ دن ہمیں اُن عظیم انس...
01/05/2026

شیر شاہ یوتھ سوسائٹی کی جانب سے یومِ مزدور کے موقع پر تمام محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

یہ دن ہمیں اُن عظیم انسانوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کی اور آج ہمیں باعزت روزگار اور بہتر حالات میسر ہیں۔ ہمارے معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں مزدور طبقہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

آئیں عہد کریں کہ ہم ہر محنت کش کے حقوق کا احترام کریں گے، ان کے ساتھ انصاف کریں گے اور ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیں گے جہاں ہر فرد کو اس کی محنت کا پورا صلہ ملے۔

محنت کشوں کو سلام!
شیر شاہ یوتھ سوسائٹی
ایک قدم بہتر مستقبل کی جانب

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shershah Youth Society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share