09/06/2026
سب کا بہت شکریہ
میرے والدِ محترم محمد رفیق آرائیں صاحب کے انتقال پر غم و افسوس کی اس مشکل کٹھن گھڑی میں جس جس دوست، عزیز، رشتہ دار، ساتھی اور ہمدرد نے ہمارے دکھ کو اپنا دکھ سمجھا، ہم ان سب کے بے حد شکر گزار ہیں۔
سندھ کے مختلف اضلاع اور شہروں سے آ کر نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور فاتحہ خوانی تعزیت کرنے والے تمام احباب کا شکر گزار ہیں اور اس کے علاؤہ اندرون ملک اور بیرون ملک رہائش پذیر سینکڑوں دوستوں نے کال کر کے اظہارِ تعزیت کی ان سب دوستوں کی محبت، خلوص اور دعاؤں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جو بھی دوست عزیز واقارب اس غم میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے ہم دل کی گہرائیوں سے آپ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنی رحمتوں سے نوازے، آپ کی زندگیوں میں خوشیاں، آسانیاں اور برکتیں عطا فرمائے، اور آپ کو ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
خصوصی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے والدِ محترم محمد رفیق آرائیں صاحب کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
آپ سب کی محبت، دعاؤں اور تعاون کے لیے ہم ہمیشہ ممنون و مشکور رہیں گے۔
برائے مہربانی مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی ضرور فرمائیں۔
جزاکم اللہ خیراً