Pukhtoon S F Sindh

Pukhtoon S F Sindh A political organization which works for students rights

30/09/2026

پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن داؤد یونیورسٹی یونٹ کے صدر حمزہ افضل اور ان کی کابینہ کے اعزاز میں عشائیہ

انجینئر آصف خان یوسفزئی کی جانب سے پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن داؤد یونٹ کے صدر حمزہ افضل اور ان کی کابینہ کے اعزاز میں خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں باہمی امور، طلبہ کے مسائل اور تنظیمی معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن داؤد یونیورسٹی یونٹ کے صدر حمزہ افضل اور ان کی کابینہ کے اعزاز میں عشائیہانجینئر آصف خان یوسفزئی ...
29/09/2026

پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن داؤد یونیورسٹی یونٹ کے صدر حمزہ افضل اور ان کی کابینہ کے اعزاز میں عشائیہ

انجینئر آصف خان یوسفزئی کی جانب سے پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن داؤد یونٹ کے صدر حمزہ افضل اور ان کی کابینہ کے اعزاز میں خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں باہمی امور، طلبہ کے مسائل اور تنظیمی معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

24/09/2026

د پښتون سټوډنټس فیډریشن سندھ پخواني صوبايي چئيرمين سيد زاکر شاه په قیادت کې، د پښتون سټوډنټس فیډریشن سندھ ملګرو د منګهوپیر په درنې کي ګډون .

پشتون کلچر صرف لباس، زبان اور رسم و رواج کا نام نہیں، بلکہ یہ ہماری مہمان نوازی، غیرت، بہادری، سادگی اور روایات کا خوبصو...
24/09/2026

پشتون کلچر صرف لباس، زبان اور رسم و رواج کا نام نہیں، بلکہ یہ ہماری مہمان نوازی، غیرت، بہادری، سادگی اور روایات کا خوبصورت امتزاج ہے۔ ❤️

پشتون کلچر — ہماری پہچان، ہماری روایت، ہمارا فخر! ❤️

24/09/2026
 پختون ثقافت کا عالمی دن مبارک ہوپختون سٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ
23/09/2026


پختون ثقافت کا عالمی دن مبارک ہو
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ

22/09/2026

📢 اہم اعلان — 23 ستمبر

23 ستمبر کو پختون کلچر ڈے کے حوالے سے ہونے والی سرگرمی کے بجائے عوامی نیشنل پارٹی سندھ مظلوم خاندان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے کل 4بجے احتجاجی دھرنے میں شرکت کرے گی۔

یہ دھرنا عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید کی قیادت میں منعقد ہوگا۔

ہم تمام پختونوں اور تمام قومیتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس دھرنے میں عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ بھرپور شرکت کریں، تاکہ مظلوم خاندان کو انصاف دلانے کے لیے اپنی آواز بلند کی جا سکے۔

خصوصاً سندھ بھر کے تمام پختونوں اور پختون کلچر سے وابستہ دوستوں سے گزارش ہے کہ 23 ستمبر کو دھرنے میں لازمی شرکت کریں اور اسے کامیاب بنائیں۔

یہ صرف ایک خاندان کا مسئلہ نہیں، بلکہ ایک مظلوم باپ کے لیے انصاف اور اس کے شہید بیٹے کے لیے انصاف کی آواز ہے۔

آئیں، مظلوم خاندان کے ساتھ کھڑے ہوں اور انصاف کے مطالبے کو مضبوط بنائیں۔




پختون کلچر ڈے 2026: اے این پی سندھ سے ایک اہم سوالپختون کلچر ڈے محض ایک سیاسی یا تفریحی پروگرام نہیں، بلکہ ہماری زبان، ل...
11/09/2026

پختون کلچر ڈے 2026: اے این پی سندھ سے ایک اہم سوال

پختون کلچر ڈے محض ایک سیاسی یا تفریحی پروگرام نہیں، بلکہ ہماری زبان، لباس، ادب، موسیقی، روایات، تاریخ اور اجتماعی شناخت کو زندہ رکھنے کا ذریعہ ہے۔

کراچی میں پختون کلچر ڈے کی سرگرمیوں کو منظم کرنے میں انجینئر آصف اور پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ نے ایک اہم کردار ادا کیا اور 2019سے یہ تسلسل جاری رکھا جس سے متاثر ہوکہ پوری دنیا میں پختون قوم 23ستمبر کو اپنی ثقافت مناتی رہی۔ بعد ازاں 2023 میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ نے آرٹس کونسل کراچی میں باقاعدہ پختون کلچر ڈے کا پروگرام منعقد کیا اور 2024 کو ساحل سمندر پر، جس سے یہ روایت مزید نمایاں ہوئی۔
گزشتہ سال حالات اور سیلاب کے باعث پروگرام نہ ہو سکا۔ اگر اس وقت پی ایس ایف سندھ کی جانب سے پروگرام منعقد کرنے کی کوشش کی گئی تھی مگر اسے آگے بڑھنے نہیں دیا گیا، تو آج ایک سال بعد سوال مزید اہم ہو جاتا ہے:

اس سال پختون کلچر ڈے کون منائے گا؟
چونکہ پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ بحال نہیں ہوئی، تو کیا عوامی نیشنل پارٹی سندھ خود اس قومی و ثقافتی دن کو بھرپور انداز میں منائے گی؟
کیا کراچی کے لاکھوں پختون نوجوانوں، طلبہ، ادیبوں، شاعروں، فنکاروں اور عام شہریوں کو اپنی ثقافت کے اظہار کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم دیا جائے گا؟

یا پھر اس سال بھی خاموشی اختیار کی جائے گی؟

ہم یہ سوال کسی جماعت کی مخالفت میں نہیں بلکہ پختون ثقافت اور اپنی شناخت کے تحفظ کے لیے اٹھا رہے ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی سندھ سے واضح سوال ہے:

کیا 23 ستمبر 2026 کو پختون کلچر ڈے منایا جائے گا؟
اگر ہاں، تو کہاں، کب اور کس سطح پر؟
اور اگر نہیں، تو اس کی وجہ کیا ہے؟

پختون ثقافت کسی ایک فرد، تنظیم یا سیاسی جماعت کی میراث نہیں۔
یہ پوری پختون قوم کی شناخت اور نسلوں کی امانت ہے۔

ثقافت کو سیاست سے بالاتر رکھیں، روایت کو زندہ رکھیں اور پختون نوجوانوں کو اپنی شناخت پر فخر کرنے کا موقع دیں۔

Address

Bacha Khan Markaz Banaras
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pukhtoon S F Sindh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Pukhtoon S F Sindh:

Shortcuts

Share