JMJ Youth Wing

JMJ Youth Wing Empowering Youth To built a Better Future.

27/05/2026

🌙 *عید الاضحیٰ مبارک* 🌙

*تَقَبَّلَ اللّٰهُ مِنَّا وَمِنْكُمْ صَالِحَ الْأَعْمَال*
اللہ تعالیٰ ہماری اور آپ کی قربانی، عبادات، دعائیں اور تمام نیک اعمال اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، اور اس بابرکت عید کے صدقے ہماری زندگیوں میں خوشیاں، برکتیں، صحت، رزقِ حلال، سکون اور آپس میں محبت و اتحاد عطا فرمائے۔ *آمین* 🤲🏻

*جوناگڑھ میمن جماعت یوتھ ونگ* ⚖️

19/05/2026
04/05/2026

⚠️*کیا ہماری برادری میں کوئی گھر ایسا بھی ہو… جہاں اس عید گوشت نہ پکے؟*

یہ سوال ہم سب کیلئے ہے…

*جوناگڑھ میمن جماعت یوتھ ونگ* آپ کو یاد دلانا چاہتی ہے کہ
ہماری اپنی جماعت میں آج بھی ایسے سفید پوش گھرانے موجود ہیں
جو کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے…
مگر عید کے دن بھی خاموشی سے گزار دیتے ہیں۔

ہم اکثر اپنی قربانی پوری کر کے مطمئن ہو جاتے ہیں…
مگر کیا ہم نے کبھی سوچا…
ہمارے اپنے کسی گھر میں چولہا ٹھنڈا بھی رہ سکتا ہے؟

یہی وہ لمحہ ہے جہاں آپ کا فیصلہ
کسی کی پوری عید بدل سکتا ہے۔

پچھلے سال آپ کے تعاون سے کئی گھروں میں خوشیاں پہنچیں…اور اس سال بھی وہ گھرانے آپ کے منتظر رہینگے…

⏳ وقت کم ہے
🤝 ضرورت زیادہ ہے

*🐄 اپنی قربانی کا جانور یا حصہ جماعت وقف کریں*
*💖 اور اس احساس کے ساتھ دیں… کہ یہ اپنے لوگوں کیلئے ہے*

📞 ابھی رابطہ کریں:
*سفیان منشی: 03232745740*

❗ فیصلہ آپ کا ہے…
کسی کے گھر میں خوشی جائے گی… یا خاموشی رہے گی؟

*جوناگڑھ میمن جماعت یوتھ ونگ ⚖️*

22/04/2026

🌙 *قربانی…* سنتِ ابراہیمی، اطاعتِ الٰہی اور اپنوں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کا ذریعہ

*جوناگڑھ میمن جماعت یوتھ ونگ* اپنے تمام *معزز مخیر ممبران* سے دل کی گہرائی سے گزارش کرتی ہے…

*عید الاضحیٰ صرف ایک رسم نہیں،* بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے اور اپنی خوشی دوسروں تک پہنچانے کا عظیم موقع ہے۔
ہماری اپنی برادری میں ایسے سفید پوش گھرانے موجود ہیں
جو کسی سے اظہار نہیں کرتے، مگر دلی خواہش رکھتے ہیں
کہ عید کے دن اُن کے گھر میں بھی گوشت پکے،
اور اُن کے بچے بھی *عید کی خوشیاں* محسوس کریں۔

📖 *نبی کریم ﷺ نے فرمایا:*
"قربانی کے دن اللہ تعالیٰ کے نزدیک انسان کا کوئی عمل قربانی سے زیادہ محبوب نہیں"
*(ترمذی)*
اور *آپ ﷺ* نے قربانی کے گوشت کو خود کھانے، دوسروں کو کھلانے اور تقسیم کرنے کی ترغیب دی *(صحیح مسلم)*
✨ *سوچیے…* اگر آپ کی قربانی کسی اپنے ضرورت مند گھر تک پہنچے
تو یہ عمل آپ کے لیے عظیم اجر، برکت اور *اللہ کی رضا* کا سبب بن سکتا ہے۔
پچھلے سال آپ کے تعاون سے کئی گھروں میں عید کی خوشیاں پہنچیں…
اس سال بھی ہم آپکی *امانت* اپنی برادری کے مستحق گھروں تک پہنچائیں گے — آپ کے تعاون سے *ان شاءاللہ!*

🤝 اپنی قربانی کا جانور یا حصہ جماعت کو *وقف* کریں،
💖 تاکہ ہماری برادری کا ہر گھر عید کی خوشی میں شامل ہو سکے

📞*رابطہ برائے تعاون:*
سفیان منشی: 03232745740

🌙 اللہ کی رضا کے لیے دیا گیا حصہ کبھی ضائع نہیں ہوتا، بلکہ برکت بن کر واپس آتا ہے

*جوناگڑھ میمن جماعت یوتھ ونگ ⚖️*

Get ready Junagadh Youth! 🏅The 𝗔𝗹𝗹 𝗣𝗮𝗸𝗶𝘀𝘁𝗮𝗻 𝗠𝗲𝗺𝗼𝗻 𝗙𝗲𝗱𝗲𝗿𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻 proudly announces the upcoming 𝗔𝗣𝗠𝗙 𝗬𝗼𝘂𝘁𝗵 𝗢𝗹𝘆𝗺𝗽𝗶𝗰𝘀.A platfo...
24/11/2025

Get ready Junagadh Youth! 🏅
The 𝗔𝗹𝗹 𝗣𝗮𝗸𝗶𝘀𝘁𝗮𝗻 𝗠𝗲𝗺𝗼𝗻 𝗙𝗲𝗱𝗲𝗿𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻 proudly announces the upcoming 𝗔𝗣𝗠𝗙 𝗬𝗼𝘂𝘁𝗵 𝗢𝗹𝘆𝗺𝗽𝗶𝗰𝘀.

A platform dedicated to empowering youth, promoting sports, and building future champions.
𝗖𝗼𝗺𝗶𝗻𝗴 𝗦𝗼𝗼𝗻.

*JUNAGADH MEMON JAMAAT YOUTH WING ⚖️*

20/11/2025

*اِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ*
(ہم اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے)

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ محمد یوسف عبد الستار روکڑیا رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔
*نمازِ جنازہ* کل بروز جمعہ، نمازِ فجر کے بعد ادا کی جائے گی۔
نمازِ فجر کا وقت: 5:55 صبح
📍 مقام: *سفید مسجد*، سولجر بازار نمبر 1، نزد پولیس تھانہ سولجر بازار

تدفین *جوناگڑھ میمن جماعت قبرستان*، سعدی ٹاؤن میں کی جائیگی۔

برائے تعزیت:
عبدالقادر یوسف
📞 0322-2686933
📞 0321-9234333

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے،
ان کے درجات بلند فرمائے،
اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین 🤲🏻

16/11/2025

*اِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ*
(ہم اللہ کے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے)
‎_اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلَهُمْ وَارْحَمْهُمْ وَسَكِّنْهُمْ فِی الْجَنَّة_

انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
*سہیل اقبال پٹیل ولد محمد اقبال پٹیل* کا انتقال ہو گیا ہے۔😢

نمازِ جنازہ کورٹ روڈ مسجد (کورٹ روڈ)، برنس روڈ میں نمازِ عصر کے بعد ادا کی جائے گی۔
جماعت کا وقت: 03:45 شام

اللہ تعالیٰ مرحوم کو *جنت الفردوس* میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،🤲🏻
اور اہلِ خانہ کو *صبرِ جمیل* عطا فرمائے،🤲🏻
اور اس صدمے کو ان کے لیے *درجات کی بلندی* کا ذریعہ بنائے۔
*آمین ثم آمین* 🤲🏻

12/09/2025

UCrave
Sana Jewellers LLC - UAE

Golden Woods Development










Address

Ground Floor, Plot # 1387/88, Block # 3, Siddiqabad, F. B Area
Karachi
75950

Opening Hours

04:00 - 05:00

Telephone

+923232745740

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JMJ Youth Wing posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to JMJ Youth Wing:

Share