21/05/2026
ترقیاتی منصوبوں میں عوام کی شمولیت بہت ضروری ہے بالخصوص ان منصوبوں میں جن کے براہِ راست اثرات عام آدمی پر پڑتے ہوں اور یہی عام آدمی متاثرین کہلاتا ہے ۔
ایسا ہی ایک منصوبہ ایم ایل ون بھی ہے ۔ جس کی تفصیلات عوام کو نہ بتائی گئیں ۔ سروے میں کون کون سی آبادیاں متاثر ہونگی ۔ نقصان کی تلافی کون کرے گا ۔ یہ بات کہیں نہیں ہورہی ۔
انہی سوالات پر آواز اٹھانے کے لیے سول سوسائٹی اور پروجیکٹ متاثرین کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی ۔ جس میں ذمہ دار اداروں سے سوالات کیے گئے ۔