07/10/2026
پاکستان سنی تحریک ضلع راولپنڈی کے صدر علامہ ریاض الرحمن صدیقی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی کا راستہ سیاسی استحکام سے گزرتا ہے۔ ملکی استحکام کے لیے سیاسی قیادت کو مکالمے کا راستہ اپنانا چاہیے اور ذاتی و جماعتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جڑواں شہروں کے عہدیداران اور رابطہ کمیٹی کے اراکین کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا