23/02/2026
الحمدللہ رب العالمین!
ہر سال کی طرح اس سال بھی Ghulam Maqsood Trust کے تحت راشن کی تقسیم کا کام مخیر حضرات کے تعاون سے جاری ہے۔ آپ سب کے اعتماد اور مدد کی بدولت مستحق اور ضرورت مند گھرانوں تک راشن پہنچایا جا رہا ہے۔
ہم صاحبِ استطاعت بھائیوں سے گزارش کرتے ہیں کہ اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے والدین، اہلِ خانہ اور مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے بھی تعاون فرمائیں، تاکہ یہ صدقہ جاریہ آپ کے لیے دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ بنے۔
اللہ پاک تمام معاونین کے رزق میں خیر کے ساتھ برکت عطا فرمائے، ان کے مال و جان کی حفاظت فرمائے اور اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔