14/09/2026
الحمدللہ اللہ رب العزت کے فضل و کرم و احسان سے آج بروز اتوار مورخہ 13 ستمبر 2026 بوقت صبح 09:30 بجے تا 12:30 بجے تک *کچھی میمن جماعت خانہ بھیم پورہ* میں *کچھی میمن اسٹوڈنٹس فیڈریشن بھیم پورہ وارڈ* اور *کچھی میمن سیرت سرکل* کے تعاون سے مَردوں کے لیے مسنون علاج *"حجامہ"* کے فی سبیل اللہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
*رجسٹریشن* 172
*مریض* کم و بیش 150
*تھراپسٹ* 15
اس کیمپ کی برکت سے الحمدللہ پزاروں افراد تک نبی ﷺ کی *حجامہ* سے متعلق مبارک احادیث پہنچیں۔
نبی ﷺ کی مبارک سنت کو عام کرنے میں *کچھی میمن جماعت بھیم پورہ* نے بھرپور تعاون کیا جس کے لیے اللہ پاک انتظامیہ کو بہترین بدل عطا فرمائیں۔
اس کے علاوہ جس جس ساتھی نے جس بھی سطح پر محنت کی، اللہ رب العزت ان سب سے راضی ہو جائیں اور اسی طرح نبی ﷺ کی مسنون زندگی کو عام کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین