18/07/2026
اوکھائی میمن ہسپتال، حسین آباد میں اوکھائی میمن انجمن کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ
ڈاکٹر قاسم کھوسہ صاحب کی سربراہی میں اوکھائی میمن ہسپتال، حسین آباد میں ہر 15 دن بعد شوگر اور بلڈ پریشر کا مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیا جاتا ہے۔
اس کیمپ میں مریضوں کا مفت طبی معائنہ، شوگر اور بلڈ پریشر کی جانچ کی جاتی ہے، جبکہ مستحق افراد کو مفت ادویات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔
یہ فلاحی خدمت اوکھائی میمن انجمن کی جانب سے باقاعدگی سے انجام دی جا رہی ہے۔
تمام مستحق اور ضرورت مند افراد سے گزارش ہے کہ اس مفت طبی سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔