Tanzeem Ul Masajid E Ahlesunnat

Tanzeem Ul Masajid E Ahlesunnat Official Page of Tanzeem ul Masajid e AhleSunnat Pakistan

Join us Thursday 30th July for our weekly Dhikr gathering, where we will be honoured to welcome special guest speaker:M*...
30/07/2026

Join us Thursday 30th July for our weekly Dhikr gathering, where we will be honoured to welcome special guest speaker:

M***i Abid Mubarak Al-Madani Sahib (Karachi, Pakistan)

إن شاء الله

15/07/2026

افواجِ پاکستان اور قومی ادارے • ملکی دفاع کے ضامن

صدر تنظیم المساجد اہلِ سنت پاکستان، خلیفۂ حضور تاج الشریعہ، پیرِ طریقت، شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا مــفــتــی مــحــمــد عــابــد مــبــارک الــمــدنــی دامت برکاتہم العالیہ نے ایک سیاسی رہنما کے پاکستانی افواج سے متعلق حالیہ بیان پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور دفاع کے لیے افواجِ پاکستان اور قومی اداروں کا کردار نہایت اہم ہے۔

الحمدللہ رب العالمین آپ مــفــتــی مــحــمــد عــابــد مــبــارک الــمــدنــی نے افواجِ پاکستان اور تمام قومی اداروں کے لیے خصوصی دعاؤں کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ اپنی یکجہتی کا بھی اعلان کیا۔ ملکی بقا اور دفاع کے ضامن اداروں کے ساتھ اول تا آخر ثابت قدمی کے ساتھ کھڑے رہتے ہوئے محبت اور یکجہتی کی روشن مثال قائم کرنی چاہیے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک پاکستان اور تمام قومی اداروں کو سلامت رکھے، آمین۔




11/07/2026

Uk tour 2026
12 July to 12 August

ان شاء اللہ عزوجل تین روزہ محافل شہداء کربلا و ذکر اہل بیت ان عظیم لمحات کو ضائع نا کیجئیے آئیے مل کر اہل بیت اطہار کے ذ...
21/06/2026

ان شاء اللہ عزوجل
تین روزہ محافل
شہداء کربلا و ذکر اہل بیت

ان عظیم لمحات کو ضائع نا کیجئیے
آئیے مل کر اہل بیت اطہار کے ذکر کی محافل اللہ کے ولی سید بسم اللہ شاہ بخاری کے دربار میں منعقد کرتے ہیں

پہلا دن 8 محرم الحرام بروز بدھ

4:00بجے تلاوت
بعدہ دلائل الخیرات
نماز عصر 6:00

نعت خواں،
الحاج محمد ساجد قادری
مفتی سید بلال شاہ بخاری

درس قرآن ،
شیخ الحدیث مفتی عابد مبارک المدنی
ذکر و دعا شیخ الحدیث پیر طریقت
مفتی ابوبکر صدیق القادری الشاذلی

دوسرا دن 9محرم الحرام بروز جمعرات
4:00 بجے ,,محفل قصیدہ بردہ شریف

نعت خواں
محمد خاور نقشبندی ،
الحاج محمد ساجد قادری
درس قرآن ،
شیخ الحدیث مفتی محمد عابد مبارک مدنی
ذکر و دعا مفتی سید بلال شاہ بخاری

تیسرا دن 10 محرم الحرام بروز جمعہ

4:00 بجے محفل ختم قادریہ و ختم خواجگان

نماز عصر 6:00

نعت خواں :
الحاج محمد ساجد قادری ،
محمد خاور نقشبندی
درس قرآن : شیخ الحدیث
مفتی عابد مبارک المدنی
، دعائے عاشورہ اجتماعی دعا
علامہ مولانا حافظ عبد الصمد قادری

اختتام وقت افطار ہوگا۔
ہر محفل کے اختتام پر افطار و لنگر حسنین کریمین کا اہتمام ہے
ایڈریس ؛
دربار سید بسم اللہ شاہ بخاری
کڈنی ہل احمد علی پارک دھوراجی کالونی،
لازمی شرکت فرمائیں

سلام مسنون ، سالانہ عرس مبارک سیدنا بسم اللہ شاہ  بخاری رحمۃ اللہ علیہ ، 7/8/9 ذوالحج بمطابق اتوار ،  پیر ،منگل ، 24/25/...
23/05/2026

سلام مسنون ،
سالانہ عرس مبارک سیدنا بسم اللہ شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ ،
7/8/9 ذوالحج بمطابق
اتوار ، پیر ،منگل ،
24/25/26 مئی
، کڈنی ہل دھوراجی کا لونی بہادرآباد ،
تمام دوستوں کو شرکت کی خصوصی دعوت ہے ،
پروگرام کی ترتیب ،
پہلے دن ان شاء للہ عزوجل خواتین کے لئے پردے کے اہتمام کے ساتھ درس قرآن ہو گا ،
دوسرے دن ،،
عصر کے بعد دلائل الخیرات ،
مغرب کے بعد قصیدہ بردہ شریف مکمل اور
عشاء کے بعد خطابات علماء کرام ،

اور تیسرے دن آخری مرکزی اختتامی نشت 4بجے سے وقت افطار تک ہوگی ،
احباب سے دونوں دن کی نشستوں میں وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کی درخواست ہے ،
دعا گو ،
علامہ پیر سید مظفر حسین شاہ ،
مفتی محمد عابد مبارک المدنی،

وزیرِ داخلہ برائے مملکت جناب طلال چودھری کی مفتی اعظم پاکستان منیب الرحمان صاحب صدر تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان اُن کے...
20/05/2026

وزیرِ داخلہ برائے مملکت جناب طلال چودھری کی مفتی اعظم پاکستان منیب الرحمان صاحب صدر تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان اُن کے ادارے دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں اہم ملاقات ، اس موقع پر صدر تنظیم المساجد اہل سنت پاکستان علامہ مفتی عابد مبارک المدنی و نظم اعلیٰ تنظیم المساجد اہل سنت پاکستان علامہ سید مظفر شاہ قادری اور مفتی رفیع الرحمٰن نورانی بھی موجود تھے۔

20 مئی 2026

آؤ آؤ عاشقانِ اولیاء!مرکزِ تجلیات، شہنشاہِ ولایتحضرت پیر سید بسم اللہ شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہکے سالانہ عرسِ مبارک میں ب...
18/05/2026

آؤ آؤ عاشقانِ اولیاء!

مرکزِ تجلیات، شہنشاہِ ولایت
حضرت پیر سید بسم اللہ شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ
کے سالانہ عرسِ مبارک میں بھرپور شرکت فرمائیں۔

یہ بابرکت اور روح پرور محفلیں ذکرِ الٰہی، درود و سلام، تلاوتِ قرآنِ پاک، نعتِ رسول ﷺ اور اولیاءِ کرام کی محبت سے منور ہوں گی۔

علمائے کرام، مشائخِ عظام اور نعت خواں حضرات اپنے ایمان افروز بیانات اور نعتوں سے محفل کو چار چاند لگائیں گے۔

اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ہمراہ ضرور تشریف لائیں اور اس عظیم روحانی اجتماع سے فیوض و برکات سمیٹیں۔

📅 7، 8، 9 ذوالحج 1447ھ
📅 بمطابق 24، 25، 26 مئی 2026ء

📍 دربارِ عالیہ سید بسم اللہ شاہ بخاریؒ ،کڈنی ہل پارک، نزد دھورا جی کالونی، کراچی

آئیں! محبتِ اولیاء کے اس نورانی اجتماع کا حصہ بنیں اور اپنی روح کو عشقِ مصطفی ﷺ و محبتِ اولیاء سے منور کریں۔

“ذکرِ اولیاء رحمتِ الٰہی کے نزول کا سبب بنتا ہے”
دعا ہے اللہ پاک ہمیں اولیاءِ کاملین کے فیوضات نصیب فرمائے۔ آمین

#کراچی

آؤ آؤ عاشقانِ اولیاء! مرکزِ تجلیات، شہنشاہِ ولایتحضرت پیر سید بسم اللہ شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہکے سالانہ عرسِ مبارک میں ...
17/05/2026

آؤ آؤ عاشقانِ اولیاء!

مرکزِ تجلیات، شہنشاہِ ولایت
حضرت پیر سید بسم اللہ شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ
کے سالانہ عرسِ مبارک میں بھرپور شرکت فرمائیں۔

یہ بابرکت محفلیں ذکرِ الٰہی، درود و سلام، نعتِ رسول ﷺ اور اولیاءِ کرام کی محبت سے منور ہوں گی۔

اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ہمراہ ضرور تشریف لائیں اور فیوض و برکات سمیٹیں۔

📅 7،8،9 ذوالحج 1447ھ
📅 بمطابق 24،25،26 مئی 2026ء

📍 دربارِ عالیہ سید بسم اللہ شاہ بخاریؒ، کڈنی ہل پارک،نزد دھورا جی کالونی، کراچی

آئیں! محبتِ اولیاء کے اس روح پرور اجتماع کا حصہ بنیں۔
دعا ہے اللہ پاک ہمیں اولیاءِ کاملین کے فیوضات نصیب فرمائے۔ آمین

#کراچی

Address

Karachi
75760

Telephone

03331250009

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tanzeem Ul Masajid E Ahlesunnat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Tanzeem Ul Masajid E Ahlesunnat:

Shortcuts

Share