HRUNP

HRUNP HRUNP – The Principal Civil Society of Pakistan! We believe in the power of community and the importance of working together to create positive change.
(1)

HRUNP a civil society organization registered under societies act 1860, is dedicated to serving the people of Pakistan and working towards a brighter, more just future. We are a non-governmental, non-profit organization with a mission to promote and protect the well-being and rights of all citizens. Our team of dedicated professionals is committed to serving the people of Pakistan with integrity,

patriotism, and a deep sense of purpose. Through our programs and initiatives, we strive to make a real difference in people's lives and build a stronger, more united society.

* Equality: We believe in the equal and inalienable rights of all individuals, and we work to ensure that these rights are respected and upheld.
*Justice: We strive for a world that is just and fair, and we work to address and prevent human rights abuses and violations.
*Non-Discrimination: We reject all forms of discrimination and promote equality and inclusiveness for all individuals
*Dignity: We believe in the inherent dignity and worth of every person, and we work to ensure that this dignity is respected and protected
*Empowerment: We believe in empowering individuals and communities to defend their rights and create positive change
We are proud to be part of the human rights movement and to work towards a world that is more just, equitable, and free for all. Thank you for your support and for joining us in this important mission. HRUNP believe in the power of community and the importance of working together to create a better world. We are guided by a set of fundamental principles that shape everything we do, from our mission and values to the programs and initiatives we support. These principles include:

*Empowerment: We believe in empowering individuals and communities to take control of their own lives and create positive change.
*Inclusiveness: We strive for a world that is inclusive, equitable, and free from discrimination and bias.
*Collaboration: We believe in the power of collaboration, and we work closely with partners and stakeholders to achieve shared goals.
*Sustainability: We are committed to sustainable practices and sustainable development, and we work to ensure that our programs and initiatives have a lasting impact.
*Integrity: We hold ourselves to the highest standards of ethics and integrity, and we are accountable to our stakeholders and the communities we serve.

🇵🇰 گلشنِ اقبال میں جشنِ آزادی کی پُروقار تقریب، سبز ہلالی پرچم تلے پاکستان سے وفاداری کا عہد 🇵🇰گلشنِ اقبال میں جشنِ آزاد...
13/08/2026

🇵🇰 گلشنِ اقبال میں جشنِ آزادی کی پُروقار تقریب، سبز ہلالی پرچم تلے پاکستان سے وفاداری کا عہد 🇵🇰

گلشنِ اقبال میں جشنِ آزادی پاکستان کے موقع پر پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں سبز ہلالی پرچم سربلند کیا گیا اور قومی جذبے کے ساتھ کیک کٹنگ کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔

تقریب میں HRUNP کے چیئرمین انور احمد خان، بیرسٹر عامر سمیع، ایڈمن انچارج اسد احمد خان، سکندر تسلیم (ممبر ٹاسک فورس)، ڈاکٹر نوید اختر، سہیل عبدی، سید طاہر حسین، فرید الدین چشتی اور جان دورانی سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے عہد کیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ مخلص رہتے ہوئے اپنے لوگوں کی خدمت، قانون کی پاسداری اور معاشرے کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

شرکاء نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وطنِ عزیز کے دفاع اور سلامتی کے لیے پاک افواج کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور قومی یکجہتی و ملکی وقار کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں گے۔

🇵🇰 یہ وطن ہماری پہچان، ہماری ذمہ داری اور ہماری شان ہے۔

پاکستان زندہ باد 🇵🇰
پاک فوج پائندہ باد 🇵🇰

#14اگست

13/08/2026

🇵🇰 گلشنِ اقبال میں شاندار پرچم کشائی کی تقریب — پاکستان سے وفاداری کا عہد 🇵🇰

جشنِ آزادی کے موقع پر گلشنِ اقبال میں پُروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں HRUNP کے چیئرمین انور احمد خان، بیرسٹر عامر سامی سمیت دیگر معزز شخصیات اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب میں سبز ہلالی پرچم سربلند کیا گیا اور پاکستان کی سلامتی، خودمختاری، اتحاد اور خوشحالی کے لیے خصوصی عزم کا اظہار کیا گیا۔

شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہماری پہچان، ہماری آزادی اور ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل ہے۔ وطنِ عزیز کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ اتحاد، قانون اور قومی یکجہتی کے ساتھ کیا جائے گا۔

🇵🇰 پاکستان زندہ باد!
🇵🇰 پاک فوج پائندہ باد!
🇵🇰 ہمارا پرچم، ہماری شان!

13/08/2026

Anwar Ahmed Khan Chairman HRUNP on 79th Pakistan Independence Day

5 اگست — یومِ استحصالِ کشمیرظلم وقتی ہو سکتا ہے، مگر حق ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔ہم کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور بنیادی ان...
05/08/2026

5 اگست — یومِ استحصالِ کشمیر
ظلم وقتی ہو سکتا ہے، مگر حق ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔
ہم کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور بنیادی انسانی حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں۔

4th August – Youm-e-Shuhada Sindh Police 🇵🇰We salute the brave martyrs whose sacrifice continues to protect our nation. ...
04/08/2026

4th August – Youm-e-Shuhada Sindh Police 🇵🇰
We salute the brave martyrs whose sacrifice continues to protect our nation. 🕊️


🖤 اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَمرحوم سید اقبال حیدر کے انتقال کی خبر انتہائی رنج و الم کے ساتھ موصول ہوئی۔...
31/07/2026

🖤 اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَ

مرحوم سید اقبال حیدر کے انتقال کی خبر انتہائی رنج و الم کے ساتھ موصول ہوئی۔

ہیومن رائٹس یونیورسل نیشنز آف پاکستان (HRUNP) مرحوم کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور تمام سوگواران سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی نیکیوں کو قبول فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو اس ناقابلِ تلافی صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ آمین۔

ہیومن رائٹس یونیورسل نیشنز آف پاکستان (HRUNP) ضلع ویسٹ، اورنگی ٹاؤن کی اہم مشاورتی نشستہیومن رائٹس یونیورسل نیشنز آف پاک...
23/07/2026

ہیومن رائٹس یونیورسل نیشنز آف پاکستان (HRUNP) ضلع ویسٹ، اورنگی ٹاؤن کی اہم مشاورتی نشست
ہیومن رائٹس یونیورسل نیشنز آف پاکستان (HRUNP) ضلع ویسٹ، اورنگی ٹاؤن کے ذمہ داران اور اراکین کی ایک اہم مشاورتی نشست منعقد ہوئی، جس میں کلیم (ٹاؤن کوآرڈینیٹر)، عریب (ڈپٹی کوآرڈینیٹر)، سہیل (آپریشن انچارج)، راحیل (آپریشنز کوآرڈینیٹر) سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں عوامی مسائل، انسانی حقوق کے تحفظ، سول سوسائٹی کے کردار اور عوامی خدمت کے دائرۂ کار کو مزید مؤثر بنانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے اس بات کا اظہار کیا کہ حالیہ عوامی مؤقف اور میڈیا پر دیے گئے پیغام نے شہریوں میں مثبت اعتماد پیدا کیا ہے، جس کے بعد سول سوسائٹی سے وابستہ افراد کی دلچسپی اور رابطوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اس موقع پر شرکاء نے چیئرمین HRUNP انور احمد خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عہد کیا کہ انسانی حقوق کے تحفظ، انصاف کی فراہمی اور عوامی خدمت کے مشن کو مزید قوت کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔
اجلاس میں ایڈمن انچارج اسد احمد خان، لیگل ایڈوائزر بیرسٹر عامر سمیع اور ممبر کونسل عامر صدیقی بھی ہیڈ آفس میں موجود تھے، جنہوں نے سول سوسائٹی کو مزید فعال اور منظم انداز میں عوامی خدمت کے لیے متحرک کرنے پر زور دیا۔

کراچی: ہیومن رائٹس یونیورسل نیشنز آف پاکستان (HRUNP) کے چیئرمین انور احمد خان نے کراچی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سماجی...
21/07/2026

کراچی: ہیومن رائٹس یونیورسل نیشنز آف پاکستان (HRUNP) کے چیئرمین انور احمد خان نے کراچی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سماجی کارکنان اور رضاکاروں سے ملاقات کی۔

ملاقات میں عوامی مسائل کے حل، انسانی حقوق کے تحفظ اور فلاحی سرگرمیوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ سماجی کارکنان نے انور احمد خان کی سربراہی میں مل کر عوام کی خدمت، مسائل کے حل اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مکمل یقین دہانی کرائی۔

ضلع ملیر میں ایچ آر یو این پی (HRUNP) سول سوسائٹی کی رکنیت سازی مہم کامیابی سے جاری ہے۔اس موقع پر چیئرمین ایچ آر یو این ...
20/07/2026

ضلع ملیر میں ایچ آر یو این پی (HRUNP) سول سوسائٹی کی رکنیت سازی مہم کامیابی سے جاری ہے۔
اس موقع پر چیئرمین ایچ آر یو این پی، انور احمد خان نے نئے اراکین سے ملاقات کی اور انہیں تنظیم کے اغراض و مقاصد، عوامی خدمت، انسانی حقوق کے تحفظ اور تنظیمی نظم و ضبط کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
چیئرمین انور احمد خان نے نئے اراکین کو ہدایت کی کہ وہ بلا تفریق عوام کے مسائل سنیں، ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں، مظلوم اور ضرورت مند افراد کی ہر ممکن مدد کریں اور ایچ آر یو این پی کے مشن کو دیانتداری، خدمت اور انصاف کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھائیں۔
اس موقع پر نئے اراکین نے چیئرمین کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عوامی خدمت اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

19 جولائی کو گلشنِ اقبال میں ڈاکٹر سلیم حیدر کی زیرِ اہتمام تحریک برائے قومی مقاصد ایجنڈا کے تحت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا...
19/07/2026

19 جولائی کو گلشنِ اقبال میں ڈاکٹر سلیم حیدر کی زیرِ اہتمام تحریک برائے قومی مقاصد ایجنڈا کے تحت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف سماجی، سیاسی اور عوامی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کر کے کراچی کے مستقبل، شہری حقوق اور جاری مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

اجلاس میں چیئرمین HRUNP اور صوبائی رہنما پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) انور احمد خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی، جن میں ایڈمن انچارج اسد احمد خان، بیریسٹر کنور عامر سمیع، محمد اختر اور عامر صدیقی شامل تھے۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی کو قبضہ مافیا، لینڈ مافیا، پانی مافیا اور بدعنوان عناصر کے تسلط سے آزاد کروا کر شہریوں کو ان کے بنیادی آئینی و انسانی حقوق دلانے کے لیے مشترکہ اور مؤثر جدوجہد کی جائے گی۔ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ کراچی کے مقامی شہریوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں، وسائل پر قبضے اور بنیادی سہولیات کی محرومی کے خلاف تمام قوتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر عملی حکمتِ عملی اختیار کریں گی۔

"کراچی کسی مافیا کی جاگیر نہیں، بلکہ کروڑوں شہریوں کا شہر ہے۔ اب فیصلے بند کمروں میں نہیں، عوام کی طاقت سے ہوں گے۔ ظلم، قبضہ اور ناانصافی کے خلاف متحد آواز ہی کراچی کو اس کا حقیقی حق دلائے گی۔"

جاری کردہ:
میڈیا سیل
ہیومن رائٹس یونیورسل نیشنز آف پاکستان (HRUNP)

Address

Head Quarter HRUNP : Plot No C1 Own Homes Block 21 Federal B Industrial Area Karachi
Karachi
75950

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HRUNP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to HRUNP:

Shortcuts

Share