RCP - Karachi

RCP - Karachi Revolutionary Communist Party - Karachi | Workers of the world, unite!

پروگریسو یوتھ الائنس (پی وائی اے) کوئی طلبہ یونین یا فیڈریشن نہیں ہے. پی وائی اے کا مقصد ترقی پسند رجحان رکھنے والے نوجوانوں اور طلبہ تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنا ہے تاکہ سیاسی جمود اور پراگندگی کا شکار زوال پذیر طلبہ سیاست کو عہد حاضر کے تقاضوں کے مطابق نظریاتی بنیادوں پر منظم اور متحرک کر کے نوجوانوں کے حقوق اور سوشلسٹ انقلاب کی جدوجہد کو آگے بڑھایا جائے. پی وائی اے جہاں طلبہ میں منشیات، جرائم، غنڈہ گردی اور اسلحہ کلچر کی شدید مذمت کرتی ہے وہاں ان رجحانات کے ذمہ دار اس سرمایہ دارانہ نظام اور موجودہ حکمرانوں کے خلاف ناقابل مصالحت جدوجہد کا عزم کرتی ہے.

:پروگرام و مطالبات

* تمام تعلیمی اداروں بالخصوص یونیورسٹی فیسوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔
* تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو نیشنلائز کر کے تعلیم کے کاروبار کو بند کیا جائے۔
* تعلیمی اداروں میں یونین سازی طلبہ کا آئینی، سیاسی اور قانونی حق ہے۔ طلبہ یونین پر پابندی فی الفور ختم کر کے یونین الیکشن کروائے جائیں، طلبہ کو اپنے حقوق کی آواز بلند کرنے کا حق دیا جائے اور تعلیمی اداروں کے تمام انتظامی امور میں طلبہ کی رائے کو فوقیت دی جائے۔
* تعلیمی اداروں میں طلبہ کو فنون لطیفہ، تکنیک، ریسرچ لیبز، فیلڈ وزٹ، کھیل کے مواقع، تفریحی اور ثقافتی سرگرمیوں کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں۔
* ہر تعلیمی ادارے میں ہاسٹل اور ٹرانسپورٹ طلبہ کی تعداد کے تناسب سے فراہم کئے جائیں۔
* تعلیمی اداروں میں ’’ڈسپلن‘‘ کے نام پر انتظامیہ کی بے جا دھونس کا خاتمہ کیا جائے۔ طلبہ کو کسی بھی طرح سے ہراساں یا بلیک میل کرنے والے انتظامیہ یا فیکلٹی اہلکاروں کا محاسبہ کیا جائے۔
* طرح طرح کے انٹری ٹیسٹ، ’’میرٹ‘‘ اور سیلف فنانس کو فوری طور پر ختم کر کے طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ اور ہر سطح ہر یکساں نظام تعلیم رائج کیا جائے۔
* فنی تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ کو عام کیا جائے۔
* تعلیم اور ملازمت میں خواتین کو خواتین کو یکساں مواقع فراہم کئے جائیں اور مخلوط نظام تعلیم رائج کیا جائے۔ جنسی بنیادوں پر ہر قسم کے تعصب اور استحصال کا خاتمہ کیا جائے۔
* فرسودہ نظام تعلیم اور طریقہ امتحان کو ختم کیا جائے، مدرسہ جاتی اداروں کو نیشنلائز کر کے جدید سائنسی بنیادوں پر استوار کیا جائے۔
* اساتذہ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کر کے ٹیوشن مافیا جیسی لعنت کا خاتمہ کیا جائے۔
* تمام اداروں کو خصوصاً تعلیمی اداروں کو فوری طور پر منشیات کے بیوپاریوں سے پاک کیا جائے۔
* تعلیم کے بجٹ میں کم از کم 10 گنا اضافہ کیا جائے۔ ریاست آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک جیسے سامراجی مالیاتی اداروں کے قرضے ضبط کرتے ہوئے ان وسائل کو عوام کی صحت اور تعلیم پر خرچ کرے۔
* تمام بیروزگاروں کو رجسٹر کر کے روزگار یا کم ازکم 15 ہزار روپے بیروزگاری الاؤنس دیا جائے۔
* کام کے اوقات کار 6گھنٹے پر لائے جائیں تاکہ چار شفٹوں کے ذریعے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں۔
* چائلڈ لیبر پر پابندی یقینی بنائی جائے اور تمام بے سہارا بچوں کی کفالت ریاست کرے۔
* تمام نجی بینکوں کو نیشنلائز کر کے اس سرمائے سے عوامی سہولیات اور صنعتکاری کے منصوبے شروع کئے جائیں۔
* بند نجی صنعتوں کو نیشنلائز کر کے چلایا جائے تاکہ نیا روزگار پیدا ہو۔
* انفرادی دہشت گردی اور مذہبی فرقہ واریت کے خلاف بھرپور جدوجہد کی جائے۔
* قومی، لسانی، مذہبی اور علاقائی تعصب کے خلاف پر عزم جدوجہد کی جائے۔
* مظلوم قومیتوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا جائے۔
* ریاست کو مذہب سے الگ کیا جائے۔
* طلبہ اور نوجوانوں کی سیاسی اور نظریاتی تربیت کرتے ہوئے سوشلسٹ انقلاب کی جدوجہد تیز کی جائے۔

پروگریسو یوتھ الائنس(PYA) کی تاسیسی دستاویز پڑھنے کے لئے درج ذئل لنک پر کلک کریں:

http://progressiveyouth.net/wp-content/uploads/2016/08/progressive-youth-alliance-pya-founding-document.pdf

The Middle East crisis is opening a new front. Renewed Houthi attacks on Saudi Arabia, alongside the disruption around t...
25/09/2026

The Middle East crisis is opening a new front. Renewed Houthi attacks on Saudi Arabia, alongside the disruption around the Strait of Hormuz, are putting energy supplies and global trade under renewed pressure. Oil has already been trading above $100 a barrel, with shipping and energy costs rising.

As the conflict widens, the question is no longer only what happens in Yemen or Saudi Arabia, but what happens to the world economy.

Join our Communist Study Circle: HOUthis & Saudi Conflict : What’s Coming for the Middle East?

📅 26 September, Saturday
⏰ 4:30 PM
📍 Frere Hall, Karachi

22/09/2026

انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے کارکن کامریڈ آنند پرکاش، عظیم مزدور رہنما ظہور احمد اعوان کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محنت کشوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔

#کراچی

آج مورخہ 19 ستمبر بروز ہفتہ کے روز انقلابی کمیونسٹ پارٹی اور مزدور یکجہتی کمیٹی کی جانب سے لانڈھی میں عظیم مزدور رہنما م...
19/09/2026

آج مورخہ 19 ستمبر بروز ہفتہ کے روز انقلابی کمیونسٹ پارٹی اور مزدور یکجہتی کمیٹی کی جانب سے لانڈھی میں عظیم مزدور رہنما مرحوم ظہور احمد اعوان صاحب کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کی جدوجہد کو آگے بڑھانے کے لئے ایک مشترکہ تعزیتی جلسہ منعقد کیا گیا۔

یہ جلسہ لانڈھی میں سوشل سیکیورٹی ہسپتال کے لان میں منعقد کیا گیا۔

جلسے کی صدارت سابق صدر جنرل ٹائرز ورکرز یونین کامریڈ عزیز خان نے کی جبکہ کامریڈ صفدر جبار نے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض انجام دیئے۔

اس تعزیتی جلسے میں جنرل ٹائرز ورکرز یونین، مزدور محاذ عمل، آئی آئی ایل، پورٹ قاسم، گل احمد سمیت مختلف فیکٹریوں اور کمپنیوں کے محنت کشوں اور یونین نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یونس ٹیکسٹائل اور الکرم ٹیکسٹائل کے محنت کشوں کے ساتھ ساتھ مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلی رپورٹ جلد ہماری ویب سائٹ پر شائع کی جائے گی۔

#کراچی
#لانڈھی




انقلابی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے معزز مزدور رہنما اور جنرل ٹائر ورکرز یونین کے سابق سیکریٹری محترم ظہور اعوان صاحب کو خر...
17/09/2026

انقلابی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے معزز مزدور رہنما اور جنرل ٹائر ورکرز یونین کے سابق سیکریٹری محترم ظہور اعوان صاحب کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جا رہا ہے۔
آئیں، ان کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کریں اور محنت کش طبقے کی جدوجہد کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کریں۔
تمام ٹریڈ یونینز، سیاسی و سماجی کارکنوں اور محنت کش ساتھیوں سے شرکت کی اپیل!
📍 مقام: سوشل سیکیورٹی ہسپتال، لانڈھی
🗓️ 19 ستمبر | شام 4 بجے
منجانب: انقلابی کمیونسٹ پارٹی

آج انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے ساتھیوں نے لانڈھی انڈسٹریل ایریا کی مختلف فیکٹریوں، جن میں گندھارا ٹائرز اور آئی آئی ایل شام...
16/09/2026

آج انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے ساتھیوں نے لانڈھی انڈسٹریل ایریا کی مختلف فیکٹریوں، جن میں گندھارا ٹائرز اور آئی آئی ایل شامل ہیں، کی یونینوں میں 19 ستمبر کو ہونے والے مزدور رہنما ظہور اعوان کے تعزیتی ریفرنس کی دعوت دی۔
اس موقع پر محنت کش ساتھیوں سے ملاقات کی گئی اور انہیں ریفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ تعزیتی ریفرنس میں ظہور اعوان کی جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ محنت کشوں کی آئندہ جدوجہد کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔

دنیا بھر کے محنت کشو، متحد ہو جاؤ!آج انقلابی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں "ٹھیکیداری سے کیسے لڑا جا...
13/09/2026

دنیا بھر کے محنت کشو، متحد ہو جاؤ!
آج انقلابی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں "ٹھیکیداری سے کیسے لڑا جائے؟" کے عنوان سے ایک اسٹڈی سرکل منعقد کیا گیا۔
اس اسٹڈی سرکل میں کامریڈ مجید نے لیڈ آف دی، جبکہ مختلف فیکٹریوں سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں نے شرکت کی اور ٹھیکیداری نظام کے خلاف جدوجہد کے طریقۂ کار پر گفتگو کی۔
ٹھیکیداری نظام محنت کشوں کے استحصال، کم اجرتوں اور روزگار کے عدم تحفظ کو بڑھاتا ہے۔ اس کے خلاف منظم جدوجہد ہی محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت ہے۔

آج انقلابی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے فریئر ہال، کراچی میں "کیا سرمایہ داری میں رہتے ہوئے قومی مسئلے کا حل ممکن ہے؟ کمیونس...
12/09/2026

آج انقلابی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے فریئر ہال، کراچی میں "کیا سرمایہ داری میں رہتے ہوئے قومی مسئلے کا حل ممکن ہے؟ کمیونسٹ کیا کہتے ہیں؟" کے موضوع پر ایک اسٹڈی سرکل منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر کامریڈ جلال جان نے موضوع پر لیڈ آف دی، جبکہ کامریڈ مجید نے اپنی کنٹری بیوشن پیش کی۔
سرکل میں قومی جبر، مظلوم قومیتوں کے حقِ خودارادیت، قومی آزادی اور طبقاتی جدوجہد کے باہمی تعلق پر گفتگو کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ اس سوال پر بھی بحث ہوئی کہ کیا سرمایہ دارانہ نظام کے اندر رہتے ہوئے قومی مسئلے کا مستقل حل ممکن ہے، یا حقیقی قومی آزادی اور خودمختاری کا سوال سوشلسٹ تبدیلی سے جڑا ہوا ہے۔

آج رات ریپ، گھریلو تشدد، ہراسانی اور خواتین پر جبر کے موضوع پر آن لائن سیشن منعقد کیا گیا۔سیشن کا آغاز کامریڈ سلمیٰ نے ک...
11/09/2026

آج رات ریپ، گھریلو تشدد، ہراسانی اور خواتین پر جبر کے موضوع پر آن لائن سیشن منعقد کیا گیا۔

سیشن کا آغاز کامریڈ سلمیٰ نے کیا، جبکہ کامریڈ مجید اور دیگر ساتھیوں نے گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ اس دوران خواتین پر تشدد کی وجوہات، اس کی سماجی و معاشی جڑوں اور اس مسئلے کے حل کی جانب بڑھنے کے راستے پر بات کی گئی۔

پاکستان میں مختلف مظلوم قومیتوں پر جبر کا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچستان کے پہاڑوں سے لے کر سندھ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ا...
11/09/2026

پاکستان میں مختلف مظلوم قومیتوں پر جبر کا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچستان کے پہاڑوں سے لے کر سندھ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر تک قومی حقوق، وسائل اور سیاسی آزادی کے سوالات آج بھی حل طلب ہیں۔

لیکن سوال یہ ہے کہ آخر اس قومی جبر کا حل کیا ہے؟

کیا سرمایہ داری کے اندر رہتے ہوئے قومی مسئلے کو مستقل طور پر حل کیا جا سکتا ہے؟ یا قومی آزادی اور حقیقی خودمختاری کا سوال سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے اور سوشلسٹ تبدیلی سے جڑا ہوا ہے؟

کمیونسٹ قومی سوال کو کیسے دیکھتے ہیں؟ مظلوم قومیتوں کے حقِ خودارادیت کا کیا مطلب ہے؟ اور قومی جدوجہد کو طبقاتی جدوجہد کے ساتھ کیسے جوڑا جا سکتا ہے؟

ان ہی سوالات پر اس ہفتے کے روز فریئر ہال میں ایک اوپن سرکل منعقد کیا جا رہا ہے:

"کیا سرمایہ داری میں رہتے ہوئے قومی مسئلے کا حل ممکن ہے؟ کمیونسٹ کیا کہتے ہیں؟"

مقام : فریئر ہال، کراچی
بتاریخ : ہفتہ
وقت : شام 4:30

آج انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے کارکنان کی جانب سے کراچی یونیورسٹی میں لیفلیٹ کیمپئن کی گئی، جہاں طلبہ سے موجودہ سیاسی و معا...
10/09/2026

آج انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے کارکنان کی جانب سے کراچی یونیورسٹی میں لیفلیٹ کیمپئن کی گئی، جہاں طلبہ سے موجودہ سیاسی و معاشی بحران، عالمی صورتحال اور سرمایہ دارانہ نظام کے مسائل پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر طلبہ نے مختلف سوالات اور اپنے خیالات کا اظہار کیا، جن پر انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے ساتھیوں نے تفصیل اور صبر کے ساتھ گفتگو کی۔

ہم سمجھتے ہیں کہ نوجوانوں اور طلبہ کو موجودہ نظام کے مسائل کو سمجھنے اور ان کے انقلابی حل پر سنجیدہ بحث میں حصہ لینے کی ضرورت ہے۔

اگر آپ بھی کمیونسٹ نظریات میں دلچسپی رکھتے ہیں، سرمایہ داری کے خلاف جدوجہد کو سمجھنا چاہتے ہیں اور ایک بہتر، طبقاتی استحصال سے پاک معاشرے کی تعمیر کی جدوجہد کا حصہ بننا چاہتے ہیں، تو انقلابی کمیونسٹ پارٹی سے جڑیں اور اس جدوجہد کا حصہ بنیں۔

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RCP - Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to RCP - Karachi:

Shortcuts

Share