Anjman E Araiyan Gadap Town Karachi

Anjman E Araiyan Gadap Town Karachi Anjman E Araiyan Sindh Pakistan is a Registered Organization working for Humanity

صبح ہی صبح میاں بیوی کا خوب جھگڑا ہو گیا، بیگم صاحبہ غضبناک ہو کر بولیں... "بس، بہت کر لیا برداشت، اب میں مزید ایک منٹ ب...
01/07/2024

صبح ہی صبح میاں بیوی کا خوب جھگڑا ہو گیا، بیگم صاحبہ غضبناک ہو کر بولیں... "بس، بہت کر لیا برداشت، اب میں مزید ایک منٹ بھی تمہارے ساتھ نہیں رہ سکتی"
میاں جی بھی طیش میں تھے... بولے...
"میں بھی تمہاری شکل دیکھ دیکھ کر تنگ آ چکا ہوں... دفتر سے واپس آوں تو مجھے نظر نہ آنا گھر میں... اٹھاو اپنا ٹین ڈبّا اور نِکلو یہاں سے"... میاں جی غصے میں ہی دفتر چلے گئے...
بیگم صاحبہ نے اپنی ماں کو فون کیا اور بتایا کہ وہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر بچوں سمیت میکے واپس آ رہی ہے... اب مزید نہیں رہ سکتی اس جہنم میں... ماں نے کہا "بندے کی پتر بن کے آرام سے وہیں بیٹھ، تیری بڑی بہن بھی اپنے میاں سے لڑ کر آئی تھی، اور اسی ضد میں طلاق لے کر بیٹھی ہوئی ہے، اب تو نے وہی ڈرامہ شروع کر دیا ہے.. خبردار جو ادھر قدم بھی رکھا تو.... صلح کر لے میاں سے... اب وہ اتنا بُرا بھی نہیں ہے"... ماں نے لال جھنڈی دکھائی تو بیگم صاحبہ کے ہوش ٹھکانے آئے اور وہ پھوٹ پھوٹ کر رو دیں... جب رو کر تھکیں تو دل ہلکا ہو چکا تھا... میاں کے ساتھ لڑائی کا سین سوچا تو اپنی بھی کافی غلطیاں نظر آئیں...
منہ ہاتھ دھو کر فریش ہوئی اور میاں کی پسند کی ڈش بنانی شروع کر دی... اور ساتھ سپیشل کھیر بھی بنا لی... سوچا شام کو میاں جی سے معافی مانگ لوں گی، اپنا گھر پھر بھی اپنا ہی ہوتا ہے...
شام کو میاں جی گھر آئے تو بیگم نے ان کا اچھے طریقے سے استقبال کیا... جیسے صبح کچھ بھی نہ ہوا ہو...
میاں جی کو بھی خوشگوار حیرت ہوئی...
کھانا کھانے کے بعد میاں جی جب کھیر کھا رہے تھے تو بولے
"بیگم، کبھی کبھار میں بھی زیادتی کر جاتا ہوں.. تم دل پر مت لیا کرو، بندہ بشر ہوں، غصہ آ ہی جاتا ہے"....
میاں جی بیگم کے شکر گزار ہو رہے تھے... اور بیگم صاحبہ دل ہی دل میں اپنی ماں کو دعائیں دے رہی تھی ...ورنہ تو جذباتی فیصلے نے گھر تباہ کر دینا تھا...!!
سبق: اگر والدین اپنی شادی شدہ اولاد کی ہر جائز ناجائز بات کو سپورٹ کرنا بند کر دیں تو 90فیصد بگڑنے والے رشتے بچ جاتے ہیں۔
Sajid Hussain Arain

22/05/2024

اندرون سندھ میں بائیک چوری کی وارداتیں بڑھنے لگیں۔ایس ایس پی میر پور خاص چوہدری اسد کی ہدایت پر بائیک چوری کرنے والے گینگ کے خلاف ایکشن۔چوری کی بائَیک کے خریدار کون ہوتے ہیں ٹیم ٹارگَٹ اور پولیس کا بائیک چوری کرنے والوں کے خلاف ایکشن ۔دیکھئے اس اتوار شام 7 بجے پروگرام ٹارگٹ میں صرف آج نیوز پر

22/10/2023

آرائیں برادری کی فلاح و بہبود اور برادری کی نوجوان نسل کے بہترین مستقبل کے لئے انجمنِ آرائیاں سندھ پاکستان صدر افتخار احمد آرائیں کی قیادت میں شب و روز کوشاں،
آرائیں برادی یکجہتی اور فلاح و بہبود میں اپنا کردار ادا کریں

30/09/2023

چئیرپرسن وومن ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان، ڈائیریکٹر وومن ڈویلپمنٹ سندھ اور چیف آرگنائزر انجمنِ آرائیاں سندھ پاکستان وومن ونگ محترمہ حمیدہ مسعود آرائیں سے انکی رہائشگاہ پر انجمنِ آرائیاں سندھ حلقہ گڈاپ ٹاؤن کے صدر ساجد حسین آرائیں اور معروف مقرر حمزہ خالد آرائیں کی خصوصی ملاقات،
ملاقات میں سندھ میں خواتین کے بنیادی مسائل، اور انکے حل سمیت عوامی فلاح و بہبود اور آرائیں برادری کی یکجہتی کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،
اس موقع آرائیں برادری سمیت سندھ بھر کی خواتین اور نوجوان نسل کو پروفیشنل کورسز اور تربیتی پروگرام کے ذریعے ہنر فراہم کرتے ہوئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور انہیں کارآمد بنانے پر اتفاقِ رائے ہوا،

مزید اس موقع پر انجمنِ آرائیاں سندھ پاکستان وومن ونگ کی چیف آرگنائزر محترمہ حمیدہ مسعود آرائیں نے انجمن آرائیاں حلقہ گڈاپ ٹاؤن کے صدر ساجد حسین آرائیں کے ہمراہ میڈیا بیان میں کہا کہ انجمنِ آرائیاں سندھ پاکستان معاشرے کی خواتین کو بہترین روزگار کے مواقع فراہم کرتے ہوئے انکی ہرطرح تعلیم و تربیت اور مدد فراہم کررہا ہے تاکہ وہ قوم کی ہنرمند اور با ہمت بیٹی، ماں اور خاتون بنیں اور اس ملک کے مستقبل میں اپنا مثبت کردار ادا کرے، انشاء اللہ خواتین کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لئے مزید بہتر پراجیکٹس متعارف کروا رہے ہیں جن سے نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کی خواتین کو فائدہ حاصل ہوگا

29/09/2023

خواتین کو دردپیش مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لئے انجمنِ آرائیاں سندھ پاکستان وومن ونگ منظم ہوگئی، 🇵🇰

انجمنِ آرائیاں سندھ پاکستان وومن ونگ کی چیف آرگنائزر محترمہ حمیدہ مسعود آرائیں سے صدر انجمنِ آرائیاں حلقہ گڈاپ کراچی ساجد حسین آرائیں کی خصوصی ملاقات،

انجمن آرائیاں سندھ گڈاپ ٹاؤن کراچی کے جنرل سکریٹری میاں کاشف منیر آرائیں کی جانب سے تمام اہل اسلام کو جشن عید میلادالنبی...
28/09/2023

انجمن آرائیاں سندھ گڈاپ ٹاؤن کراچی کے جنرل سکریٹری میاں کاشف منیر آرائیں کی جانب سے تمام اہل اسلام کو جشن عید میلادالنبی مبارک ہو ♥️

انجمن آرائیاں سندھ گڈاپ ٹاؤن کراچی کی جانب سے تمام اہل اسلام کو جشن عید میلادالنبی مبارک ھو ♥️
28/09/2023

انجمن آرائیاں سندھ گڈاپ ٹاؤن کراچی کی جانب سے تمام اہل اسلام کو جشن عید میلادالنبی مبارک ھو ♥️

Address

Gadap Town
Karachi

Telephone

+923002580054

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anjman E Araiyan Gadap Town Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Anjman E Araiyan Gadap Town Karachi:

Share