Karachi Goods Carriers Association

Karachi Goods Carriers Association Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Karachi Goods Carriers Association, Non-Governmental Organization (NGO), Gate No. 4, Truck Stand, Hawks Bay Road, Karachi.
(1)

ٹرانسپورٹر کی فلاح وبہبود کے کام کرنا ھمارا نصب العین ھے۔ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں گاوں کے گڈز ٹرانسپورٹرز ھمارے ممبرز ھیں۔ھم اپنی نوعیت کے واحد ٹرانسپورٹ کی تنظیم ھیں۔جسمیں ھر دوسال بعد الیکشن ھوتے ھیں۔اور پورے ملک کے کونے کونے میؓ ھمارے ممبرز ھیں۔

20/10/2025

ٹرانسپورٹرز بیت پریشان
ڈرائیور گاڑیاں چلانے سے انکاری
یہ شعبہ نامساعد مسائل میں گرا ھوا ھے۔سرکاری اداروں نے کمائی کے لئے ٹرانسپورٹ سیکٹر پر بے تحاشہ ظلم شروع کیا ھے
حالانکہ ملک میں ترسیل کا کوئی سرکاری نظام نہیں۔اگر یہ شعبہ رک گیا۔تو پورا ملک درھم برھم ھوجائیگا

20/10/2025
07/09/2025

موٹروے پر صادق آباد کے علاقے میں ڈرائیوروں کی اغوا کے بعد ٹرانسپورٹ سیکٹر میں شدید غم وغصہ پایاجاتاھے۔اس حوالے سے اج ملک کے سب سے بڑے ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن Karachi Goods Carriers Association
میں ایک ھنگامہ اجلاس منعقد ھوا
اجلاس کی صدارت قائم مقام صدر سفیرشاھین ادا کئے
اس اجلاس میں تمام گروپوں کے چئیرمین سابقہ عہدیدار اور عام ٹرانسپورٹ ٹرز شریک ھوئے
کل پریس کلب میں پریس کانفرنس ھوگی۔اور حکومت کو مطالبات پیش کرینگے۔
ھڑتال بھی شروع ھوسکتی ھے۔
https://vt.tiktok.com/ZSAK2a6AJ/
یہ ھمارا ٹک ٹاک اکاونٹ کالنک ھے۔اسے فالو کریں
اور اس پیج کو بھی فالو کریں۔
Fazal Manan Jadoon Pakistan Trucks پاکستان کے ٹرک ، اڈے اور ہوٹل TNN news Urdu pk اساں لجپال ڈرائیور لوگ

06/09/2025

!!قومی شاھراھوں پر ڈاکو راج
ڈاکوں بڑے بڑے گروپوں میں موٹروے پر اجاتے ھیں
اور ٹرانسپورٹ پر فائرنگ شروع کردیتے ھیں
گاڑیوں کے ٹائر بریسٹ ھوجاتے ھیں۔اور ڈاکوں ڈرائیوروں کو اغوا کرکے لے جاتے ھیں
دو دن پہلے بھی تیس سے زیاسہ گاڑیوں پر فائرنگ کرکے نقصان پہنچایا اور کئی ڈرائیوروں کو اغوا کرکے لے گئے ھیں۔
انتہائی غیر یقینی صورتحال ھے۔اور بہت افسوس اور حیرانگی کی بات ھے۔کہ موٹروے پولیس سے بات کریں تو انکا موقف ھے۔کہ امن وآمان اور ٹرانسپورٹرز کو تحفظ دینا انکا کام نہیں تھانہ پولیس سے بات کریں۔اور دوسری طرف سارا دن جرمانے وصول کرنے اور ڈرائءوروں پر ایف آئی ار کاٹنے کاٹنے کے پولیس بلاسکتےھیں۔لیکن ًاکوں کےخلاف نا خود کچھ کرتےھیں اور نا تھانہ پولیس کو بلاتے ھیں
ملک بھر کے ٹرانسپوکےٹرانسپورٹرز کا مطالبہ ھے۔کہ قومی شاھراھوں کو محفوظ بنانے کے لئے فوری طور اقدامات کریں
اگر یہی صورتحال رھا۔تو ٹرانسپورٹ غیر محفوظ ھونے کی وجہ سے ازخود رک جائیگی۔
تمام وفاقی ادارے اور صوبائی حکومتیں ٹرانسپورٹرز کو ہرامن ماحول فراھم۔کرنے میں اپنا کرداراداکریں
ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز سے گزارش ھے کہ ھمارے اگلے لائحہ عمل کا انتظار کریں

Fazal Manan Jadoon

05/07/2025

ٹرانسپورٹ پر ٹیکسز کا برمار
ودھولڈنگ ٹیکس میں اضافہ
ٹول ٹیکس ھر مہینے ریٹ بڑھائے جاتے ھیں
تیل مہینے میں دوبار مہنگا!!
گاڑیوں کی قیمت ڈبل سے اوپر!!
ٹائیر اور سپیئر پارٹس ڈبل قیمت!!
عدم تحفظ!!
مال کی چوریاں ھورھی ھیں!!!
گاڑیاں مال سمیت اغوا ھورھی ھیں!!!
جگہ جگہ سرکاری اداروں کے چیک پوسٹوں پر چیکنک کے بہانے رشوت ستانی!!!
ٹریفک پولیس کی ناجائز تنگ کرنا اور ھر چوک پر پیسے کی وصولی!!!

ٹرانسپورٹ کے بے شمار ایسوسی ایشن!! لیکن یہ سیکٹر بے یارومددگار!!!!
ٹرانسپورٹرز کو سوچنے کی ضرورت ھے!!!!
Fazal Manan Jadoon Geo news urdu جیو اردو نیوز

کریں تو کریں کیا!!!!برائے: محترم حکامِ بالاموضوع: ٹریفک چالان کا سالانہ ہدف  ایک تشویشناک پالیسی*السلام علیکم ورحمة اللّ...
26/06/2025

کریں تو کریں کیا!!!!
برائے: محترم حکامِ بالا
موضوع: ٹریفک چالان کا سالانہ ہدف ایک تشویشناک پالیسی

*السلام علیکم ورحمة اللّٰہ وبركاته*

*کراچی گڈز کیریئرز ایسوسی ایشن*
آپ کی توجہ ایک اہم اور بڑھتی ہوئی عوامی تشویش کی جانب مبذول کروانا چاہتے ہیں۔

یہ امر نہایت افسوسناک ہے کہ پاکستان شاید دنیا کا پہلا ملک بن چکا ہے جہاں ٹریفک چالان کا ہدف سال کے آغاز میں ہی مقرر کر دیا جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ گویا جرم کے ہونے سے پہلے ہی اس کی سزا اور مالی جرمانہ طے کر لیا جاتا ہے۔ ایسی پالیسی نہ صرف انصاف کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان اعتماد کو بھی سخت نقصان پہنچا رہی ہے۔

اس پالیسی کے باعث ٹریفک اہلکاروں پر یہ غیر ضروری دباؤ ڈال دیا جاتا ہے کہ وہ مقررہ ہدف پورا کریں، چاہے شہری قانون کی خلاف ورزی کریں یا نہ کریں۔ نتیجتاً عام شہری، خاص طور پر ٹرانسپورٹ اور گڈز کیریئرز سے وابستہ لوگ، بلاوجہ مالی دباؤ اور نفسیاتی اذیت کا شکار ہو رہے ہیں۔

دنیا کے دیگر ترقی یافتہ ممالک میں سال کے اختتام پر چالان سے حاصل شدہ رقم کو بطور رپورٹ جاری کیا جاتا ہے، تاکہ کارکردگی کا اندازہ لگایا جا سکے
نہ کہ عوام سے پیسے نکالنے کو "ٹارگٹ" بنا دیا جائے

میری پُرزور اپیل ہے کہ اس نظام کا ازسرِ نو جائزہ لیا جائے، اور ٹریفک چالان کو ریونیو جنریٹنگ ذریعہ بنانے کے بجائے اصل قانون کی خلاف ورزی کی بنیاد پر لاگو کیا جائے۔
عوام کی فلاح، قانون کی بالادستی، اور پولیس کے وقار کے لیے اس معاملے پر فوری اور سنجیدہ اقدامات نہایت ضروری ہیں۔

اللّٰہ کرے ہمارا پاکستان انصاف شفافیت اور عوامی خدمت کی حقیقی مثال بنے

Address

Gate No. 4, Truck Stand, Hawks Bay Road
Karachi
75400

Opening Hours

Monday 10:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 10:00 - 18:00
Thursday 10:00 - 18:00
Friday 09:00 - 18:00
Saturday 10:00 - 18:00

Telephone

02132352324

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi Goods Carriers Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share