علمدارِکربلاؑ ایس۔ایم۔ایس

علمدارِکربلاؑ ایس۔ایم۔ایس Labik Ya Hussain as

`علم کمیٹی خیبر پختونخوا پشاور کا امیر چن لیا گیا`* *مرکزی مجلس شوریٰ* کی رائے کے مطابق آراکین *علم کمیٹی* خیبرپختونخوا ...
01/02/2026

`علم کمیٹی خیبر پختونخوا پشاور کا امیر چن لیا گیا`

* *مرکزی مجلس شوریٰ* کی رائے کے مطابق آراکین *علم کمیٹی* خیبرپختونخوا ضلع پشاور کی راہنمائی کے لیے *سردار اسد علی قزلباش* کو *امیر* کے منصب پر منتخب کر لیا گیا ہے۔

جاری کردہ:
> ترجمان
علم کمیٹی خیبرپختونخوا
Copied

05/10/2024
15/04/2024

جنت البقیع کا جو خوبصورت ترین منظر دکھائی دیا جا رہا ہے اسوقت عرب پر حکومت ترکی کی تھی،

مگر

1925 میں آل سعود اور نجدی وہابیوں کی حکومت آنے سے جنت البقیع میں بلڈوزر چلا کر کیا حال کردیا،

آپ تمام مومنین سے گزارش کیجاتی ہے کہ 8 شوال یوم انہدام جنت البقیع و جنت المعلیٰ کے از نو تعمیر کیلئے احتجاجی ریلیوں/جلسے اور جلوسوں میں اپنی شرکت کو یقینی بنایئں اور آل رسول ص، امہات المومنین ع اور اصحاب کرام رض سے محبت اور جذبہ ایمانی کا ثبوت پیش کریں۔

جاری کردہ:
محرم کمیٹی امامیہ جرگہ خیبر پختونخوا

03005941730 / 03135948155 /

https://www.facebook.com/MoharramCommitteePeshawar?mibextid=ZbWKwL

15/04/2024

*مرقد پہ سیدہ س۔ع کے اندھیرا ہے آج بھی*

عزادار نیوز

*سادات کمیٹی خیبر پختونخوا* نے بھی جنت البقیع و جنت المعلیٰ کی بے حرمتی/انہدام کی بھر پور مذمت کی ہے اور *صدائے تعمیر از سر نو جنت البقیع* کا مطالبہ کیا ہے،

سادات کمیٹی خیبر پختونخوا کے سربراہ *السید پیر محمد باقر امام حسنی والحسینی نقوی البخاری* نے *عزاء خانہ پیر سید سردار علی شاہ بخاری رح* میں آج مورخہ 15 اپریل 2024، بروز پیر ایک اہم ملاقات میں *وائس آف عزادار* خیبرپختونخوا ضلع پشاور کے نمائندے کو اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کے سابق فرمانروا عبدالعزیز کے دور میں آٹھ شوال کو جنت البقیع میں مزارات مقدسہ مسمار کئے گئے تھے جنمیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیاری بیٹی حضرت بی بی فاطمتہ الزہرا س۔ع، صحابہ کرام رض اور اہلبیت اطہار ع کے مزارات شامل ہیں انہوں نے کہا کہ یہ مزارات شعائر اللہ ہیں جن کی حرمت از روئے قرآن ثابت ہے مگر افسوس کہ مزارات اب تک منہدم ہیں، ہم ارباب اختیار اداروں اور بالخصوص حکومت اسلامی جمہوریہ پاکستان سے تمام مزارات کی عظمت رفتہ کی بحالی میں کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے جنت البقیع و جنت المعلیٰ و دیگر مزارات کی فوری دوبارہ تعمیر از سر نو کا مطالبہ کرتے ہیں،

*سربراہ سادات کمیٹی خیبر پختونخوا* نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ صوبہ بھر میں موجود سادات کرام سے اپیل کرتے ہیں کہ صوبہ خیبر پختونخوا سمیت پشاور میں بمطابق *آٹھ شوال کو انہدام جنت البقیع* کے سلسلہ میں *آل سعود کے برخلاف احتجاجی مظاہرے اور نکالی جانے والی ریلیوں* کثیر تعداد میں شرکت کریں، جس کا مقصد *امت مسلمہ کا آل سعود سے مطالبہ ہو گا کہ آل رسول (ص) اور ازواج مطہرات سمیت صحابہ کرام* کی مقدس قبور کو از سر نو تعمیر کیا جائے،

*سربراہ سادات کمیٹی خیبر پختونخوا* نے اختتامی گفتگو میں کہا کہ واضح رہے کہ ١٩٢٦ میں سعودی حکومت کے امریکی و صہیونی ایجنٹوں آل سعود کے ملعون ناصبیوں نے آل پیغمبر اکرم (ص) ،ازواج مطہرات اور صحابہ کبار کی مقدس قبور اور شعائر اللہ کو منہدم کر دیا تھا جس کے بعد دنیا بھر کے مسلمان تاحال آج تک آل سعود جو کہ امریکی وصہیونی آلہ کار ہیں کہ خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ان ناصبی آل سعودکے غیر اسلامی اور اسلام دشمن اقدام کے خلاف *سادات کمیٹی خیبر پختونخوا* کی جانب سے صدائے احتجاج بلند کرتے ہیں۔

*وائس آف عزادار خیبر پختونخوا ضلع پشاور* زیر نگرانی امامیہ رابطہ کمیٹی صوبہ خیبر پختونخوا

رابطہ
03459077722 / 03459125725 /

15/04/2024

عزادار نیوز

*بھائی (چچا ذاد) کا عمامہ بھائی کے جانے کے بعد بھائی کے سر پہ*

ہم اہلیان پشاور مولانا *یاور عباس خلیلی کربلائی* کو عمامہ پہننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،
اللہ پاک مولانا صاحب کو شہید محراب علامہ ارشاد حسین خلیلی صاحب کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور انکی محنت، علم و عمل کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ الہی امین
سردار عابد علی قزلباش ۔ چیئرمین
*امامیہ رابطہ کمیٹی* صوبہ خیبر پختونخوا
رابطہ
03005941730 / 03459125725 /

29/08/2023

امامیہ خبر نامہ

(پشاور)

*اہم قومی اجلاس*

بسلسلہ انتطامات- *چہلم امام حیسن ع۔س تا 17 ربیع الاول* 1445ھ 2023ء

سیکرٹری جنرل محرم کمیٹی امامیہ جرگہ و رابطہ سیکرٹری امامیہ جرگہ خیبر پختونخوا کی ہدایات پر اہم قومی اجلاس ان شاء الله مورخہ 2 ستمبر 2023، بروز ہفتہ طلب کیا جایئگا۔

نوٹ:وقت اور جگہ کا تعین کرکے آگاہ کردیا جایئگا۔

جاری کردہ:

تعزیہ دار میر غلام مرتضی کربلائی
ترجمان- محرم کمیٹی امامیہ جرگہ خیبر پختونخوا

رابطہ 03005941730

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=113002301888986&id=100095376496167&mibextid=Nif5oz
09/08/2023

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=113002301888986&id=100095376496167&mibextid=Nif5oz

آصف مہدی آف قاصی سرے تحصیل تنگی چارسدہ اپنے ایک دوست ٹیکسی ڈرائیور کے ہمراہ 7 اگست بروز پیر پشاور سےلاپتہ ہے،

پیر آصف مہدی چارسدہ سے پشاور ائے تھے،

واپسی پر چغلپورہ پشاور کے مقام پران کا موبائل بند ہوگیا،

آصف کا ابھی تک کوئی اتہ پتہ نہ چلا جو کہ ابھی تک لاپتہ ہیں،

یاد رپے پیر آصف مہدی اف چارسدہ ایک بہترین مذہبی سکالر ہیں اور انکے اتحاد بین المسلمین کے لئے بہت سے خدمات ہیں،

پیر آصف مہدی کو مفتی گوہر علی شاہ نامی مولوی کی جانب قتل دھمکیاں کئی بار موصول ہوئ تھی۔ مفتی گوہر نے کئی بار پیر صاحب کے خلاف اجتماعات کے انعقاد کیا جبکہ مفتی کے وڈیوز انتطامیہ اور اعلی حکام کے علم میں پہلے ہی سے لا چکے ہیں،

پیر صاحب نے کئی بار انتظامیہ کو ان موٹر سائیکل سواروں کی نشاندہی کی ہوئی ہے جو اکثر انکا پیچھا کرتے تھے جس کی اطلاع مقامی تھانہ میں بھی میں کئی بار دی جا چکی ہے،

انہوں نےآپنے سیکورٹی کے لئے کئی بار سیکورٹی اداروں کو خطوط لکھیے اور ملاقاتیں بھی کئیں مگر بے سود ثابت ہوئے،

سیکورٹی اداروں کی نااہلی اور نامناسب روپے کی وجہ سے آج یہ دن دیکھنے پڑ رہے ہیں،

ہم صوبائی نگران حکومت اور ریاست پاکستان کے تمام سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں،

کہ پیر آصف مہدی کی جلد از جلد بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں، کیونکہ آصف پیر صاحب پورے ملک میں ایک معروف شخصیت جانے جاتے ہیں،

ہم پیر آصف مہدی صاحب کے اغواء پر سراپا احتجاج ہیں،

مزید معلومات کے مطابق آصف مہدی کے ساتھ جو ڈرائیور غائب تھا اسکو مسلک کی بنا پر چھوڑ دیا گیا ہے کیونکہ انکا فقہی تعلق الگ تھا حتی کہ دونوں کا مذہب اسلام ہی ہے۔

ترجمان وائس آف عزادار- پشاور خیبر پختونخوا



Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when علمدارِکربلاؑ ایس۔ایم۔ایس posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share