I am Gwadar

I am Gwadar Gwadar (Balochi and Urdu: گوادر‎; pronounced [Gwadar) is a port city on the southwestern coast of Balochistan, Pakistan.

The city is located on the shores of the Arabian Sea. door of China Pakistan Economic Corridor.

28/01/2024

گوادر ۔۔۔
میرا اور میرے پارٹی کا منشور ترقی ہے ، کسی بھی معاشرے میں معیشت کی ترقی اہم جز ہے ۔ اس کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتی گوادر پورٹ کی ترقی اور انھیں ٹیکس فری قرار دینے سمیت سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لیے راغب کرانے میں انتھک محنت کی

منتخب ہوکر ترقی کا سفر آئندہ بھی جاری رکھوں گا گوادر کی ترقی کے لیے کریڈٹ لینے والے بہت ہیں لیکن فیصلہ عوام کو کرنا ہے
ووٹ کے لیے ایک دوسرے پر الزام تراشی سے پرہیز کرتے ہوئے عزت و تکریم کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ۔ ہم سب بھائی بھائی ہیں

بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حلقہ این اے 259 تربت / گوادر سے نامزد امیدوار *سنیٹر کہدہ بابر* نے گوادر پریس کلب کے پروگرام *میرا منشور کیا ہے* میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بحیثیت سنیٹر انھوں نے گوادر سمیت بلوچستان کے عوام کی بھر پور نمائندگی کی ہے

میری پارٹی نے گوادر اور بلوچستان میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جبکہ گوادر پورٹ سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے انھوں نے وفاق سے اربوں روپے کے فنڈز منظور کرانے سمیت گوادر میں پانی و بجلی کی فراہمی کے منصوبوں کے لیے اہم کردار ادا کیا

کسی بھی معاشرے میں معیشت کو ترقی دئیے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتی میں نے گوادر پورٹ کو فنکشنل، و انٹرنیشنل پورٹ بناکر انھیں ٹیکس فری قرار دینے ، سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لئے راغب کرانے سمیت گوادر ایکسپریس وے کے ڈیزائن کو علاقے کے مائی گیروں کے مطابق بنانے ، اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے جس کے فوائد یقیننا یہاں کے عوام کو ملیں گے

گوادر کو ترقی دینے اور کریڈٹ لینے والے بہت ہوں گے لیکن اس بات کا فیصلہ عوام کو ہی کرنا ہے

ہماری پارٹی نے گوادر سمیت بلوچستان میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا۔ انشاء اللہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے منتخب ہوکر وہ ترقی کے سفر کو جاری و ساری رکھیں گے

بحیثیت سنیٹر انھوں نے گوادر پر قانون سازی میں اہم کردار ادا کیا ۔ انھوں نے بتایا کہ جزا و سزا عدالتوں کا کام ہے ماورائے عدالت قانون غیر قانونی عمل کی مذمت کرتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ وہ سفارشی پالیسی پر نہیں بلکہ میرٹ کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ساحل مکران میں غیر قانونی ٹرالنگ اور مائی گیروں کی معیشت کو تباہ کرنے کے خلاف ہیں بلکہ مائی گیروں کی وسائل کو تحفظ دینے اور ساحل کو غیر قانونی ٹرالنگ سے بچانے کے لیے قانون سازی پر زور دیتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ وہ گوادر سمیت بلوچستان بھر میں ترقی کے خواہاں ہیں انشاء اللہ منتخب ہوکر علاقے کے عوام کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھوں گا

الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے ووٹ مانگیں ایک دوسرے پر بے بنیاد الزام تراشی اور گالم گلوج سے اجتناب کرتے ہوئے عزت و تکریم کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ۔ہم سب بھائی بھائی ہیں

الیکشن آج ہے کل نہیں ہوں گے لیکن ووٹ کی خاطر کسی کی عزت کو نہ اچھالہ جائے ۔

Tapal Family Mixture Coastal Football Tournament Final on Sunday 17th December 2023
15/12/2023

Tapal Family Mixture Coastal Football Tournament Final on Sunday 17th December 2023

Address

Air Port Road Gwadar
Karachi
75300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when I am Gwadar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share