Idarah Faiz -E- Madina Academy Trust

Idarah Faiz -E- Madina Academy Trust 𝐈𝐃𝐀𝐑𝐀 𝐅𝐀𝐈𝐙 𝐄 𝐌𝐀𝐃𝐈𝐍𝐀 𝐀𝐂𝐀𝐃𝐄𝐌𝐘 𝐓𝐑𝐔𝐒𝐓
Islamic & Modern Education | Qur'an & Sunnah | Hifz | Nazra | Tajweed | Moral & Spiritual Development | Character Building

07/08/2026

🌹 بسم اللہ الرحمن الرحیم 🌹
الحمد للہ رب العالمین
انتہائی خوشی اور مسرت کی بات ہے کہ میرے چھوٹے بھائی، نگران ادارہ فیض مدینہ اکیڈمی ٹرسٹ، پیرزادہ حافظ معین الدین چشتی قادری نے گزشتہ شب مزارِ پُرانوار، اولادِ رسول ﷺ، نائبِ رسول ﷺ، نائبِ غوث الورٰی، حضرت پیر بابا سخی لجپال سید دولت حسین شاہ بادشاہ سرکار قادری کاظمی مشہدی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اور آپ کے والدِ گرامی، حضرت پیر سخی سید مراد حسین شاہ بادشاہ سرکار قادری کاظمی مشہدی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے مزاراتِ اقدس پر مکمل قرآنِ مجید فرقانِ حمید کی تلاوت کر کے ایک عظیم سعادت حاصل کی۔
اللہ تعالیٰ اس تلاوتِ قرآن کے ہر ہر حرف کو اپنی بارگاہِ عالی میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، اسے اپنی رضا کا ذریعہ بنائے، اور ہم سب کو اپنے اکابرینِ اہلِ سنت سے سچی محبت، ادب، عقیدت اور ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنی زندگی اور آخرت سنوارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
اس ویڈیو اور اس تحریر کا مقصد محض یہ ہے کہ اہلِ سنت و جماعت کے اکابرین کا وہ مبارک طریقہ عام کیا جائے جس پر عمل کر کے انہوں نے اپنی آخرت سنواری۔ اولیائے کرام کے مزارات پر حاضری کا بہترین ادب یہی ہے کہ وہاں قرآنِ مجید کی تلاوت، ذکرِ الٰہی، درودِ پاک، دعا اور ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا جائے، کیونکہ یہی اعمال اللہ تعالیٰ کی رضا، رسولِ اکرم ﷺ کی خوشنودی اور اولیائے کرام سے محبت کا بہترین اظہار ہیں۔
مزاراتِ اولیاء پر حاضری کے وقت ہمیں ہر ایسی رسم سے اجتناب کرنا چاہیے جس کی شریعت میں کوئی اصل نہ ہو۔ ایک مسلمان کی اصل زینت اخلاص، اتباعِ قرآن و سنت، حسنِ اخلاق، عبادت اور اللہ تعالیٰ کی رضا کا حصول ہے۔ اسی میں دنیا و آخرت کی حقیقی کامیابی مضمر ہے۔
اس تحریر سے ایک اور اہم سبق بھی ملتا ہے کہ عظیم اولاد کے پیچھے عظیم والدین کی تربیت ہوتی ہے۔ ہمارے محترم والد اس دنیائے فانی سے رخصت ہو چکے ہیں، مگر الحمدللہ آج بھی ان کی تربیت، کردار، اخلاص، محنت، شوق، ذوق، حسنِ اخلاق اور دینی فکر ان کی اولاد میں نمایاں نظر آتی ہے۔ یہی ایک باعمل اور مخلص والدین کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہماری اپنی اصلاح نہ بھی ہو تو اولاد خود بخود نیک بن جائے گی، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ اولاد زیادہ تر اپنے والدین کے کردار، عادات اور تربیت سے سیکھتی ہے۔ الحمدللہ آج میرے والدِ محترم کی جھلک ان کی اولاد کے کردار اور دینی خدمات میں دیکھی جا سکتی ہے۔
اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ عظیم سعادت عطا فرمائی کہ آپ کی تمام اولاد حافظِ قرآن ہے۔ آج وہ اپنے والدِ محترم کے مزارِ اقدس پر کھڑے ہو کر مختصر وقت میں مکمل قرآنِ مجید کی تلاوت کر کے ایصالِ ثواب کرتی ہے۔ یہ یقیناً ہر والدین کے لیے باعثِ رشک مثال ہے۔
میری دلی خواہش ہے کہ ہر والدین اپنی اولاد کی ایسی دینی تربیت کریں کہ وہ ان کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد بھی ان کے لیے صدقۂ جاریہ، ایصالِ ثواب اور دعاؤں کا ذریعہ بنے۔ آخر ایک دن ہم سب نے اس دنیا سے جانا ہے، اس لیے ایسی نیک اولاد، ایسے نیک اعمال اور ایسی دینی خدمات چھوڑ کر جائیں جن کا ثواب ہمارے وصال کے بعد بھی مسلسل ہمارے نامۂ اعمال میں شامل ہوتا رہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں نیکی کے ہر کام میں اخلاص، استقامت، ثابت قدمی، عاجزی اور حسنِ نیت عطا فرمائے، اور ہر قسم کی ریاکاری، نمود و نمائش اور نفس کے فریب سے محفوظ فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح عقیدہ، صحیح عمل، ادبِ اولیاء، محبتِ اہلِ بیت و صحابہ، اور اپنے مقرب بندوں کی سچی محبت نصیب فرمائے، ہمارے اعمال کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، اور ہمیں دنیا و آخرت کی حقیقی کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین بجاہِ سیدِ المرسلین ﷺ۔
🤲 آپ سب سے بھی مؤدبانہ گزارش ہے کہ جب بھی کسی ولیِ کامل کے مزارِ اقدس پر حاضری کی سعادت نصیب ہو تو قرآنِ مجید کی تلاوت، ذکرِ الٰہی، درودِ پاک، دعا اور ایصالِ ثواب کو اپنا معمول بنائیں، اور اپنے لیے، اپنے والدین، اپنے اساتذہ، اپنے مشائخ، پوری امتِ مسلمہ اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت ضرور کریں۔
آپ کی دعاؤں کا طالب
دینِ حق کا ادنیٰ خادم
سگِ دولتِ حسین شاہ بادشاہ سرکار
پیرزادہ حافظ کلیم اللہ کامران قادری


#الحمدللہ



ٰہی























04/08/2026

ا
🌹 الحمدللہ 🌹

ادارہ فیض مدینہ اکیڈمی ٹرسٹ کے طلبۂ کرام اجتماعی قرآن خوانی میں نہایت ذوق و شوق، ادب اور خشوع و خضوع کے ساتھ تلاوتِ قرآنِ مجید کرتے ہوئے۔ 🤲📖

اللہ تعالیٰ اپنے کلامِ پاک کے صدقے تمام طلبۂ کرام کو دین و دنیا میں کامیاب فرمائے، انہیں قرآنِ کریم کا سچا خادم بنائے، اور اس بابرکت ادارے میں مزید خیر و برکت عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

#ماشاءاللہ

03/08/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم 🌹
✨ الحمد للہ رب العالمین ✨
📚 ادارہ فیض مدینہ اکیڈمی ٹرسٹ
(الحاق شدہ: تنظیم المدارس اہلِ سنت پاکستان)
🎓 داخلے جاری ہیں
الحمدللہ! ادارہ فیض مدینہ اکیڈمی ٹرسٹ میں بچوں کے لیے دینی و دنیاوی تعلیم کا بہترین انتظام موجود ہے۔ یہاں قرآنِ کریم کی تعلیم، ناظرہ، حفظِ قرآن، اسلامی آداب، اخلاقی تربیت اور معیاری عصری تعلیم ایک ہی چھت تلے قابل، بااخلاق اور تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں فراہم کی جاتی ہے۔
🌿 ہماری خصوصیات: ✅ حفظِ قرآن مجید
✅ ناظرہ قرآن مع تجوید
✅ دینی و عصری تعلیم
✅ اسلامی و اخلاقی تربیت
✅ انفرادی توجہ
✅ محدود نشستیں
📢 اپنے بچوں کے روشن دینی و تعلیمی مستقبل کے لیے آج ہی داخلہ کروائیں۔
🤲 دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ادارے کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے، اسے دینِ اسلام کی خدمت کا مضبوط مرکز بنائے، یہاں پڑھنے والے تمام بچوں کو علمِ نافع، عملِ صالح، حسنِ اخلاق اور عشقِ رسول ﷺ کی دولت سے مالا مال فرمائے، اور انہیں دین و ملت کا بہترین خادم بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔
📞 رابطہ: 03148064907
🌺 آپ سب کی محبت، تعاون، اعتماد اور بالخصوص قیمتی دعاؤں کے طلبگار ہیں۔
جزاکم اللہ خیراً کثیراً
خادمِ دینِ حق
سگِ دولتِ حسین شاہ بادشاہ سرکار
پیرزادہ حافظ کلیم اللہ کامران قادری








02/08/2026

ادارہ فیض مدینہ اکیڈمی ٹرسٹ 🌹
الحمدللہ! ہمارے ادارے میں بچوں کو دینی اور عصری تعلیم کے ساتھ بہترین اخلاق، قرآنِ کریم کی تعلیم اور اسلامی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ آپ بھی اپنی دعاؤں، تعاون اور حوصلہ افزائی سے اس نیکی کے سفر میں ہمارا ساتھ دیں۔ جزاکم اللہ خیراً۔
#تعلیم

02/08/2026

𝐈𝐃𝐀𝐑𝐀 𝐅𝐀𝐈𝐙 𝐄 𝐌𝐀𝐃𝐈𝐍𝐀 𝐀𝐂𝐀𝐃𝐄𝐌𝐘 𝐓𝐑𝐔𝐒𝐓
A Premier Institution of Ahl al-Sunnah wa al-Jama'ah
Affiliated with Tanzim-ul-Madaris Ahl-e-Sunnat Pakistan
Providing Islamic & Modern Education with Qur'an & Sunnah, Hifz, Nazra, Tajweed, Moral & Spiritual Development, Character Building, and Academic Excellence.




















01/08/2026


















31/07/2026

🌹 بسم اللہ الرحمن الرحیم 🌹✨ الحمد للہ رب العالمین ✨

ادارہ فیض مدینہ اکیڈمی ٹرسٹ

میں طلبۂ کرام اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا اور سرورِ کائنات، رحمۃ للعالمین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی نعتِ مقدسہ پیش کرتے ہوئے اپنے قلوب کو عشقِ الٰہی اور محبتِ رسول ﷺ سے منور کر رہے ہیں۔

یہی وہ پاکیزہ ماحول ہے جہاں قرآن کی روشنی، سنت کی خوشبو، ادب، اخلاق اور کردار کی تعمیر کے ساتھ نئی نسل کی دینی و اخلاقی تربیت کی جا رہی ہے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان معصوم بچوں کے سینوں کو نورِ ایمان، نورِ قرآن اور عشقِ مصطفیٰ ﷺ سے ہمیشہ روشن رکھے، انہیں حافظِ قرآن، عالمِ باعمل، باکردار، بااخلاق اور دینِ اسلام کا مخلص خادم بنائے، اور انہیں دینِ حق کا علم بلند کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

🤲 یا اللہ!

اس ادارے کو تا قیامت دینِ اسلام کی خدمت کا مضبوط مرکز بنا دے، اسے ہمارے لیے صدقۂ جاریہ، نجات اور بخشش کا ذریعہ بنا، تمام طلبہ، اساتذہ، والدین، معاونین اور خیرخواہوں کو دنیا و آخرت کی ہر خیر عطا فرما، ان کی زندگیوں میں امن، سلامتی، عافیت، برکت اور کامیابی نصیب فرما۔

پنجتنِ پاک علیہم السلام کے صدقے ہماری تمام دعائیں قبول و مقبول فرما۔

آمین ثم آمین یا رب العالمین۔ 🤲🌹

🌺 آپ سب کی محبت، اعتماد، تعاون، توجہ اور بالخصوص قیمتی دعاؤں کا ہمیشہ طلبگار ہوں۔

اللہ تعالیٰ اس دینی مشن کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ہمیں اخلاص اور استقامت کے ساتھ خدمتِ دین کی توفیق عطا فرمائے، اور اس مقصد میں دنیا و آخرت کی کامیابی نصیب فرمائے۔

📢 آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر فرمائیں اور اپنے قیمتی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔

جزاکم اللہ خیراً کثیراً

خادمِ دینِ حقسگِ دولتِ حسین شاہ بادشاہ سرکارپیرزادہ حافظ کلیم اللہ کامران قادری



اللہ تعالیٰ اس ادارے کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے، اسے دینِ اسلام کی خدمت کا مضبوط مرکز بنائے، اور آپ کی تمام دینی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔

29/07/2026

🌹 ادارہ فیض مدینہ اکیڈمی ٹرسٹ 🌹
📖 قرآنِ کریم کی تلاوت — دلوں کا سکون، زندگی کا نور
الحمد للّٰہ! ہمارے ادارے کے طلبۂ کرام روزانہ قرآنِ کریم کی تلاوت، تجوید اور دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصد صرف قرآن پڑھانا نہیں بلکہ بچوں کی ایسی دینی و اخلاقی تربیت کرنا ہے کہ وہ معاشرے کے باکردار، باعمل اور بااخلاق مسلمان بنیں۔
🤲 دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام طلبۂ کرام کو قرآنِ مجید کا سچا خادم، عامل اور مبلغ بنائے، ان کے والدین، اساتذہ اور تمام معاونین کو دنیا و آخرت کی بھلائیاں عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
📍 ادارہ فیض مدینہ اکیڈمی ٹرسٹ
دینی تعلیم • اخلاقی تربیت • روشن مستقبل
#تجوید #اسلام #مدرسہ

🌿 علمِ دین سب سے قیمتی دولت 🌿اپنے بچوں کو ایسی تعلیم دیں جو صرف دنیا میں کامیابی ہی نہیں بلکہ آخرت میں بھی سرخروئی کا ذر...
28/07/2026

🌿 علمِ دین سب سے قیمتی دولت 🌿
اپنے بچوں کو ایسی تعلیم دیں جو صرف دنیا میں کامیابی ہی نہیں بلکہ آخرت میں بھی سرخروئی کا ذریعہ بنے۔
ادارہ فیض مدینہ اکیڈمی ٹرسٹ میں: 📖 ناظرہ قرآنِ کریم مع تجوید
🕌 حفظِ قرآن
🤲 نماز کی پابندی
🌹 بہترین اخلاق و کردار کی تربیت
📚 دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج
آج ہی اپنے بچوں کے روشن مستقبل اور بہترین اسلامی تربیت کے لیے داخلہ کروائیں۔
📞 رابطہ:
0314-
8064907
ادارہ فیض مدینہ اکیڈمی ٹرسٹ
"جہاں علم، عمل اور اخلاق کے ساتھ روشن مستقبل کی تعمیر کی جاتی ہے۔"




















28/07/2026

اپنے بچے کو دینی و دنیاوی کامیابی کی راہ پر گامزن کیجیے
ادارہ فیضِ مدینہ اکیڈمی ٹرسٹ ایک ایسا تعلیمی و تربیتی ادارہ ہے جہاں بچوں کو قرآنِ کریم، حفظ و ناظرہ، تجوید، نماز، سنتِ نبوی ﷺ، بہترین اخلاق اور معیاری عصری تعلیم ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کی جاتی ہے۔
ہمارا مقصد صرف تعلیم دینا نہیں، بلکہ ایسی نسل تیار کرنا ہے جو علم، عمل، اخلاق اور کردار میں معاشرے کے لیے ایک بہترین مثال بنے۔ کیونکہ آج کے بچے ہی کل کے معمار ہیں، اور ان کی صحیح دینی تربیت ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔
والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل اور بہترین دینی و اخلاقی تربیت کے لیے آج ہی ادارہ فیضِ مدینہ اکیڈمی ٹرسٹ تشریف لائیں اور داخلہ حاصل کریں۔
📍 پتہ:
منظور کالونی، سیکٹر E، گلی نمبر 10، نزد مکہ مسجد، کراچی
👤 ناظم ادارہ:
پیرزادہ حافظ کلیم اللّٰہ کامران قادری
📞 رابطہ:
0314-8064907
ادارہ فیضِ مدینہ اکیڈمی ٹرسٹ
"نیکی کی تعلیم، کامیاب زندگی کی ضمانت"
"آج کی بہترین تربیت، کل کی بہترین قیادت۔"






#تجوید



#نماز

#اسلام






Address

Manzoor Colony , Sector E , Street No 10 Karachi , Karachi Pakistan & Manzoor Colony Sector G Furniture Market Karachi
Karachi

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:30
Tuesday 08:00 - 16:30
Wednesday 08:00 - 16:30
Thursday 08:00 - 16:30
Friday 08:00 - 16:30
Saturday 08:00 - 16:30

Telephone

+923148064907

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Idarah Faiz -E- Madina Academy Trust posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share