Proud to be MUSLIM

Proud to be MUSLIM I feel Proud to be a MUSLIM so I decide to make a fan page of PROUD TO BE MUSLIM At this platform we

"میں نے لوگوں کے احوال کا جائزہ لیا تو بڑا ہی عجیب معاملہ پایا ؛ وہ گھروں کے اجڑنے پر روتے ہیں، پیاروں کی موت پر آہیں بھ...
28/09/2023

"میں نے لوگوں کے احوال کا جائزہ لیا تو بڑا ہی عجیب معاملہ پایا ؛ وہ گھروں کے اجڑنے پر روتے ہیں، پیاروں کی موت پر آہیں بھرتے ہیں، معاشی تنگ دستی پر حسرتیں کرتے ہیں اور زمانے کو برا بھلا کہتے ہیں!

حالانکہ وہ دیکھتے ہیں کہ اسلام کی عمارت گر رہی ہے، دین فرقوں میں بٹ چکا ہے، سنتیں مٹ رہی ہیں اور بدعات کا غلبہ ہے، گناہوں کی کثرت ہے! لیکن ان میں سے اپنے دین کیلیے رونے والا کوئی نہیں ہے، اپنی عمر برباد کرنے پر کسی کو افسوس نہیں ہے، اپنے وقت کو ضائع کرنے پر کوئی غم نہیں ہے!!

اور میں اس سب کا ایک ہی سبب دیکھتا ہوں کہ دین ان کی نظروں میں ہلکا ہو گیا ہے اور دنیا ان کی فکروں کا محور بن چکی ہے!"

*[ الآداب الشرعية لابن مفلح : ٢٤٠/٣ ]*

13/09/2023

وہ نظم جسےامام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سن کر بہت روئے

إذا ما قال لي ربي .. أما استحييت تعصيني
وتخفي الذنب عن خلقي .. وبالعصيان تأتيني

جب میرا رب مجھ سے پوچھے گا: کیا میری نافرمانی کرتے ہوئے تمہیں حیا نہ آئی؟
کیا تم میری مخلوق سے اپنے گناہ چھپاتے اور اب نافرمانی کر کے میرے پاس آتے ہو؟

فكيف أجيب يا ويحي .. ومن ذا سوف يحميني
أسلي النفس بالآمال .. من حين إلى حين

پھر کیسے جواب دوں گا؟ ہائے افسوس مجھ پر!!! اور کون مجھے بچائے گا؟
میں وقتاً فوقتاً اپنے دل کو آرزوؤں کے ساتھ تسلی دیتا ہوں

وأنسى ما وراء الموت .. ماذا بعد تكفيني
كاني قد ضمنت العيش .. ليس الموت يأتيني

اور میں بھول جاتا ہوں کہ موت کے بعد کیا پیش آنے والا ہے؟۔۔۔ میرے دفنانے کے بعد کیا ہونے والا ہے؟
گویا کہ مجھے زندگی کی ضمانت دی گئی ہے اور موت مجھے آنی ہی نہیں

وجاءت سكرة الموت الشديدة من سيحميني
نظرت إلى الوجوه أليس منهم من سيفديني

اور جب موت کی شدید ترین بےہوشی آن پہنچی تو کون مجھے بچائے گا؟
میں نے لوگوں کے چہروں کی طرف دیکھا۔ کیا ان میں کوئی بھی ایسا نہیں ہے جو مجھے چھڑا لے؟

سأسأل ما الذي قدمت في دنياي ينجيني
فكيف إجابتي من بعد ما فرطت في ديني

عنقریب مجھ سے سوال کیا جائے گا کہ میں نے اپنی دنیا میں کیا آگے بھیجا جو مجھے نجات دلوائے
اس سوال کا میں کیسے جواب دونگا جبکہ میں اپنے دین میں کوتاہی کرتا رہا

ويا ويحي ألم أسمع كلام الله يدعوني
ألم أسمع لما قد جاء في ق و يس

اور افسوس مجھ پر!! کیا میں نے اللہ کا کلام نہ سنا جو مجھے اپنی طرف بلاتا تھا
کیا میں نے نہیں سنا جو (سورۃ) ق اور یٰس میں کہا گیا؟

ألم أسمع بيوم الحشر يوم الجمع والدين
ألم أسمع منادي الموت يدعوني يناديني

کیا میں نے یوم حشر، جمع کیے جانے والے دن، روز جزاء کے بارے میں نہیں سنا؟
کیا میں نے موت کے منادی کی آواز نہیں سنی جو مجھے پکارتا اور آواز دیتا تھا؟

فيا رباه عبد تائب من ذا سيؤويه
سوى رب غفور واسع للحق يهديني

اے میرے رب یہ تیری بارگاہ میں ایک توبہ کرنے والا بندہ ہے۔ کون ہے جو مجھے پناہ دے؟
سوائے اس رب کے جسکی مغفرت بہت وسیع ہے، جو مجھے حق کی طرف ہدایت دیتا ہے

أتيت إليك فارحمني وثقل في موازيني
وخفف في جزائي أنت أرجى من يجازيني

میں تیری بارگاہ میں حاضر ہوا ہوں۔ تو مجھ پر رحم فرما اور میرے میزان کو بھاری کر دے
اور میرا حساب ہلکا کر دے۔ تو ہی وہ بڑی ذات ہے جس سے امید کی جا سکتی ہے، جو مجھے جزا دے گا۔

( تلبيس إبليس، لابن الجوزي 215 (دار القلم) أنه رواها أبو حامد الخُلْفاني)

جماعت لڑتے رہے گی, فرقہ نہیں! نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ دین ہمیشہ قائم رہے گا، اور مسلمانوں کی ایک جماعت اس ...
13/08/2023

جماعت لڑتے رہے گی, فرقہ نہیں!
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ دین ہمیشہ قائم رہے گا، اور مسلمانوں کی ایک جماعت اس دین کی خاطر مسلسل جنگ کرتی رہے گی، یہاں تک کہ قیامت آ جائے گی۔“صحیح مسلم ٤٩٥٣

"عمر تو عمر تھا کوئی اور عمر کیسے ہوتا۔۔۔"مہینوں گزرے ، ارض مقدس پر بہار آئی اور آ کر چلی گئی اور جاڑا آیا مسلمان شہر کے...
24/07/2023

"عمر تو عمر تھا کوئی اور عمر کیسے ہوتا۔۔۔"

مہینوں گزرے ، ارض مقدس پر بہار آئی اور آ کر چلی گئی اور جاڑا آیا مسلمان شہر کے گردا گرد محاصرہ کیے بیٹھے تھے ۔۔۔
اک روز تھک کار کے بڑے پادری نے سالار لشکر سیدنا ابوعبیدہ بن جراح کو کہلا بھیجا کہ آخر طلب کیا ہے اور آرزو کیا ۔

فرمایا کہ اسلام قبول کر لو کہ بھائی بن کے رہیں گے ۔۔
بولا :
"دین کون چھوڑے اپنا ۔۔"

فرمایا :
"جزیہ دو اور شانتی پاؤ ۔۔ "
بولا :
"ذلت کون برداشت کرے ۔۔۔ "

فرمایا : "پھر تلوار تو فیصلہ کرے گی ہی ۔۔۔"

ترنت بولا ، ہمیں یہ معلوم ہے کہ تم شہر فتح نہیں کر پاؤ گے ۔۔
ابوعبیدہ حیران ہوئے کہ بےسروسامانی کے اس عالم میں اک مجبور اور محصور کا یہ دعویٰ اور یقین ۔۔۔۔ متجسس ہوئے
" ایسا دعویٰ کیونکر ؟"
پادری نے جیسے ٹھنڈا سانس بھرا اور بولا کہ یہ یہ نشانیاں ہیں فاتح ارض مقدس میں اور تم میں سب مفقود ۔۔۔۔
نشانیاں سنیں تو ابوعبیدہ الجراح نے ہاتھ پر ہاتھ مارا اور کہا :
" لو میاں ! تیرا شہر تو گیا ۔۔۔"
پادری کچھ حیران ۔۔۔
فرمایا کہ یہ جو تین نشانیاں تو نے بتائیں یہ ہمارے امیر المومنین سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ ہیں ۔۔۔ پادری کا چہرہ جیسے کچھ بجھ سا گیا کہ شہر مقدس رخصت ہونے کو دکھائی دیا ۔۔۔۔۔

ابوعبیدہ بن جراح نے کہا کہ ٹھیک ۔۔۔۔۔ اب ہمارے امیر آئیں گے ۔۔
اگلے روز کسی نے کہا کہ خالد بن ولید بھی تو قد بت میں ابن خطاب سے ہیں ، انہیں زیر فصیل لے چلتے ہیں ۔
صبح روشن ہوئی تو لب فصیل کھڑے پادری نے خالد بن ولید کو دیکھا ۔۔۔۔ اک ںےاعتنائی سے منہ موڑ لیا اور اب کے کچھ مضبوط لہجے میں کہا ۔۔۔۔۔۔:

" ہاں کچھ نشان ملتے ہیں ، آثار گو ویسے ہیں لیکن "یہ وہ نہیں" کہ کتاب مقدس میں نشان کچھ اور بولتے ہیں ۔۔...."عمر تو عمر ہے کوئی اور عمر کیسے ہو سکتا ہے "

پیغام بر مدینے پہنچا ۔۔۔ امیر المومنین ان کا کہنا ہے کہ آپ آئیں اور شہر کے دروازے کھلیں ۔۔۔
مشاورت کی مجلس بپا ہوئی ۔۔۔سیدنا عثمان نے عرض کی کہ جب شہر کے شہر فتح ہوئے تو اب کے آپ کیوں جائیں گے ۔۔ رکے رہیں اور افواج کو اپنا کام کرنے دیجئے
فقاہت کے امام علی بولے کہ
"مہینوں گزر گئے ، سپاہی محاصرے میں تھکے ہارے ۔۔۔۔ آپ تشریف لے جائیں "
سیدنا عمر فاروق نے دونوں کی رائے کو سراہا بولے:
" عثمان نے جنگی چال اور حکمت کی بات کی جبکہ علی نے مسلمانوں پر شفقت و رحمت والی بات کی اورہم علی کی رائے کو اختیار کرتے ہیں‘‘
امیر المومنین کے سفر ارض مقدس کی تیاری تھی ۔۔۔

رضی اللہ تعالیٰ علیھم اجمعین۔۔۔۔۔

‏عمر رض کی رائے اس قدر دین میں رنگی ہوئی تھی کہ کئی مواقع پر اس کے مطابق قرآن مجید کی آیات کا نزول ہوا. عادل ایسے کہ عمر...
18/07/2023

‏عمر رض کی رائے اس قدر دین میں رنگی ہوئی تھی کہ کئی مواقع پر اس کے مطابق قرآن مجید کی آیات کا نزول ہوا. عادل ایسے کہ عمر کہہ لیں یا عدل ایک ہی بات ہے. کفار کے لیے ایسے قہر و ذوالجلال کہ قیصر و کسری ان کا نام سن کر تھر تھرائیں.

‏غیور ایسے کہ نبیﷺ کو جنت میں ان کا محل دیکھ کر ان کی غیرت یاد آگئی. کتاب اللہ کا اس قدر ادب و احترام تھا کہ اس کا حکم سن کر فورا ٹہر جانے والے. سادگی ایسی کہ بیرونی سفیر آپ سے ہی امیر المومنین کے متعلق پوچھ رہے ہوتے.

‏محتسب ایسے کہ اپنا اور اولاد کا بھرپور محاسبہ کرتے اور دوسروں کو بھی کرنے دیتے۔ اسی لیے خاتون کھڑی ہو کر یہ کہہ دیتی کہ عمر کون ہوتا ہے کہ ہمارا حق مہر مقرر کرے. مسئولیت کا ایسا ڈر کہ فرات کے کنارے جانور بھی پیاسا مرجائے تو بطور خلیفہ خود کو جوابدہ سمجھتے۔

‏منتظم ایسے کہ محاذ سے لے کر والیوں تک سب کی لمحے لمحے کی رپورٹ لیتے. اشاعت اسلام میں ایسا کردار کے اغیار بھی کہتے کہ ایک عمر اور ہوتا تو آج پوری دنیا پر اسلام کا پرچم لہرا رہا ہوتا. عجز و انکساری اور اللہ کے حضور پیشی کا ڈر ایسا کہ فرمایا کاش میں برابر سرابر ہی چھوڑ دیا جاؤں.

‏عقیدہ توحید اس قدر پختہ کہ حجرا اسود سے کہنے لگے کہ میں جانتا ہوں تو نفع و نقصان کا مالک نہیں، اگر اللہ کے رسول نے تجھے بوسہ نہ دیا ہوتا تو میں بھی نہ دیتا. شہادت کی آرزو اس قدر کہ اللہ نے مدینہ ہی میں نہیں بلکہ مسجد نبوی میں شہادت نصیب فرمائی اور شہید محراب کہلائے.

‏امر بلمعروف کا ایسا اہتمام کہ موت تک اس سے غافل نہ ہوئے. خلافت کا ایسا خیال کہ اپنے بعد خلیفہ کے چناؤ کی مجلس شوری بناگئے. اللہ کے احکاماتپر عمل ایسا کہ محمدﷺ کے پاس دفن ہونے کی اجازت عائشہ رض سے لی. اوصاف ایسے کہ اگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمر ہوتے۔

(کاپیڈ)

جب اسلام ریاست چلانےکا نظام ہوا کرتا تھا،تو مسلمان حاکم تھے۔ اور جب اسلام کو ثواب کمانے کا مذہب بنایا گیا تو مسلمان محکو...
12/07/2023

جب اسلام ریاست چلانےکا نظام ہوا کرتا تھا،تو مسلمان حاکم تھے۔ اور جب اسلام کو ثواب کمانے کا مذہب بنایا گیا تو مسلمان محکوم ہوگئے.

Ye ik markaz-e-tanzeem ki talaash men hai,
Jo lut g*i usi ki takreem ki talash men hai,
Zamana phr usi taleem ki talash men hai,

Ye dor apne baraaheem ki talash men hai...
Sanam kadah hai jahaa'n
Laa ilaaha illallah

Every house has a different story of its own behind their closed doors 😔
11/07/2023

Every house has a different story of its own behind their closed doors 😔

”گویا کسی قیمتی ہار میں جڑے ہوئے سفید موتی ہوں! 🤍
27/06/2023

”گویا کسی قیمتی ہار میں جڑے ہوئے سفید موتی ہوں! 🤍

مَااَغْنٰی عَنِیْ مَا لِیَ ھَلَکَ عَنِّیْ سُلْطَانِیَہ اس آبدوز میں وہ لوگ موجود ہیں جو اربوں کھربوں کے مالک ہیں جنہوں ن...
23/06/2023

مَااَغْنٰی عَنِیْ مَا لِیَ ھَلَکَ عَنِّیْ سُلْطَانِیَہ
اس آبدوز میں وہ لوگ موجود ہیں جو اربوں کھربوں کے مالک ہیں جنہوں نے اپنی مرضی سے کروڑوں روپے دے کر اپنے آپ کو سمندر کی لہروں کے حوالے کیا اور پھر انکا زمین والوں سے رابطہ منقطع ہوگیا پھر دنیا بھر کی سپر طاقتوں نے انکو اس تکلیف سے نجات دلانے کیلئے اپنی تمام تر طاقتوں کوششوں اور صلاحیتوں کےناکام دکھائی دیتے ہیں اس آبدوز میں سوار لوگوں کو انکا اربوں کھربوں کا مالک ہونا کسی کام نہ آیا آخروہ کون سی ذات ہے جس کے سامنے ہرطاقتور زیرو ہے۔
وہ ہم سب کا مالک خالق حقیقی اللہ تعالیٰ کی ہستی ہے وہی ہر شے کا مالک ہے وہی ہر شے پر کامل قدرت رکھنے والا ہے ہے۔ وہی دنیاکا تمام نظام چلانے والا ہے۔ بےشک اسی کےلیے تمام تعریفیں ہیں۔ الله أكبر الله أكبر

27/05/2023

There is so much oppression and injustice in this world.. A quote in urdu language says :

(" قیامت خود بتائے گی قیامت کیوں ضروری تھی")

" The Day of Judgement will inform by itself why its occurrence was such a necessity "

Address

Karachi
74500

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Proud to be MUSLIM posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Proud to be MUSLIM:

Share