Nagar youth - karachi".

Nagar youth - karachi". Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Nagar youth - karachi"., Nonprofit Organization, Karachi.

17/05/2026
07/05/2026

Indeed ❤️

بروز اتوار امام بارگاہ وحدت المسلمین میں نگر یوتھ کراچی کے زیرِ اہتمام ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر عارف حسی...
20/04/2026

بروز اتوار امام بارگاہ وحدت المسلمین میں نگر یوتھ کراچی کے زیرِ اہتمام ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر عارف حسین نے کی۔
اجلاس کے دوران نگر کے مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جبکہ خصوصی طور پر نگر یوتھ کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر صدر نے نگر یوتھ کے بانیان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
مزید برآں، انہوں نے وضاحت کی کہ نگر یوتھ کے بانیان اور موجودہ ذمہ داران سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا مؤثر لائحہ عمل ترتیب دیں، جس سے قوم اور نوجوانوں کے مستقبل کو بہتر بنایا جا سکے۔
اس موقع پر صدر عارف حسین نے صدر جناب رضوان صاحب اور دیگر ذمہ داران کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ موجودہ حالات کے پیشِ نظر اس وقت انتخابات کروانا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر انتخابات کا انعقاد ضروری ہو تو آئندہ آنے والے سیاسی انتخابات کے بعد کیا جائے، کیونکہ موجودہ وقت اس حوالے سے سازگار نہیں ہے۔

کراچی میں مقیم نگر یوتھ نے انتخابات کی مخالفت کر دی۔نگر یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے صدر عارف حسین نے حالیہ صورتحال کے...
20/04/2026

کراچی میں مقیم نگر یوتھ نے انتخابات کی مخالفت کر دی۔

نگر یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے صدر عارف حسین نے حالیہ صورتحال کے پیش نظر نگر یوتھ کے انتخابات کی مخالفت کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حالات میں انتخابات کا انعقاد مناسب نہیں، اور اس حوالے سے کراچی میں مقیم نگر یوتھ کی رائے کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ضلع نگر میں انتخابات کرا کے کوئی نئی یوتھ تنظیم وجود میں لائی جاتی ہے تو اس کا کراچی ڈویژن یا یہاں مقیم نگر یوتھ سے کوئی تعلق نہیں ہوگا، اور نہ ہی اسے ہماری نمائندگی حاصل ہوگی۔

کراچی میں مقیم نگر یوتھ کا یہ متفقہ فیصلہ سامنے آیا ہے کہ موجودہ حالات میں انتخابات کی حمایت نہیں کی جائے گی، بلکہ اس عمل کی مخالفت کی جائے گی تاکہ آئندہ کے لیے بہتر اور متفقہ لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔

12/04/2026

Back bone of Nagar State.

26/03/2026

پریس ریلیز

نگر یوتھ آرگنائزیشن گزشتہ رات نگر کالونی گلگت میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے نگر سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو ماورائے عدالت گرفتار کرنے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

ہم واضح کرتے ہیں کہ اگر بغیر کسی جواز کے ہمارے متحرک نوجوانوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو نگر یوتھ آرگنائزیشن اور پوری نگر قوم سخت ردِعمل دینے پر مجبور ہوگی، جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ اور موجودہ حکومت پر عائد ہوگی۔

ہم متعلقہ اداروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ ہوش کے ناخن لیں اور گلگت بلتستان کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے سے گریز کریں۔ اگر گرفتاریاں ہی مقصود ہیں تو نہتے معصوم بچوں کے قاتلوں اور ریاستی اداروں پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے، نہ کہ بے گناہ نوجوانوں کو نشانہ بنایا جائے۔

نگر یوتھ آرگنائزیشن اپنے نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی صورت انہیں بلاجواز گرفتار کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

نگر یوتھ آرگنائزیشن

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nagar youth - karachi". posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share