Kath Khundi

Directions

Kath Khundi THE OKHAI MEMON KATH COMMITEE

"Pride of the Okhai Memon Community""فخرِ اوکھائی میمن برادری""محمد حسین ریاض کاٹھ""یونیورسٹی آف گریٹر مانچسٹر، برطانیہ ...
25/08/2026

"Pride of the Okhai Memon Community"

"فخرِ اوکھائی میمن برادری"

"محمد حسین ریاض کاٹھ"

"یونیورسٹی آف گریٹر مانچسٹر، برطانیہ سے سافٹ ویئر انجینئرنگ میں Bachelor of Engineering — First Class Honours حاصل کرنے کا اعزاز"

الحمدللہ! اوکھائی میمن برادری کے ایک اور ہونہار نوجوان محمد حسین کاٹھ نے اپنی محنت، ذہانت، مستقل مزاجی اور والدین کی دعاؤں سے University of Greater Manchester، برطانیہ سے Bachelor of Engineering with First Class Honours in Software Engineering کی ڈگری کامیابی سے حاصل کرکے اپنے خاندان اور پوری اوکھائی میمن برادری کا سر فخر سے بلند کردیا-

"کامیابی کا روشن سفر"

اوکھائی میمن برادری کی تاریخ تعلیم، کاروبار، خدمت اور محنت کی شاندار روایات سے عبارت ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں ہمارے نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ حسین ریاض کاٹھ بھی اسی روشن روایت کا خوبصورت تسلسل ہیں۔

برطانیہ سے محمد حسین کاٹھ نے اپنی ڈگری First Class Honours کے ساتھ مکمل کی، جو ان کی غیر معمولی محنت، علمی قابلیت اور مستقل مزاجی کا واضح ثبوت ہے۔
سافٹ ویئر انجینئرنگ آج کی جدید دنیا کے اہم ترین شعبوں میں سے ایک ہے۔ اس شعبے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کرنا محمد حسین کے روشن مستقبل کی ایک مضبوط بنیاد ہے

کسی بھی نوجوان کی کامیابی کے پیچھے والدین کی دعائیں، محبت، رہنمائی اور قربانیاں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ حسین ریاض کاٹھ کی اس کامیابی میں بھی ان کے والدین اور خاندان کی مسلسل حوصلہ افزائی اور دعاؤں کا خصوصی حصہ ہے۔

یہ کامیابی صرف حسین ریاض کی نہیں بلکہ ان کے والدین اور پورے خاندان کے لیے باعثِ مسرت و فخر ہے۔

"نوجوان نسل کے لیے روشن مثال"

حسین ریاض کاٹھ کی کامیابی ہماری نوجوان نسل کے لیے ایک خوبصورت پیغام ہے کہ تعلیم کے حصول، مسلسل محنت، مستقل مزاجی اور والدین کی دعاؤں کے ساتھ انسان دنیا کے کسی بھی میدان میں اپنی پہچان بنا سکتا ہے۔

ایسے نوجوان کسی بھی برادری کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، جو اپنی کامیابی سے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پوری برادری کا نام روشن کرتے ہیں۔

بلاشبہ محمدحسین ریاض کاٹھ فخرِ اوکھائی میمن برادری ہیں۔ ان کی کامیابی اوکھائی میمن برادری کی تعلیمی روایات اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت مثال ہے۔

صدرِ اوکھائی میمن جماعت جناب عزیز احمد کاٹھ، صدر اوکھائی میمن یوتھ سروسز جناب اشرف عثمان پنجوانی، معزز عہدیداران، اراکینِ مجلسِ انتظامیہ، اشاعت کمیٹی اور پوری اوکھائی میمن برادری کی جانب سے حسین ریاض کاٹھ اور ان کے والدین کو اس شاندار تعلیمی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

اللہ تعالیٰ حسین ریاض کاٹھ کو مستقبل میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے، ان کے علم و ہنر میں برکت دے اور انہیں اپنی برادری، ملک اور قوم کا نام مزید روشن کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

”ٹیم اشاعت کمیٹی“

اوکھائی میمن جماعت
اوکھائی میمن یوتھ سروسز

20/04/2026

Alhamdulillah 🤲🏆
Back to Back Champions!
Kath Khundi Team once again proved that hard work, unity, and passion always win.
From Season 1 to Season 2 — dominance continues 👑🔥
This is not just victory, this is legacy! 💪❤️

*Alhumduillah* ❤️ Team *Kath* For Qualifying *Super 12 Round* Khundi Premier League ( Season 2 )TapeBall Cricket Tournam...
07/03/2026

*Alhumduillah* ❤️

Team *Kath* For Qualifying *Super 12 Round*

Khundi Premier League ( Season 2 )
TapeBall Cricket Tournament


🌙 Ramadan Mubarak 🌙The Okhai Memon Kath Committee (OMKC) warmly extends heartfelt greetings to all Muslims.✨ May Allah s...
18/02/2026

🌙 Ramadan Mubarak 🌙

The Okhai Memon Kath Committee (OMKC) warmly extends heartfelt greetings to all Muslims.

✨ May Allah shower us with mercy, blessings, and forgiveness this holy month.
✨ May our prayers, supplications, and good deeds be accepted. Ameen. 🙏

Service • Brotherhood • Unity

06/02/2026
A Tribute to Kasim Haji Hasham Kathخراجِ عقیدتآہ ایک چراغِ او گل ہواقاسم حاجی ہاشم کاٹھ(یکم ستمبر 1937 تا یکم فروری 2026...
03/02/2026

A Tribute to Kasim Haji Hasham Kath

خراجِ عقیدت
آہ ایک چراغِ او گل ہوا
قاسم حاجی ہاشم کاٹھ
(یکم ستمبر 1937 تا یکم فروری 2026)
اوکھائی میمن برادری میں چند گھرانے ایسے ہوتے ہیں جو اپنی خدمت، ایثار، اور فلاحِ انسانیت کے جذبے کی بدولت تاریخ میں نمایاں مقام حاصل کر لیتے ہیں۔ مرحوم حاجی ہاشم کاٹھ کا گھرانہ بھی انہی معزز اور خدمت گزار خاندانوں میں شمار ہوتا ہے، جنہوں نے ہمیشہ برادری کی ترقی، تعلیم کے فروغ اور اجتماعی فلاح کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا۔
اسی گھرانے کے فرزند اوکھائی میمن یوتھ سروسز کے بانی مرحوم عثمان حاجی ہاشم کاٹھ نے برادری میں فروغِ علم اور نوجوانوں کی تربیت کی جو شمع روشن کی، اسی روشن روایت کو آگے بڑھانے والی عظیم شخصیت جناب قاسم حاجی ہاشم کاٹھ بھی تھے۔
قاسم ہاشم کاٹھ صاحب یکم ستمبر 1937 کو کھارادار میں پیدا ہوئے۔ آپ نے اپنے بڑے بھائی کی طرح پوری زندگی برادری انسانیت کی فلاح و بہبود اور خدمتِ خلق کے لیے وقف کیے رکھی۔
بطور سرپرست اوکھائی میمن یوتھ سروسز آپ کی سرپرستی اور رہنمائی نے یوتھ سروسز کو استحکام اور سمت عطا کی اور بے شمار نوجوانوں کو تعلیم و تربیت کے مواقع فراہم کیے۔
آپ عثمان میموریل ہاسپٹل کے ٹرسٹی، ہاشم آباد ہاؤسنگ سوسائٹی کے چیئرمین اور کراچی کے معروف اعلیٰ تعلیمی ادارے UIT (Usman Institute of Technology) کے بورڈ آف گورنرز ممبر کی حیثیت سے بھی گراں قدر خدمات انجام دیتے رہے۔
یہ ادارہ آپ کے بڑے بھائی مرحوم عثمان کاٹھ کے نام سے قائم عثمان میموریل فاؤنڈیشن کے تحت چل رہا ہے، جہاں تعلیم، فلاح اور سماجی خدمات کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ آپ کی رہنمائی اور سرپرستی نے اس ادارے کو استحکام، معیار اور خدمت کا روشن استعارہ بنا دیا۔
آپ ہمیشہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ، خصوصاً تعلیمِ نسواں اور برادری کی معاشی و معاشرتی ترقی کے لیے کوشاں رہے۔ آپ کا یقین تھا کہ قوموں کی اصل ترقی علم، کردار اور تربیت سے وابستہ ہوتی ہے۔
پیشہ ورانہ زندگی میں بھی آپ نے نمایاں مقام حاصل کیا۔
بطور چیئرمین، مہران شوگر ملز لمیٹڈ آپ نے شوگر انڈسٹری میں پچاس سال سے زائد تجربے کے ساتھ ادارے کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا۔ آپ کی قیادت میں مہران شوگر ملز نہ صرف ایک مستحکم صنعتی ادارہ بنا بلکہ ایک ذمہ دار اور باوقار کارپوریٹ شناخت کے طور پر بھی پہچانا گیا۔
آپ تدبر، دیانت، شفافیت اور دور اندیشی کے لیے مشہور تھے۔
مرحوم کی شخصیت کا سب سے روشن پہلو ان کی انسان دوستی اور کمیونٹی سے گہری وابستگی تھا۔
انہوں نے ہمیشہ فلاحی اداروں کی سرپرستی کی، تعلیم و صحت کے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کی، نوجوانوں کی رہنمائی کی اور خدمتِ خلق کو اپنی زندگی کا مقصد بنایا۔ وہ اتحاد، باہمی احترام اور اجتماعی فلاح کے داعی تھے۔
آج ان کی رحلت سے نہ صرف اہلِ خانہ بلکہ اوکھائی میمن برادری، تعلیمی ادارے، بزنس کمیونٹی اور سماجی حلقوں میں ایک گہرا خلا پیدا ہو گیا ہے۔
ایسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں جو اپنے کردار سے ادارے بناتی ہیں اور اپنے اخلاق سے دلوں پر حکمرانی کرتی ہیں۔
دعا ہے:
یا اللہ! قاسم حاجی ہاشم کاٹھ کی کامل مغفرت فرما،
ان کی خدمات کو صدقۂ جاریہ بنا ان کی قبر کو نور سے منور فرما،اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔
یا اللہ! تمام لواحقین، دوست احباب اور پوری برادری کو صبرِ جمیل عطا فرما، اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق دے۔

آخر میں صدر اوکھائی میمن جماعت جناب عزیز احمد کاٹھ عہدیداران اراکین مجلس انتظامیہ ٹیم پیغام اور پوری اوکھائی میمن برادری مرحوم قاسم حاجی ہاشم کاٹھ کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اللہ تعالی مرحوم کی کامل مغفرت اور ان کے درجات بلند فرماۓ
آمین یا رب العالمین

ٹیم اشاعت کمیٹی
اوکھائی میمن جماعت
اوکھائی میمن یوتھ سروسز
کاٹھ کھندی

*دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور خراجِ تحسین*اوکھائی میمن *کاتھ کھنڈی* اپنے دونوں نمائندوں کو *OMYS* کے انتخابات میں *شان...
02/02/2026

*دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور خراجِ تحسین*

اوکھائی میمن *کاتھ کھنڈی* اپنے دونوں نمائندوں کو *OMYS* کے انتخابات میں *شاندار کامیابی* پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
*رضوان ہاشم کاٹھ*
آپ کو OMYS کے *جوائنٹ سیکریٹری* کے عہدے پر *بلا مقابلہ کامیابی* حاصل کرنے پر دلی *مبارکباد* ۔ آپ کی قیادت، خلوص اور خدمات قابلِ تعریف ہیں۔ ہمیں مکمل یقین ہے کہ آپ اس ذمہ داری کو دیانت داری اور بصیرت کے ساتھ نبھائیں گے۔
*شکیل پرویز کاٹھ*
آپ کو OMYS کی *ایگزیکٹو کونسل* کے ممبر منتخب ہونے اور *فرسٹ پوزیشن* 371 ووٹ حاصل کرنے پر دل کی *گہرائیوں سے مبارکباد* ۔ یہ کامیابی کمیونٹی کے اعتماد اور آپ کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اللہ آپ کو مزید کامیابیوں سے نوازے اور خدمت کا جذبہ برقرار رکھے۔
OMKC *دونوں نمائندوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے* ۔ 🤍

Muhammad Shakeel Perwaiz Kath Candidate For  Executive Council Member2026-2028Serial no 01 VOTE & SUPPORT Joint Secetery...
31/01/2026

Muhammad Shakeel Perwaiz Kath
Candidate For Executive Council Member
2026-2028

Serial no 01

VOTE & SUPPORT

Joint Secetery Kath Khundi
Active Social Worker

01 Feb 2026
12pm to 3pm
SAJ ACADEMY HUSSAINABAD BLOCK 03 F.B AREA KARACHI

*محمد رضوان مرحوم ہاشم حسین کاٹھ**(امیدوار جوائنٹ سیکریٹری)*اوکھائی میمن برادری کی تاریخ ڈیڑھ صدی پر محیط ہےخدمت، دیانت ...
26/01/2026

*محمد رضوان مرحوم ہاشم حسین کاٹھ*

*(امیدوار جوائنٹ سیکریٹری)*

اوکھائی میمن برادری کی تاریخ ڈیڑھ صدی پر محیط ہےخدمت، دیانت اور قربانی کی ایک روشن داستان۔
سن 1968 اوکھائی میمن برادری کی تاریخ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جب برادری کے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں نے *مرحوم عثمان ہاشم کاٹھ* کے ساتھ مل کر اوکھائی میمن یوتھ سروسز کی بنیاد رکھی۔ آج الحمدللہ یوتھ سروسز کے قافلے میں ہزاروں افراد برادری کے تعلیمی، معاشی اور سماجی مسائل کے حل کے لیے خلوص، دیانت اور جذبے کے ساتھ مصروفِ عمل ہیں۔

سال 28-2026 کے انتخابات میں، ماضی کی روشن روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، *اوکھائی یوتھ پینل* نے ایک مضبوط، باصلاحیت اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں پر مشتمل پینل تشکیل دیا ہے۔
اس بار جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے کے لیے بانی ممبر اور سابق صدر یوتھ سروسز (1982–83) *مرحوم ہاشم حسین کاٹھ* کے فرزند *محمد رضوان ہاشم کاٹھ* اس منصب کے لیے امیدوار ہیں، جو اپنے والد کی طرح خدمتِ خلق اور برادری کی فلاح کو اپنا مشن سمجھتے ہیں۔
لہٰذا اوکھائی میمن یوتھ سروسز کے تمام معزز ممبران سے پُرزور گزارش ہے کہ:
محمد رضوان ہا شم کا ٹھ کو ووٹ دیکر کامیاب کراوے ۔

اور یوتھ سروسز کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھیں۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kath Khundi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share