AGHA JAAN TRUST

AGHA JAAN TRUST Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from AGHA JAAN TRUST, Non-Governmental Organization (NGO), karachi, Karachi.

04/04/2025

اے گنبدِ خضریٰ کے مکیں وقتِ مدد ھے
اے تاجِ نبوت کے نگیں وقتِ مدد ھے
اے بدرِ اَتم ماہِ مُبیں وقتِ مدد ھے
اے فتح نشاں عرش نشیں وقتِ مدد ھے
اے حَامد و اے اَحمد و مَحمود و مُحمد
اے بادشہہِ دینِ متیں وقتِ مدد ھے
محبوبِ خدا ، بہرِ خدا لائیـے تشریف
لے کر علمِ فتحِ مُبیں وقتِ مدد ھے
ہے اُمتِ مرحومہ تیری بے کس و لاچار
تسکین دہِ قلبِ حزیں وقتِ مدد ھے
نرغے میں شیاطیں کے ہیں شاہا تیرے خُدام
سُلطانِ زماں ، شاہِ زمیں وقتِ مدد ھے
تیار ہے گرنے کو فلک سر پہ ہمارے
آمادہ ہے پھٹنے کو زمیں وقتِ مدد ھے
جینے کا سہارا ہے نہ مرنے کا ٹھکانہ
بـے موت نہ مرجائیں کہیں وقتِ مدد ھے
جز تیرے نہیں کوئی ہمیں پوچھنے والا
ہے دُور فلک تنگ زمیں وقتِ مدد ھے
اوہام پرستوں کی غلامی سے بچالے
اے قبلۂ اربابِ یقیں وقتِ مدد ھے
اے ہادیٔ کل ، فخرِ رُسل صاحبِ معراج
شاہِ دوجہاں سرورِ دیں وقتِ مدد ھے
آقاتیری سرکار میں حاضر ہیں گنہگار
اے اُمتِ عاصی کے مُعیں وقتِ مدد ھے
للہ نگاہِ کرم و جُود و عطا ہو
اے حق کی امانت کے امیں وقتِ مدد ھے
سُن اپنے ولیؔ عاشقِ شوریدہ کی فریاد
"اے گنبدِ خضریٰ کے مکیں وقتِ مدد ھے "
--------------
یَا مُحَمَّدُ یَارَسُولَ اللہِ اَلْمَدَدْ ۔۔۔۔ عَلَیْکَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ْ

04/04/2025

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کچھ لوگ ہمارے جاننے والے جو اس مہینے مالی اعتبار سے کافی پریشانی کا شکار ہیں۔
ان کے لیے خصوصی تعاون کی درخواست ہے۔
اللہ آپ سب کو اپنی برکتوں سے مالا مال فرمائے آمین۔

04/04/2025

الحمد لللہ رمضان المبارک میں آغا جان ٹرسٹ کی جانب سے کچھ لوگوں کو راشن پہچایا گیا۔
ایک صاحبہ کو عید کی خریداری کے لیے ھدیے دیئے گۓ۔
کچھ لوگوں کو لنگر کرایا گیا۔
کچھ لوگوں ضرورتوں کو وقتا فوقتاً پورا کیا گیا۔
یہ سب اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ہوا ہے اور یہ سب اللہ پاک کی ہی کرم نوازی ہے۔
جن لوگوں نے اور ساتھیوں نے تعاون فرمایا اللہ پاک ان کو گل گلزار فرماۓ۔ اور دنیا آخرت کی برکتوں اور رحمتوں سے مالا مال فرمائے آمین ۔

26/03/2025

ایک ہمارے بہت نیک بھائی ہیں جو کافی غربت کے دن گزار رہے ہیں۔
وہ اپنا چھوٹا سا کام شروع کرنا چاہ رہے ہیں۔ آپ سب سے تعاون کی درخواست ہے۔
اللہ آپ سب کو دونوں جہاں کی ہر نعمتوں سے مالا مال فرمائے آمین۔

26/03/2025

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ایک صاحبہ جن کے شوہر ابھی حالیہ بے روزگار ہوگۓ ہیں تین بیٹیاں ہیں ان کی۔ کافی پریشانی کے دن گزار رہی ہے عید کی تیاری کے حوالے سے کافی پریشانی ہیں اور تین مہینے سے گھر کا کرایہ ادا نہیں کرسکی ہیں۔ آپ سب سے بھرپور تعاون کی درخواست ہے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ الحمد لللہ 5 راشن بیگز اللہ پاک نے اپنے کرم سے مکمل کروا دیے اور بفضل اللہ ان کو ان کے ...
09/03/2025

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الحمد لللہ 5 راشن بیگز اللہ پاک نے اپنے کرم سے مکمل کروا دیے
اور بفضل اللہ ان کو ان کے حقدار تک پہنچا دیا گیا۔
اللہ پاک تعاون کرنے والے صاحب کو دونوں جہاں کی نعمتوں سے عافیتوں سے مالا مال فرماۓ۔
اور آپ سب کو دارین کی خوشحالیوں سے مالا مال فرمائے آمین۔

06/03/2025

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ہمارے ایک عزیز جو ایک چھوٹا سا کاروبار کرتے ہیں کچھ دنوں پہلے ایک حادثہ پیش آیا تھا جس کی وجہ سے ان کے سامان کا کافی نقصان ہوا ہے اور اب ان کے پاس سامان خریدنے کے لیے کچھ نہیں ہے تو آپ سب سے تعاون کی درخواست ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو دونوں جہاں کی خوب خوب خوشحالیوں سے مالا مال فرماۓ آمین۔

06/03/2025

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید کرتا ہوں تمام احباب خوش و خرم ہونگے
7 فیملیز کے لیے راشن ہمیں تیار کروانے ہیں آپ سب سے تعاون کی اپیل ہے۔
اللہ تعالیٰ دونوں جہانوں کی نعمتوں سے آپ سب کو مالا مال فرماۓ آمین۔

Address

Karachi
Karachi

Telephone

+923002253239

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AGHA JAAN TRUST posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to AGHA JAAN TRUST:

Share