ATI Pakistan

ATI Pakistan ملک گیر غیر سیاسی طلبہ تنظیم | سیدی مرشدی یا نبی یا نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم | سدا سلامت پاکستان There is a committee called MAJLIS -E- MUSHAWARAT.
(6)

ANJUMAN TALABA -E- ISLAM is a world wide student organization. it started with the view of awakening the spirit of Islam in the hearts of students. Aims & Objectives:
ANJUMAN TALABA -E- ISLAM started with the view of awakening the spirit of Islam in the hearts of students. For this objective, the workers of ATI did not choose the Thoughts of any specific Political or Religious Leader but used the

ideology of the Love of Prophet (Peace Be Upon Him) as their guiding light. They choose their destination to be the path followed by the Prophet (Peace Be Upon Him) and they were determined to make Islam a worldwide success.

::: OUR IDEOLOGIES :::

The ideology of ANJUMAN TALABA -E- ISLAM is the ideology of the Holy Prophet (Peace Be Upon Him), His faithful companions and the various Ulemas and Sufis. It is the first organization, which disseminates the belief of any individual, but it is the first organization, which is based on the belief that the Love of Holy Prophet (Peace Be Upon Him) is the foundation of Islam. Before ANJUMAN TALABA -E- ISLAM, the various organizations and the enemies of Islam made it their point to remove this belief from the hearts of students. With the advent of ANJUMAN TALABA -E- ISLAM, students gained the true concept of Prophet hood and the importance of the Holy Prophet (Peace Be Upon Him), as it should be. It is the main objective of ANJUMAN TALABA -E- ISLAM to enlighten the Torch of the Love of our Holy Prophet (Peace Be Upon Him) in the hearts of students. No other organization could give an explanation as to why this fundamental principle had been ignored by them in their constitutions.


::: OUR SYSTEM :::

According to the constitution of ANJUMAN TALABA -E- ISLAM there is a complete framework under which all the activities take place. To enforce the constitution there are various checks placed on all levels. The training of the activists is according to the constitution and is a unique feature of ANJUMAN TALABA -E- ISLAM. A single individual can't change the constitution of the organization. Only the majority of members (Arakeen) can amend it. ANJUMAN TALABA -E- ISLAM's MAJLIS -E- MUSHAWARAT comprises of 33 members and the Central Cabinet comprises of 8 senior members. ANJUMAN TALABA -E- ISLAM has its own training system. The students pass through following levels:

Hamdard - Karkun - Ameen - Rukan

After passing through the above levels the workers finally reach to the positions of the members of MAJLIS -E- MUSHAWARAT. At all levels there is a syllabus to be followed. In addition to the syllabus there are two main monthly magazines "Nishan -e- Manzil" and "Nawa -e- Anjuman" along with other periodic magazines which play a major role in the character building of the activists. ANJUMAN TALABA -E- ISLAM has a complete process of accountability on all levels. According to this process, even the PRESIDENT and other central leaders are accountable before MAJLIS -E- MUSHAWARAT. The accountability gatherings of ANJUMAN TALABA -E- ISLAM are very unique. These gatherings prove to be very informative and help the activists to maintain the positive attitude.

کشمیری عوام کے حقوق کی آواز بلند کرنے پر فیصل قیوم ماگرے و دیگر طلبہ رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کی ایف آئی آر فوری واپس ل...
09/08/2026

کشمیری عوام کے حقوق کی آواز بلند کرنے پر فیصل قیوم ماگرے و دیگر طلبہ رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کی ایف آئی آر فوری واپس لی جائے،مشترکہ اعلامیہ

فیصل قیوم ماگرے کو تنہاء نہ سمجھا جائے،ملک بھر کی اہل سنت جماعتیں، علماء و مشائخ اور عوام ان کے ساتھ ہیں،تنظیمات اہل سنت پاکستان

انجمن طلبہ اسلام فروغِ عشقِ مصطفیٰ ﷺ کی عالمگیر تحریک اور پُرامن طلبہ تنظیم ہے، حکومت انتقامی کارروائیاں بند کرے،حامد سعید کاظمی

فیصل قیوم ماگرے پر دہشت گردی کا مقدمہ من گھڑت، بے بنیاد اور گمراہ کن ہے، حکومت احتجاجی تحریک پر مجبور نہ کرے، تنظیمات اہلسنت پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ

لاہور ..
تنظیمات اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام اہل سنت جماعتوں کا مشترکہ ہنگامی اجلاس سابق وفاقی وزیر اور سربراہ تنظیمات اہل سنت پاکستان صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک کی مختلف اہل سنت جماعتوں کے قائدین، علماء، مشائخ اور طلبہ رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ کشمیری عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے پر انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر فیصل قیوم ماگرے اور دیگر طلبہ رہنماؤں کے خلاف درج دہشت گردی کی ایف آئی آر فوری طور پر واپس لی جائے۔ فیصل قیوم ماگرے پر دہشت گردی کا مقدمہ من گھڑت، بے بنیاد اور گمراہ کن ہے جبکہ ایف آئی آر میں عائد کیے گئے الزامات بھی جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ انجمن طلبہ اسلام فروغِ عشقِ مصطفیٰ ﷺ کی عالمگیر تحریک اور پُرامن طلبہ تنظیم ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر فیصل قیوم ماگرے کے خلاف انتقامی کارروائیاں فوری بند کرے۔حکومت فیصل قیوم ماگرے کو تنہاء نہ سمجھے ملک بھر کی عوامِ اہل سنت، علماء و مشائخ اور اہل سنت جماعتیں ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔ فیصل قیوم ماگرے اہل سنت کی آنکھ کا تارا اور عوام اہل سنت کے دلوں میں بستے ہیں۔ ان کے خلاف کسی بھی حکومتی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔مشترکہ اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ فیصل قیوم ماگرے کے خلاف قائم کیے گئے مقدمات کو پوری اہل سنت کے خلاف کارروائی تصور کیا جائے گا۔ فیصل قیوم ماگرے پر دہشت گردی کا مقدمہ قائم کرنا موجودہ حکمرانوں کا سیاہ ترین کارنامہ ہے۔ ’’یا رسول اللہ ﷺ‘‘ کہنے والا ہر باضمیر فرد انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر کے ساتھ کھڑا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان ذاتی طور پر نوٹس لیتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر فیصل قیوم ماگرے کے خلاف قائم مقدمے کی شفاف تحقیقات کرائیں اور بے بنیاد مقدمہ ختم کروانے کے لیے اپنا آئینی و قانونی کردار ادا کریں۔حکومت فیصل قیوم ماگرے کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کرے اور ملک کے پُرامن طلبہ و عوام اہلسنت کو احتجاجی تحریک اور راستِ اقدام پر مجبور نہ کرے۔مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے والوں میں تنظیمات اہل سنت پاکستان کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی، سابق وفاقی وزیر اور سنی سپریم کونسل کے سربراہ پیر محمد امین الحسنات شاہ، سابق وفاقی وزیر اور نظامِ مصطفیٰ پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب، سابق رکن قومی اسمبلی اور سربراہ ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ڈاکٹر محمد ابوالخیر زبیر الوری، سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری، سابق صوبائی وزیر پیرزادہ نبی امین قادری، سابق رکن صوبائی اسمبلی سید محفوظ مشہدی، سابق رکن صوبائی اسمبلی مولانا غیاث الدین، مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان کے امیر میاں عبدالخالق القادری، پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر ثروت اعجاز قادری، پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، سنی اتحاد کونسل کے سیکرٹری جنرل سید جواد الحسن کاظمی، جماعت اہل سنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ پیر خالد سلطان قادری، جمعیت علماء پاکستان (نیازی) کے سربراہ سید معصوم نقوی، وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان، مصطفائی تحریک پاکستان کے مرکزی امیر غلام مرتضیٰ سعیدی، انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی نائب صدر محمد نصراللہ سلطان طور، دعوتِ خیر پاکستان کے سربراہ سید ازہر علی ہمدانی، جمعیت علماء پاکستان (نورانی)کے سیکریٹری جنرل سید محمد صفدر شاہ گیلانی، جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی، محافظانِ نظریہ پاکستان کے چیئرمین پیرزادہ محمد امین قادری، پاکستان فلاح پارٹی کے سربراہ محمد رمضان مغل، نظام المدارس کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری، نظام مصطفیٰ پارٹی کے چیئرمین میاں خالد حبیب الٰہی، شیران اسلام کے مرکزی صدر رانا آفتاب احمد، مسلم فرنٹ پاکستان کے سربراہ پیر ضیاء المصطفیٰ حقانی،منہاج القرآن علماء کونسل کے صدر مفتی غلام اصغر صدیقی، ناموسِ رسالت محاذ کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد علی نقشبندی، انجمن رضائے مصطفیٰ کے سربراہ صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ قادری، تنظیمات اہل سنت پاکستان کے مرکزی ترجمان محمد اکرم رضوی، میڈیا کوآرڈینیٹر سید احسان گیلانی اور دیگر شامل ہیں۔۔

ڈال دی قلب میں عظمت مصطفیﷺسیدی اعلیٰ حضرت پہ لاکھوں سلام25 صفر المظفر 108 واں عرس مبارک سالارِ قافلہ عشق ومحبت، حسان الہ...
09/08/2026

ڈال دی قلب میں عظمت مصطفیﷺ
سیدی اعلیٰ حضرت پہ لاکھوں سلام

25 صفر المظفر 108 واں عرس مبارک سالارِ قافلہ عشق ومحبت، حسان الہند، امام اہلسنت، مجدد دین وملت، اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ۔
#تجدیدافکارسال

 #لاہورقائد طلبہ مرکزی صدر فیصل قیوم ماگرے مصطفائی تحریک کے زیرِ اہتمام منعقدہ سالانہ شاہِ ہجویر کانفرنس سے خطاب کر رہے ...
08/08/2026

#لاہور
قائد طلبہ مرکزی صدر فیصل قیوم ماگرے مصطفائی تحریک کے زیرِ اہتمام منعقدہ سالانہ شاہِ ہجویر کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
کانفرنس میں ناظم شمالی پنجاب احسن کبیر،ناظم جنوبی پنجاب ذیشان سیالوی، امیر مصطفائی تحریک و سابق مرکزی صدر ATI غلام مرتضیٰ سعیدی، بانی رکن ATI میاں فاروق مصطفائ، سابق مرکزی صدر حمزہ مصطفائی، سابق صدر احمد وقار مدنی، شیخ طاہر انجم، اعجاز فقہی اور مفتی رمضان سیالوی سمیت دیگر کی شرکت و خطاب ۔
#تجدیدافکارسال

رکن ٹیسٹ برائے سیشن (26-2025)۔مورخہ 16 اگست بروزِ اتوار۔     #تجدیدافکارسال
08/08/2026

رکن ٹیسٹ برائے سیشن (26-2025)۔
مورخہ 16 اگست بروزِ اتوار۔
#تجدیدافکارسال

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنشیخ الحدیث والتفسیر مصلحِ امت حضرت ابوالخیر سید حسین الدین شاہ رحمہ اللہ داعیِ ...
08/08/2026

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
شیخ الحدیث والتفسیر مصلحِ امت حضرت ابوالخیر سید حسین الدین شاہ
رحمہ اللہ داعیِ اجل کو لبیک کہہ گئے.

انجمن طلبہ اسلام، مقبوضہ کشمیر کے مظلوم و محصور بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور بھارتی شاطرانہ اقدا...
05/08/2026

انجمن طلبہ اسلام، مقبوضہ کشمیر کے مظلوم و محصور بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور بھارتی شاطرانہ اقدامات و غاصبانہ قبضے کی پرزور مذمت کرتی ہے۔
تحریکِ آزادیِ کشمیر محض ایک علاقائی تنازع نہیں بلکہ نظریاتی و انسانی جدوجہد ہے۔ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق، یعنی حقِ خودارادیت ملنے تک ہماری توانا آواز بلند رہے گی۔!



#تجدیدافکارسال

04/08/2026

انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر پر بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کے خلاف بات کرنے، تعلیمی اداروں کی بندش کی بحالی کا مطالبہ کرنے کی پاداش میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
انجمن طلبہ اسلام تعلیمی دنیا کی اسٹیک ہولڈر ہے اور انجمن طلبہ اسلام لاکھوں طلبہ کی نمائندگی کرتی ہے۔ صدر انجمن کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش اور تعلیمی سرگرمیوں کے تعطل پر تشویش کا اظہار کرنے پر دہشت گردگی جیسے سنگین جرائم 7ATA, اقدام قتل 324 اور متعدد خوفناک دفعات شامل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔!




#تجدیدافکارسال

 #لاہور قائد طلبہ مرکزی صدر انجمن طلبہ اسلام برادر فیصل قیوم ماگرے کی المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی زیر اہتمام حضرت داتا گنج ...
04/08/2026

#لاہور
قائد طلبہ مرکزی صدر انجمن طلبہ اسلام برادر فیصل قیوم ماگرے کی المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی زیر اہتمام حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر منعقدہ فری آئی کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب ۔
تقریب سے نصرت سلیم (ایم ڈی المصطفیٰ پاکستان) مفتی انتخاب نوری (چئیرمین متحدہ علماء بورڈ حکومت پنجاب) ، پروفیسر ڈاکٹر ناصر چودھری( HOD کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج) محمد احسن کبیر (ناظم پنجاب شمالی) اور محمد نواز کھرل (ہیڈ پبلک ریلیشنز المصطفیٰ) سمیت انجمن طلبہ اسلام کے دیگر رفقاء کا خطاب۔
#تجدیدافکارسال

ہمارے منہ سے جو نکلے وہی صداقت ہے،ہمارے منہ میں تمہاری زبان تھوڑی ہے۔۔!انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر فیصل قیوم ماگرے سمی...
04/08/2026

ہمارے منہ سے جو نکلے وہی صداقت ہے،
ہمارے منہ میں تمہاری زبان تھوڑی ہے۔۔!
انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر فیصل قیوم ماگرے سمیت دیگر طلبہ قائدین پر درج ایف آئی آر کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انجمن طلبہ اسلام ہمیشہ قانون، آئین اور پرامن جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور آئندہ بھی اسی راستے پر ثابت قدم رہے گی۔ حق کی آواز کو ایف آئی آرز یا دباؤ سے خاموش نہیں کیا جا سکتا۔


#تجدیدافکارسال

 #لاہور قائد طلبہ مرکزی صدر انجمن طلبہ اسلام برادر فیصل قیوم ماگرے کی مسلم طلبہ محاذ کے زیر اہتمام مرکز اہل حدیث لاہور م...
03/08/2026

#لاہور
قائد طلبہ مرکزی صدر انجمن طلبہ اسلام برادر فیصل قیوم ماگرے کی مسلم طلبہ محاذ کے زیر اہتمام مرکز اہل حدیث لاہور میں آل پارٹیز اسٹوڈنٹس اینڈ یوتھ کانفرنس بعنوان "کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے" میں مختلف تنظیموں کے مرکزی قائدین سے خطاب ۔

کانفرنس سے محمد بلال ربانی (صدر مسلم طلبہ محاذ) حافظ سلمان اعظم (اہل حدیث یوتھ فورس )حافظ عمر (اہلحدیث اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان)، ارسلان خالد بٹ (عوامی اتحاد پاکستان)، ملک ابوبکر ادریس گھلو (تحریک المحمدیہ پاکستان)، نصیرم تبسم (تحریک طلبہ اہلحدیث پاکستان)، شہزادہ بٹ (نیشنل یوتھ الائنس پاکستان) سمیت مختلف طلبہ و نوجوان تنظیموں کے قائدین نے خطاب کیا۔
#تجدیدافکارسال

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ATI Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to ATI Pakistan:

Shortcuts

Share